عثمان خواجہ نے SCG میں سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی

CRICKET AUSTRALIA SOUTH AFRICA

Usman Khawaja of Australia celebrates his century during Day 2 of the Third Test between Australia and South Africa at the Sydney Cricket Ground in Sydney, Thursday, January 5, 2023. (AAP Image/Dean Lewins) NO ARCHIVING, EDITORIAL USE ONLY, IMAGES TO BE USED FOR NEWS REPORTING PURPOSES ONLY, NO COMMERCIAL USE WHATSOEVER, NO USE IN BOOKS WITHOUT PRIOR WRITTEN CONSENT FROM AAP Source: AAP / DEAN LEWINS/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

عثمان خواجہ تاریخ کے پہلے آسٹریلین کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی 35ویں سالگرہ کے بعد ایک ہی مقام پر تین ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔ کسی بھی آسٹریلین کھلاڑی نے SCG میں اس سے زیادہ اوسط رنز نہیں بنائے۔


SCG ٹیسٹ : عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ کے دوسرے دن سنگ میل عبور کر گئے۔اس سے پہلے SCG میں آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر اپنے جڑواں سنچریوں کے ایک سال بعد، اس بار پھر عثمان خواجہ گراؤنڈ پر مسلسل تیسری بار تین فیگرز تک پہنچ گئے جب کہ عثمان خواجہ اور سٹیو اسمتھ کے سامنے جنوبی افریقہ کے بالرز بے بس دکھائی دئیے۔
عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گاؤنڈ ایس سی جی سے اپنی محبت کے تازہ ترین باب میں 13 ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر ناقدین کے منہ بند کردئیے۔
خواجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف نئے سال کے فکسچر کے دوسرے دن 206 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا اور ایس سی جی میں اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ بنایا۔ صرف لیجنڈری رکی پونٹنگ نے SCG میں زیادہ ٹیسٹ ٹن کیے ہیں۔

وہ تاریخ کے پہلے آسٹریلین کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنی 35ویں سالگرہ کے بعد ایک ہی مقام پر تین ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔ ان کی اب تک SCG میں ٹیسٹ میں اوسط 115.00 ہے – کسی بھی آسٹریلوی نے معروف گراؤنڈ پر اس سے زیادہ اوسط سے زیادہ رنز نہیں بنائے۔
وہ سڈنی میں مستقل مزاجی سے کھیلنے کہ بارے میں پریشان نہیں تھے مگر ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے کئی بار شیڈز میں گئے۔ ہر تاخیر کے بعد مسلسل دوبارہ توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے۔
کھیل سے پہلے عثمان خواجہ کو ایلن میک گیلوری میڈل دیا گیااور ان سے پہلے دن کی کنڈیشنز کے بارے میں پوچھا گیا۔
خواجہ نے کہا کہ کل حالات خراب روشنی کی وجہ اچھے نہیں تھے جسکے باعث کھلاڑی میدان سے باہر تھے، "واقعی مشکل وقت تھا ۔

عثمان خواجہ کب ریٹائیر ہوں گے؟

پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ تاریخ کے پہلے آسٹریلین کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنی 35ویں سالگرہ کے بعد ایک ہی گراؤنڈ پر تین ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔
اپنی کارکردگی اور ریٹائیرمنٹ پر انہون نے کہا کہ کچھ سابق پیشہ ورکھلاڑی کہہ رہے ہیں کہ انہیں اب بھی کھیلنا چاہیے۔
فوکس اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپننگ پارٹنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب ان میں سے کسی ایک یا دونوں کے کیریئر کو اسٹمپ یعنی ریٹائیرمنٹ کا وقت آئے گا تو وہ ٹیسٹ ٹیم میں خلا نہیں چھوڑیں گے بلکہ وہ اپنے متبادل تیار کر چکے ہونگے۔

شئیر