حالاتِ حاضرہ: کیا عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان نئی فوجی قیادت کے ساتھ نئی شروعات کر سکے گا؟

Pakistan Politics

Pakistan police commandos stand guard on a rooftop while they observe the area to ensure the security of the rally of Pakistan's former Prime Minister Imran Khan's 'Pakistan Tehreek-e-Insaf' party, in Rawalpindi, Pakistan, Saturday, Nov. 26, 2022. Khan said Saturday his party was quitting the country's regional and national assemblies, as he made his first public appearance since being wounded in a gun attack earlier this month. (AP Photo/Anjum Naveed) Source: AP / Anjum Naveed/AP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

حالاتِ حاضرہ: کیا عمران خان ، نئی فوجی قیادت کے ساتھ نئی شروعات کر سکیں گے؟


سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان نے کہا کہ وہ اب مزید اس سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔ ہم اسلام آباد گئے تو یہ برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے فیصلہ کر رہا ہوں وہاں نہیں جانا کیونکہ تباہی مچے گی اور نقصان ملک کا ہوگا۔
راولپنڈی جلسے میں سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔
جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، گھر سے نہ نکلیں، اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، اگر میں گرتا نہ تو گولیوں کا دوسرا راؤنڈ مجھے لگ جاتا، جب میں گرا اسی وقت مجھے پتہ چل گیا کہ اللہ نے مجھے بچالیا۔
وفاقی وزرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اس سے ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا اعتراف شکست ہے لیکن پنجاب میں اتنے ممبران موجود ہیں کہ دوسری حکومت بن سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

فیصل واوڈا نے عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کر لی کہ انھوں نے سنہ 2018 کے انتخابات میں دوہری شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔ عدالت کے سامنے غلطی تسلیم کرنے پر سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی 63 ون سی کے تحت فیصل واوڈا کو اسمبلی کی موجودہ مدت کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

شئیر