Key Points
- زیادہ تر پراپرٹیز کی تشہیر بڑی کرائے کی سائٹس پر کی جاتی ہے۔
- ایجنٹوں اور مالک مکان کو آپ سے ذاتی معلومات درکار ہوتی ہیں لہذا درخواست دینے سے پہلے اپنی دستاویزات تیار رکھیں۔
- ایجنٹوں سے مل کر یہ ان کو بتائیے آپ کیسا گھر یا پراپرٹی تلاش کر رہے ہیں، اور ہمیشہ ان کی درخواست کا ترجیحی طریقہ چیک کریں۔
- اپنے کمیونٹی سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا استعمال کریں۔
اس وقت مارکیٹ کی جو صورتحال ہے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے کرائے کی جائیداد کی تلاش کو نوکری کے انٹرویو کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
یہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے وقف شدہ رینٹل پورٹل "رینٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو" کے سی ای او گریگ بیدر کا مشورہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مالکان اور رینٹل ایجنٹ ذاتی معلومات جیسے کہ آمدنی کا ثبوت اور حوالہ جات طلب کرتے ہیں، جو بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔
سب سے اہم بات آپ کی رینٹل ہسٹری (کرائے کے گھر میں رہنے کا مکمل حوالہ) ہے چنانچہ اگر آپ آسٹریلیا میں نئے آئے ہیں تو یہ بات آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتی ہے اور آپ مقامی طور پر خود کوایک باہر سے آئے ہوئے شخص کے طور پر محسوس کر سکتے ہیں
لیکن اب بھی سب کچھ ختم نہیں ہوا نہ ہی آپ کرائے کا گھر حاصل کرنے کی دوڑ میں پیچھے ہیں ، لہذا اپنے تمام اختیارات کو سمجھنے کے لیے وقت نکالیں۔
آن لائن رینٹل پورٹل
کرائے پر دی جانے والی جائیدادیں یا مکانات زیادہ تر فرنیچر کے بغیر حاصل کئے جاتے ہیں جن کی لیز عموما ایک سال کے لئے ہوتی ہے جسے بعد ازاں ضرورت کے تحت یہ لیز بڑھائی بھی جاسکتی ہے ۔
بری رینٹل ویب سائٹس جیسا کہ "، "" اور"" جیسی سائیٹس ہفتہ وار کرایہ اور معائنہ کے اوقات کے ساتھ پراپرٹیز کی فہرست بناتی ہیں۔
کسی پراپرٹی کا دورہ کرتے وقت، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ معائنہ عام طور پر تقریباً 15 منٹ تک جاری رہتا ہے اور ہفتے کے دنوں کے مقابلے میں اختتام ہفتہ یعنی ویک اینڈ پر کافی زیادہ ہجوم ہو سکتا ہے۔

The number of available rental properties has almost halved compared to two years ago. Source: iStockphoto / mikulas1/Getty Images/iStockphoto
پراپرٹی کے لیے درخواست دینا
چونکہ آسٹریلیا کے 800,000 رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولیٹ کرنے والی کوئی یکساں قانون سازی نہیں ہے، اس لیے درخواست کا عمل نمایاں طور پر مختلف ہو سکتا ہے۔
تاہم، عام طور پر، آن لائن پراپرٹی کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ کو درج ذیل کاغذات کی ضرورت ہوگی
- 100 پوائنٹ والی فوٹو آئی ڈی جیسے پاسپورٹ یا ڈرائیور کا لائسنس
- آمدن کا ثبوت
- رینٹل ہسٹری اور سابقہ مکان مالکان کے رابطے کی تفصیلات
- ذاتی حوالاجات
ایجنٹ عام طور پر آپ کو آپ کی معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے اپنے آن لائن ایپلیکیشن ٹول پر بھیجتے ہیں۔ وہ آپ کے فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لیں گے اور کرایہ دار کا انتخاب کریں گے۔
چونکہ مختلف ایجنٹ مسابقتی ایپلیکیشن ٹولز استعمال کرتے ہیں، اس لیے آپ کو اپنی تفصیلات کو کئی پورٹلز پر محفوظ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
گریگ بیڈر کے مطابق، اس مسابقتی مارکیٹ میں راز یہ ہے کہ درخواست دینے سے پہلے ایجنٹ سے بات کی جائے۔
پہلی چیز جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ جب آپ پراپرٹی کا معائنہ کریں تو ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے درخواست دینے کا ان کا ترجیحی طریقہ پوچھیں – کیونکہ عام ایجنٹ کو ای میل سے لے کر فون تک اور آن لائن تک متعدد ذرائع سے درخواستیں موصول ہوں گی۔ اس طرح کم از کم آپ کو یہ یقین ہو جائے گا کہ جن فہرستوں پر غور کیا جارہا ہے ان میں آپ کا نام شامل ہے

It is important to speak to the realestate agent directly before applying for a rental property. Credit: andresr/Getty Images
رینٹل سائٹس کے متبادل
اگر آپ کے پاس رینٹل ہسٹری موجود نہیں ہے ، تو اور بھی اختیارات ہیں جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
میلبورن میں، اسمال بزنس کرنےوالے نک کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے پاس پچھلے کرائے کی کوئی سلپ یا حوالہ موجود نہیں تھا
تاہم، انہوں نےاپنے مقامی ایجنٹ سے این تعارفی خط ای میل کرکے ان تک رسائی حاصل کی، جس میں جائیداد کے مالک ہونے کے 20 سال بعد کرائے کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی اپنی صورتحال کی وضاحت کی۔
"ان کا کہنا ہے کہ میں نے ان کو اپنی مکمل صورتحال تفصیل سے گوش گزار کر کے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ مجھے کرائے کے گھر کی ضرورت کیوں ہے ساتھ ہی صرف اپنے ٹیکس ریٹرن کے ثبوت فراہم کر کے یہ ثابت کیا کہ مجھے گھر کرائے پر دیا جا سکتا ہے ـ”
گریگ بیڈر ممکنہ کرایہ داروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ عام دنوں میں (ورکنگ ڈیز) میں اپنے پسندیدہ علاقے کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطہ کریں
"معائنے کے دوران اپنے آپ کو متعارف کرانے اور رشتہ استوار کرنے کا واقعی کوئی وقت نہیں ہوتا،" وہ کہتے ہیں۔ "ہفتے کے وسط میں جانا اور اس موقع کو یہ بتانے کے لیے استعمال کرنا کہ آپ کس طرح کا گھر ڈونڈ رہے ہیں ، اپنے بارے میں تھوڑا سی معلومات فراہم کرنا اور یہ بتانا کہ، آپ کرائے کا گھر لینے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جو واقعی مدد کر سکتی ہیں۔

The number of available rental properties has almost halved compared to two years ago. Source: iStockphoto / chameleonseye/Getty Images/iStockphoto
سوشل میڈیا پر موجود جائیدادیں
کچھ مالک مکان سوشل میڈیا سائٹس پر اپنی جائیدادوں کی فہرست بنانے کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن ممکنہ فراڈز اور دھوکہ دہی سے محتاط رہنا ضروری ہے۔
ذاتی طور پر جائیداد کو دیکھے بغیر اور اس بات کی تصدیق کیے بغیر کہ آپ جائز مالک یا مجاز ایجنٹ کے ساتھ معاملہ طے کر رہے ہیں، فون پر کسی پراپرٹی کا انتخاب نہ کریں یا رقم نہ بھیجیں۔
دوسری طرف، آپ کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس ان لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہو سکتا ہے جو آپ جیسے حالات سے دوچار ہیں۔
جناب بیڈرکہتے ہیں، "چاہے وہ ایک ہی ملک کے لوگوں کی کمیونٹیز ہوں، ایک ہی مذہب، ایک ہی اسپورٹس کلب - ان کمیونٹیز میں داخل ہونے کی کوش کریں اس طرح آپ کو کانٹیکٹس بنانے میں مدد ملے گی ۔
مخصوص مضافاتی علاقوں میں بہت سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ دراصل نئے آنے والے لوگوں کی (گھروں سے متعلق )ضروریات پوری کرتے ہیں۔Greg Bader, CEO, rent.com.au
ایسے ہی ایک ایجنٹ بیجن رحیمی ہیں، جو میلبورن کے شمال میں لو اینڈ کو کے ساتھ کرائے سے متعلق شعبے کےسربراہ ہیں۔ اپنی مقامی فارسی بولنے والی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے انہوں نے زبان اور ثقافتی رکاوٹوں کو ختم کیا ہے تاکہ لوگوں کو زبانی اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے گھر تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔
کمیونٹی آؤٹ ریچ سروسز جیسے بھی جناب رحیمی کو رہائش کی تلاش میں آنے والے نئے آنے والوں ملنے میں مدد دیتی ہیں ۔
"وہ کہتے ہیں کہ اس بات سے بہت مدد ملتی ہے اگر آپ کسی کے پس منظر کو جانتے ہیں اور اس کی زبان بول سکتے ہیں
"انہیں پراپرٹی دلوانا، یہ بتانا کہ یہاں مختلف کام کیسے کئے جاتے ہیں، کرائے داری سے متعلق ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، یہ پوری کرایہ داری کے عمل کو ہموار بنا دیتا ہے۔"
رینٹل وسائل جیسے کہ آپ کو کرایہ پر گھر لینے کے بارے میں وہ تمام معلومات فراہم کرتے ہیں جو آپ کو درکار ہے ۔ بشمول درخواست کی تجاویز اور توقعات جیسے کہ جب آپ کرائے پر گھر حاصل کر لیتے ہیں تو بانڈ کی ادائیگی ۔