Key Points
- آسٹریلیا میں، آپ کسی بھی وقت تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کر سکتے ہیں جب آپ کو یقین ہو کہ آپ اس کے مستحق ہیں۔
- آپ اپنی یونین، ساتھیوں، یا خود اپنی مدد سے تنخواہ میں اضافے کی درخواست کی تیاری کر سکتے ہیں۔
- مناسب تیاری، بشمول مشورہ طلب کرنا، علم حاصل کرنا، اور دلائل کی منصوبہ بندی کرنا، اضافے کی درخواست کرنے سے پہلے بہت ضروری ہے۔
لیکن اب باس سے بات کرنے کیلیے آپ کو پہلے احسن طریقے سے تیاری کرنی ہوگی۔ اس تیاری کیلیے نہ صرف آپ اپنے ساتھیوں کی مدد لے سکتے ہیں بلکہ ان مدد سے اجتماعی بنیادوں پر گفتگو کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ آسٹریلیا میں تنخواہ میں اضافہ آپکا قانونی حق ہے ، آپ اپنے آپ کو انفرادی طور پر بھی اس عمل کیلیے تیار کر سکتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیے کہ اس عمل میں کامیابی کا نتیجہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کس جگہ اور کس حیثیت میں کام کر رہے ہیں۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ مختلف ملازمتوں میں تنخواہوں میں اضافے کے قوانین مختلف ہوتے ہیں۔ اورعام طور پر ملازمت کا معائدہ ملازم کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کے بعد تنخواہ میں اضافے کی ٹائم لائن کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ اسکے باوجود ملازمین اپنی طرف سے کسی بھی وقت اپنی تنخواہ میں اضافے پر بات کر سکتے ہیں۔
لا ٹروب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی مینجمنٹ، گورننس اور سی ایس آر کی پروفیسر سوزین ینگ بتاتی ہیں کہ آسٹریلیا میں سال کا کونسا وقت ایسا سمجھا جاتا ہے جب اپنے باس سے تنخواہ میں اضافے کے بارے میں بات کرنا بہترین ہوسکتا ہے۔
میں تجویز کروں گی کہ اسے مالی سال کے اختتام سے پہلے کیا جانا چاہئے۔ مالی سال 30 جون کو ختم ہوتا ہے۔ اور اسی وقت اگلے سال کے لیے بجٹ اور مالیات مرتب کیے جاتے ہیں۔ اس لیے مالی سال کے اختتام سے عین قبل، اپریل-مئی کا یہ وقت ایسا ہوگا جب آپ کسی ممکنہ تنخواہ میں اضافے پر بات کرنے کے لیے میٹنگ طلب کریں ، تاکہ اسے اگلے سال کے بجٹ میں شامل کیا جاسکے۔Suzanne Young, Professor of Management (Governance and CSR), La Trobe University,
اسکے علاوہ یاد رہے کہ آسٹریلین قوانین کے مطابق ملازمین کی تنخواہ میں سالانہ اضافہ ان کا قانونی حق ہوتا ہے۔
If you have signed a job contract, this will likely include conditions about pay rises and their timeline. Credit: djgunner/Getty Images
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں تنخواہ میں اضافے کا حقدار ہوں؟
زیادہ تر آسٹریلین دفاتر فیئر ورک سسٹم کے طہ کردہ لائحہ عمل کے تحت کام کرتے ہیں، یہ سسٹم ملازمین کے تحفظات سے متعلق قانون سازی کا مجموعہ ہے جو ایوارڈ ریٹس کو سیٹ کرتا ہے اور مخصوص صنعتوں اور پیشوں میں ملازمین کے لیے قانونی طور پر طے شدہ کم از کم اجرت کا تعین کرتا ہے۔
فیئر ورک کمیشن نے یونین کے مزاکرات میں فیصلہ کیا تھا کہ اس ایوارڈ کے تحت کام کرنے والے ملازمین سالانہ تنخواہ میں اضافے کے حقدار ہونگے۔ ان مزاکرات کے تحت ایسے دفاتر جو انٹرپرائز معاہدے کے تحت کام کر رہے ہیں ان پر لازم ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافے کی دفعات پر عمل کریں۔ یہ معاہدے ملازمین، ان کے نمائندگان اور باسز کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں لاگو کئے گئے ہیں۔
پروفیسر ینگ کا کہنا ہے کہ تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرنے سے قبل، آپ کے لیے پہلا قدم یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا آپکی ملازمت کسی ایوارڈ یا انٹرپرائز معاہدے کے اندر آتی ہے۔ یاد رکھیے کہ یہ جاننے کے بعد کوئی بھی چیز آپ کو کم از کم اجرت میں اضافے کے بارے میں بات چیت کرنے سے نہیں روک سکتی جس کے آپ قانونی طور پر حقدار ہیں۔
"لہذا، وہ کسی بھی چیز کے لیے تنخواہ میں اضافے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ وہ انٹرپرائز سودے بازی کے معاہدے کے اوپر ایوارڈ کی ادائیگیوں، یا معاہدے پر گفت و شنید کر سکتے ہیں، یا وہ اپنے کردار میں درجہ بندی کی تبدیلی پر بات چیت کر سکتے ہیں اگر وہ کردار کی تفصیل میں بیان کردہ کاموں سے زیادہ کام کر رہے ہیں تو پھر ان کی تنخواہ میں اضافہ ناگزیر ہے."
ہیومن ریسورس کی ماہر کیرن گیٹلی کے مطابق، بہت سے لوگوں کو تنخواہ میں اضافہ یا پروموشن کا مطالبہ کرنا مشکل عمل لگتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد کیلیے اپنے سینیئرز سے اس قسم کی گفتگو کرنا انتہائی مشکل عمل ہوتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے کہیں وہ اپنے اختیارات سے تجاوز تو نہیں کر رہے یا پھر ایسا کرنے سے کہیں انکا باس ناراض نہ ہوجائے۔
Lack of pay transparency in a workplace can create disparities between different groups of employees. Credit: Klaus Vedfelt/Getty Images
مؤثر مذاکرات
وہ کہتی ہیں کہ جب آپ کو یقین ہو کہ تنخواہ میں اضافہ ضروری اور درست عمل ہے تو اس بارے میں بات کرنا ضروری ہے اور ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
"کچھ آجر لوگوں کو زیادہ رقم نہیں دینا چاہتے اور وہ شاید انکار بھی کردیں، لیکن وہ ایسا اسلیے نہیں کرتے کہ یہ ایک غیر معقول درخواست ہے۔ اگر آپ واقعی اپنے تعاون کے لیے زیادہ انعام کے مستحق ہیں، تو ثقافتی طور پر، یہ پوچھنا قابل قبول ہے۔ آسٹریلیا میں لوگوں کی بھاری اکثریت 'بالکل' یہی کہے گی اور زیادہ تر آجر یہی کہیں گے۔ اس لیے، اس میں مستثنیات ہو سکتی ہیں، لیکن جان لیں کہ آسٹریلین کام کی جگہ کے کلچر کے بارے میں اعتماد رکھیں اور جان لیں کہ یہاں تنخواہ سے متعلق سوال پوچھنا مناسب بات ہے۔"
دوسری جانب پروفیسر ینگ کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کی مختلف سائٹس موجود ہیں جو آپ کے صنعتی نیٹ ورک یا کام کی جگہ میں تنخواہوں کا تقابلی جائزہ لے سکتی ہیں اور ان کی جانچ سے آپ صحیح معنوں میں فائدہ حاصل کرسکتے ہیں اور نتیجاتا اپنے حق کے مطابق تنخواہ میں اضافہ کی ڈیمانڈ کر سکتے ہیں۔
لیکن وہ متنبہ کرتی ہیں کہ کام کی جگہوں پر تنخواہوں کے بارے میں اکثر رازداری کا کلچر ہوتا ہے، جو نوجوان ملازمین، خواتین اور اقلیتی گروہوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔
"آپ کو اکثر تنخواہ کے لحاظ سے مختلف گروہوں کے درمیان تفاوت اور شفافیت کا فقدان نظر آئے گا۔ میرے خیال میں آپ کے ارد گرد ایسے لوگوں ہونا ضروری ہے جن کے ساتھ آپ کو راحت محسوس ہو۔ اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ ان سے اپنی اس مشکل کے بارے میں بات کرسکتے ہیں اور انہیں اپنے ترجمان کے طور پر سامنے لا سکتے ہیں۔ دوسری چیز جو آپ کر سکتے ہیں اپنی ورک پلیس پر یونین کا کوئی نمائندہ ڈھونڈیں کیونکہ انہیں کام کی جگہ پر تنخواہ کے بارے میں زیادہ اندازہ ہوتا ہے۔"
The first step before asking for a pay rise is finding out if you are covered by an award or enterprise agreement, says Prof Young. Credit: AnVr/Getty Images
وہ کہتی ہیں، یونین کا نمائندہ آپ کی صنعت میں تقابلی عہدوں پر کام کرنے والے کارکنوں کی تنخواہوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے اور یہ ڈیٹا آپ کی تنخواہ میں اضافے پر بات کرتے وقت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
"آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کوئی شخص جو کسی اور کمپنی میں آپ والا ہی کام کر رہا ہے اسے کس قسم کی تنخواہ مل رہی ہے، تاکہ آپ اسے اپنی دلیل کے حصے کے طور پر استعمال کرسکیں۔"
محترمہ او نیل کا کہنا ہے کہ دیکھا جائے تو بطور یونین ممبر یا دوسرے کارکنوں کے ساتھ مل کر تنخواہ کی بہتر شرائط پر بات چیت کرنا آسان ہوتا ہے۔
"یہاں تک کہ اگر آپ کے کام کی جگہ کا پہلے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، تو آپ یونین میں دوسرے اراکین کے ساتھ مل کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم یہاں کام کرنے والے ہر فرد کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ تنخواہ میں اضافہ حاصل کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ آسٹریلیا میں یونین کے اراکین کو اوسطاً ہر ہفتے $312 زیادہ ادا کیے جاتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو کسی یونین کا حصہ نہیں ہوتے."
Employees and future employees have the right to share or not information about their pay and ask other employees about their pay. Credit: goc/Getty Images
تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرنے کی نفسیات
محترمہ او نیل تجویز کرتی ہیں کہ انفرادی طور پر تنخواہ میں اضافے کی درخواست کرنے سے پہلے، وہ کارکنان جو یونین کے ممبر ہیں، تیاری میں مدد کے لیے اپنی یونین سے بھی تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ یونین اس عمل کو مؤثر طریقے سے نیویگیٹ کرنے میں رہنمائی اور وسائل فراہم کر سکتی ہے۔
"میرے خیال میں اچھی طرح سے تیار رہنا ہمیشہ ضروری ہوتا ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جس میں یونین آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ لہذا، اس بارے میں سوچ کہ رکھیں کہ آپ کے دلائل کیا ہیں، جیسا کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ آخری بار آپکی تنخواہ میں اضافہ کب ہوا تھا، آپ کی ملازمت میں کیا تبدیلی آئی، آپ کیا اضافی ذمہ داریاں نباہ رہے ہیں، کیا آپ کے وقت کے اوقات میں اضافہ ہوا ہے اور آپ نے کونسی نئی مہارتیں سیکھی ہیں۔"
Pay rise conversations happen always take place in one-one chats. Credit: kate_sept2004/Getty Images
"میں واقعی اس دلیل پر توجہ مرکوز کروں گا کہ آپ نے اپنے کام میں کیا حاصل کیا ہے تاکہ آپ کے پاس موجود شواہد کو جانچہ جا سکے اسطرح آپ اپنی کارکردگی کی ترجماتی کریںگے اور بتا سکیں گے کہ آپ نے کمپنی کو کیا فائدہ پہنچایا اور کتنے کلائنٹس لائے ۔"
انسانی وسائل کی ماہر کیرن گیٹلی کے مطابق، تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ جس تنظیم کے لیے کام کرتے ہیں اور جس شخص سے آپ بات کریں گے وہ کیسے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہرحال جو بھی ہو صورتحال پر زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ ہمیشہ ون ٹو ون بات چیت ہونی چاہیے ۔ لیکن یہ سینیئرز کی دستیابی پر بھی منحصر ہے جن کے ساتھ بات کرنا مقصود ہے۔ یعنی اگر آپ براہ راست رپورٹ مینیجرسے رابطہ کرتے ہیں ، تو کیا آپکا ورک کلچر ایسا ہے کہ آپ دروازہ کھٹکھٹا کر اندر چلے جائیں اور یہ پوچھنے کے بعد کہ یہ ان سے بات کرنے کا مناسب وقت ہے تو ان سے بات کرلیں۔ دیگر ترتیبات میں، اپنے باس سے بات کرنے کے لیے ملاقات کا وقت طے کرنا زیادہ مناسب ہوتا ہے۔ ان تمام تیاریوں کے باوجود سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن میں متمعین رہیں جس سے آپ کو بہت مدد ملے گی۔Suzanne Young, Professor of Management (Governance and CSR) , La Trobe University,
پروفیسر ینگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تنخواہ میں اضافے کی درخواست کرتے وقت پیشہ ورانہ رویہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
"جب آپ تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہوں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ جذباتی نہ ہوں اور ثبوت کو اپنی درخواست کی حمایت کے لیے استعمال کریں۔ اور انکو یقین دہانی کرایں کہ آپ واقعی تنظیم کی بہتری کیلیے محنت کر رہیے ہیں۔"