آبرن برادرز کلب اور آسٹریلیا کی انڈین یوتھ کمیٹی نے مشترکہ طور پر پہلی بار ایک کمیونٹی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔ اس ایونٹ کا مقصد مغربی سڈنی کے علاقے میں بیڈ منٹن کے کھیل کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اور بھارتی کمیونیٹی کے افراد نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں نے شرکا کو اکٹھا کرنے اور آسٹریلین معاشرے میں تارکینَ وطن کے لئے کھیلوں میں حصہ لینے کا بھی موقع فراہم کیا۔
یہ مقابلے 22 نومبر 2020 کو صبح سات سے دس بجے کے درمیان این بی سی سلور واٹر میں ہوئے۔ اس ٹورنامنٹ کو کلب کے صدر نوید محمد نے آرگنائیز کیا جبکہ مزمل صدیقی اور عبد القدیر سید نے کوآرڈینیٹرز کی حیثیت سے کام کیا۔

Source: Auburn Brothers Club
دونوں ٹیموں اور رضاکاروں کو بالترتیب ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ ایم ایس کے ایونٹس کے کمیونٹی ممبر مسٹر شمیم خان نے ایوارڈ تقسیم کئے۔ کلب کے صدر نوید محمد کا کہنا تھا کہ بیڈمینٹین کے کھیل میں بڑھتی دلچسپی کموینتیز کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے اور مستقبل میں دیگر کئی اور پروگرام بھی اندین اور پاکستانی تارکین وطن کے لئے ترتیب دینے کا ارادہ ہے۔