مختصر خبریں: بدھ 02 اپریل 2025

US President Donald J. Trump signs a presidential proclamation on steel tariffs

US President Donald J. Trump signs a presidential proclamation on steel tariffs Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا نے امریکہ کی جانب سے وہاں فروخت کی جانے والی تمام آسٹریلین اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا جواب دیا ہے اور صدر ٹرمپ نے نئے وسیع پیمانے پر محصولات کو امریکہ کے لئے ایک تاریخی موڑ قرار دیا ہے۔


اہم نکات
  • امریکہ میں تمام آسٹریلین اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس عائد
  • ٹرمپ نے محصولات کو امریکہ کے لئے ایک تاریخی موڑ قرار دیا
  • نیشنل فارمرز فیڈریشن کا وفاقی حکومت کی حمایت کا خیر مقدم
وزیر اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ حکومت امریکی محصولات کے تازہ ترین اعلان سے متاثر ہونے والی صنعتوں کو 50 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی متعدد برآمدات پر 10 فیصد محصولات عائد کریں گے۔

حزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محصولات کے جواب میں مقامی صنعت کے لیے حکومت کی مالی معاونت کی حمایت کریں گے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو آسٹریلیا کے مفادات کے لیے کھڑے ہونے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈٹن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانیز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت مذاکرات کے لیے آسٹریلیا کی کان کنی اور دفاعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔
______________
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:

شئیر