پاکستان میں عید الفطر کا روایتی جوش و جذبہ

WhatsApp Image 2025-04-02 at 10.04.20.jpeg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

عید کا دوسرے روز کو ’یوم سسرال‘ کہنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور چھوٹی عید کے دوران بچوں کی بڑی موج مستیاں۔


عید الفطر کی رونقیں پاکستان میں عروج پر ہیں ، بچے ، نوجوان ، خواتین ، بزرگ ہر کوئی اپنے انداز میں عید کو بھرپور انجوائے کر رہا ہے ساتھ ہی عید کے موقع پرروایتی دعوتوں کے ساتھ ساتھ ’یوم سسرال‘ بھی سوشل میڈیا موضوع بحث بنا ہوا ہے اور بچے عیدی لینے اور اسے اُڑانے میں مصروف دکھائی دے دہے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید الفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اپنوں کے سنگ عید گزارنے کا لُطف اُس وقت اور بھی بڑھ جاتا ہے جب مزیدار کھانے گھر پر پکائیں جائیں یا پھر لذیذ پکوانوں ریسٹورانٹ کا رُخ کرنے کا موقع ملے، تفریحی مقامات کی سیر ہوجائے، قریبی رشتے داروں سے خصوصی ملاقات کا بندوبست اور ساتھ ہی بچوں میں عیدی بانٹی جائے تو عید کا اصل مقصد پورا ہوجاتا ہے۔
پاکستانی کلچر میں عید پر شادی شدہ افراد کا اپنے سسرال جانا ایک روایت بن چکی ہے لیکن اس عید کے دوران شادی شدہ افراد کا خاندان کے ہمراہ سسرال جانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے، سوشل میڈیا صارفین اس موضوع پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں کہ کوئی اسے ضروری تو کوئی اسے مجبوری قرار دے رہا ہے۔

عید الطفر ہو یا پھر عید قرباں کوئی بھی عید بچوں کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے، عیدی ملے اور وہ سیر سپاٹوں ، گھڑ سواری ، جھولے جھولنے پر خرچ نہ کی جائے ، ایسا ممکن نہیں جبکہ عید کا تیسرا روز آگیا لیکن بچوں کی موج مستیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان کی پیش کی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے کریں
” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:

شئیر