پولیس کے مطابق برسبین میں مذہبی لباس پہنے مسلم شخص پر حملے کے پیچھے نسلی تعصب کا ثبوت نہیں ملا
- مسلم تنظیموں کو حملے کے ممکنہ مقصد اور تفصیلات کی عدم دستیابی پر تشویش ہے
- لوگن میں مسجد سے واپسی پر نوجوان پر فائرنگ سے گولی لگی تھی
LISTEN TO

برسبین میں مسلم نوجوان پر فائرنگ کا ملزم گرفتارمگر مقامی مسلم کمیونٹی غیرمطمئن کیوں؟
SBS Urdu
19/03/202506:40
برسبین کے انڈر ووڈ میں 20 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر ایک گزرنے والی گاڑی سے فائیرنگ کا نشانہ بنایا گیا، گرچہ پولیس نے واقعے کے ممکنہ محرکات کی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے مگرآسٹریلین مسلم ایڈووکیسی نیٹ ورک (AMAN) اور اسلامک کونسل آف کوئنز لینڈ نے حملے کے وقت اور حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ممکنہ طور پر نفرت یا دائیں بازو کے انتہا پسندی سے جوڑا ہے۔
کوئینز لینڈ پولیس نے ایک 23 سالہ کنگسٹن کے رہائشی کو گرفتار کر کے اس پر شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل، آسٹریلین مسلم ایڈووکیسی نیٹ ورک (AMAN) نے سوال اٹھایا تھا کہ یہ حملہ رمضان کے مقدس مہینے میں، کرائسٹ چرچ حملے کی چھٹی برسی پر، اور اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پرہوا ہے مگر یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا حملہ نفرت یا کسی دائیں بازو کے نظریے سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔
______________
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: