اہم نکات
- عام انتخابات تیاریاں، ن لیگ ایم کیو ایم اتحاد
- سائفر کیس، 3 سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند
- وادی تیرہ میں شہید لیفٹینٹ کرنل اور تین ساہیوں کی نماز جنازہ ادا
- غزہ کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی میٹریل کی پرینٹنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انتخابی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ملک میں سیاسی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے آئندہ انتخابات کیلئے اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔

Pakistani opposition party leaders, Bilawal Bhutto-Zardari (2R) Chairman Pakistan Peoples Party (PPP) speaks along with former premier Shahid Khaqan Abbasi (2L) and Maryam Nawaz (L), daughter of currently incarcerated former premier Nawaz Sharif and Jamiat Ulema-e Islam-F (JUI-F) leader Maulana Fazlur Rehman (R) attend a press conference in Islamabad on May 19, 2019. Source: AFP / FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images
مسلم لیگ ن نے سندھ کی تنظیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ن لیگ سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمد شاہ ن لیگ سندھ کے نائب صدر ہونگے۔ ن لیگ نے انتخابی منشور کی تیاری کیلئے عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

Pakistani soldiers patrol outside a voting material distribution centre in Lahore on July 24, 2018. Source: Getty
سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف 3 سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرادیئے ہیں، تینوں گواہان کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے۔سائفرکیس کی سماعت منگل کے روز اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کی۔
عمران خان کے وکلا سلمان صفدر، علی گوہر، بیرسٹرعمیرنیازی جب کہ شاہ محمود قریشی کے وکلا بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ جب کہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور، ذوالفقارعباس اور رضوان عباسی بھی جیل میں موجود تھے۔ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان محمد نعمان، عمران سجاد،اور شمعون قیصر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ تینوں کا تعلق دفتر خارجہ سے ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Pakistan's former Prime Minister Imran Khan (C) leaves after appearing in the Supreme Court in Islamabad on July 24, 2023. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
ادھر اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے قریب سے طاقتور دھاکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر گورکھ پور سے مشکوک بیگ ٓبرآمد ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس کے مطابق بیگ میں 1500 گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
مجرمانہ دھمکی اور دھوکہ دہی کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی ہے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی۔
پراسیکیوٹر عدنان علی نے عدالت سے فواد چوہدری کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے پیسوں اور پستول کی برآمدگی کروائی ہے اور شناخت پریڈ کروانی ہے۔عدالت نے فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں آج دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے شوہر کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگانے اور منہ پر کپڑا ڈال کر عدالت لانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
وادی تیرہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، وزیر دفاع سمیت سینئر فوجی اور سول حکام، شہدا کے اہلیخانہ اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

People carry a flag-wrapped casket of an army soldier killed in suicide bombing. Source: AP / Saqib Manzoor/AP
پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑ ا ہے۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر فلسطین کو امدادی سامان کی دوسری کھیپ کی روانگی کے موقع پر گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔

Palestine Source: Pixabay
پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز سول سوسائٹی اور صحافیوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی بمباری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(رپورٹ: اصغرحیات)