پاکستان رپورٹ: حکومت نے بلاول بھٹو کی تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش قبول کرلی

WhatsApp Image 2025-03-26 at 07.03.47.jpeg

Source: Facebook / Pakistan Peoples Party

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

اپوزیشن جماعتوں نے عید الفطر کے بعد حکومت مخالف گرینڈ الائنس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کردی اور ماہ رنگ بلوچ اور بلوچستان یکجہتی کمیٹی کے دیگر اراکین کی گرفتاری اور پولیس کریک ڈاون کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی ہے۔


Key Points
  • بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیشکش قبول
  • عمران خان کی ملاقاتیں بحال
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر ہڑتال
LISTEN TO
PODCAST (2).mp3 image

پاکستان رپورٹ: حکومت نے بلاول بھٹو کی تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش قبول کرلی

SBS Urdu

26/03/202506:47
پاکستان میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی کشیدگی ایک بار پھر کم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کی ذمہ داری انہیں تفویض کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تحریک انصاف سے شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے صلاح مشورے جاری ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد حکومت کیخلاف اپوزیشن کا گرینڈ اتحاد تشکیل پا جائے گا۔
WhatsApp Image 2025-03-26 at 06.57.56.jpeg
Source: Supplied / Asghar Hayat
190 ملین پاونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے عمران خان اور بشرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں عدالت یہ کیس آخر میں رکھ لے۔ اس پر قائمقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی سماعت عید کے بعد رکھ لیں گے۔ عدالت نے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ سے واپس لوٹ رہے تھے۔ عدالت نے چند منٹ بھی ان کا انتظار نہیں کیا۔
دوسری جانب عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماوں ملاقاتوں کا سلسلہ بحال ہوگیا۔ تاہم عمران خان کی تینوں بہنوں کو منگل کے روز ملاقات کی اجازت نہ ملی اور وہ ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔ اڈیالہ جیل میں ہی قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشرہ بی بی کی انکے اہلیخانہ سے ملاقات کروا دی گئی۔

منگل کے روز عمران خان کی پارٹی رہنماوں بابر اعوان، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی ، ظہیر عباس، نعیم پنچوتھا اور سلمان صفدر سے ملاقات کرا دی گئی جبکہ لسٹ میں شامل کچھ رہنماوں کو ملنے نہ دیا گیا۔ عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھایا کہ ان کا نام لسٹ میں ہی موجود نہیں تھا۔ کچھ ملاقاتیں اوپر سے کروائی جارہی ہیں۔
WhatsApp Image 2025-03-26 at 06.57.56 (1).jpeg
Source: Supplied / Asghar Hayat
دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی سراپا احتجاج بن گئی ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے لاڑکانہ، بدین ، گھوٹکی، تھرپارکر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ اور سندھ کے دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں پیپلزپارٹی کی ضلعی قیادت اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

مظاہرین نے وفاقی حکومت کے منصوبے کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا منصوبہ سندھ کیخلاف سازش ہے۔ اسے قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخالف قوم پرست جماعت عوامی تحریک نے بھی نوشہروہ فیروز میں احتجاج کیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری اور پولیس کریک ڈاون کیخلاف منگل کے روز صوبے میں ہڑتال کی۔ ہڑتال کے دوران بلوچستان کے مختلف شہروں میں تمام زندگی متاثر رہا۔ اور کاروبار، بینک، دکانیں اور پیٹرول پمپ بند رہے۔
Baloch protests erupt after leader Mahrang Baloch's arrest in Quetta
Dr. Mahrang Baloch and 16 activists were detained on Saturday, a day after three protesters were reportedly killed in police action. Source: EPA / SHAHZAIB AKBER/EPA
بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماوں ڈاکٹر مارہنگ بلوچ، سیمی دین بلوچ اور دیگر کی گرفتاری کیخلاف آج بلوچستان بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کی صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب ہفتے کی صبح بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر مارہنگ بلوچ کو پولیس نے گرفتار کیا۔ مارہنگ بلوچ اور دیگر 150 افراد کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتاریوں کیخلاف بی وائی سی کی جانب سے کوئٹہ ، پنجگور، قلات اور تربت سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے دوران بی وائی سی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی۔ جس پر دونوں جانب سے زخمیوں اور ہلاکتوں کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
__________________
” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون)یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:

شئیر