منی ایچر آرٹسٹ، رمضان میں کراچی کی گلیوں کی رونقیں اور نائٹ کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی

Untitled design (4).png

Source: Supplied / Ehsan Khan

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

خداداد صلاحیتوں کے مالک منی ایچر آرٹسٹ حیسن احمد چوہان نے ماچس کی تیلی کی نوک پر خوبصورت آرٹ بنا کر سب کو حیران کیا ، ماہ رمضان میں کراچی (پاکستان) کی گلیوں کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا ساتھ ہی رمضان نائٹ کرکٹ میں اب لڑکیاں بھی دلچسپی لینے لگیں۔


LISTEN TO
Audio Report.mp3 image

منی ایچر آرٹسٹ، رمضان میں کراچی کی گلیوں کی رونقیں اور نائٹ کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی

SBS Urdu

18/03/202507:25
منی ایچر آرٹسٹ حسین احمد چوہان، ایک ایسے باصلاحیت پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنھوں نے باریک بینی، نفاست اور ہاتھ کے صفائی کے ساتھ ایسے شاہکار آرٹ بنائے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتے ہیں، حسین احمد چوہان نے ماچس کر تیلی کی نوک پر پاکستان کا قومی جھنڈا، مزار قائد اور دیگر مذہبی مقامات کا آرٹ بنا کر اپنی صلاحیتوں کو کھل کر اظہار کیا ہے۔ حسین احمد چوہان کہتے ہیں منی ایچرآرٹ انہتائی مشکل کام ہے جہاں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، چھوٹی سے غلطی پر پورا آرٹ ورک دوبارہ بنانا پڑ جاتا ہے۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمان روزے رکھنے اور عبادات میں مصروف ہوجاتے ہیں وہیں پاکستان کے تجارتی حب کراچی میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی رونقوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، رات بھر گلیوں میں بچے گھوڑا گاڑی کی سواری سے محظوظ ہوتے ہیں تو کہیں جھولے جھولتے دکھائی دیتے ہیں، ساتھ آئے والدین بھی مزیدار اور لذیذ کھانوں پر ہاتھ صاف کرتے نظرآتے ہیں۔
رمضان ہو اور اس میں نائٹ کرکٹ نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے لڑکے تو لڑکے اب کراچی ( پاکستان) کی لڑکیاں بھی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی ہیں، کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی لڑکیاں کہتی ہیں میدان میں اچھے کھیل کیلیے ضروری ہے کہ گھر والوں کی سپورٹ ساتھ ہو ، کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزرز کے مطابق لڑکیوں کے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

(ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان کی پیش کی ہے۔)
__________________

” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون)
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:

شئیر