پاکستان کی طرف سے کھیلنا باعثِ فخر مگر پسند نا پسند کی سیاست پسند نہیں : عثمان قادر

Usman Qadir.jpeg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستانی کرکٹر عثمان قادر، جو حال ہی میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور اب آسٹریلیا میں مقیم ہیں، 30 جنوری کو کرکٹ آسٹریلیا (CA) کے خصوصی پروگرام کے تحت خواتین کے کھیل کی حمایت اور فروغ کے لیے مدعو کیے گئے۔ اس موقع پر ہمارے کھیلوں کے نمائندے انس سعید نے عثمان قادر سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ عثمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں مواقع نہیں دیے گئے، جس کے باعث انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر عثمان قادر نے مزید کیا کہا،سنئے انہی کی زبانی۔


اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران عثمان قادر کئی یادگار کارکردگیاں دکھا چکے ہیں، جن میں زمبابوے انڈر-19 کے خلاف نو وکٹیں اور بنگلہ دیش و سری لنکا کے خلاف چھ چھ وکٹیں لینا شامل ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ (BBL) میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے، معروف سابق پاکستانی باؤلر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر کے اپنے والد کی خواہش پوری کر چکے ہیں، مگر پاکستانی کرکٹ میں ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی سیاست انہیں قبول نہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان چھوڑ کر آسٹریلیا آنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت وہ سڈنی کے ہاکسبری کرکٹ کلب کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور ماضی میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
وہ خواتین کی ایشز سیریز کے ایم سی جی میں ہونے والے میچ میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کھیل کی ترقی کے لیے نامزد سفیر کے طور پر شریک ہوئے۔خواتین کی ایشز سیریز کا یہ ٹیسٹ میچ، جو 30 جنوری کو ایم سی جی میں منعقد ہوا، کرکٹ کا ایک شاندار جشن ثابت ہوا۔ اب سنتے ہیں

بشکریہ انس سعید
ّّّّّّّّّّّّّّّّّّ_______________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر