پاکستان رپورٹ: سپریم کورٹ کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم

PAKISTAN POLITICS

epa10495481 Supporters of former prime minister Imran Khan head of the opposition political party Pakistan Tehrik-e-Insaf (PTI) march as he arrives for a hearing at Islamabad High Court, in Islamabad, Pakistan, 28 February 2023. Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan on 28 February secured interim bail in all the four cases, including attempted murder and prohibited funding case in Islamabad. EPA/SOHAIL SHAHZAD Source: EPA / SOHAIL SHAHZAD/EPA

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔. تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور، ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، کیسوں کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن اور ہائیکورٹ کے باہر کیا مناظر تھے. تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز کی نیب کیسز میں بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔


سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن 90دن میں پنجاب،کےپی میں انتخابات کرائے، پارلیمانی جمہوریت میں انتخابات اہم عنصر ہیں، اسمبلی کی تحلیل کے بعد90روزمیں الیکشن ہونا لازم ہے۔
کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے صدر کے اختیارات، گورنر کی ذمہ داری، اسمبلی کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے اختیارات کے حوالے سے کئی آئینی و قانونی سوالات اٹھائے تھے۔

اس کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار کے صدر، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماء اسلام (ف) اور تحریکِ انصاف کے وکلا سمیت دیگر نے دلائل دیے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت مسلسل 2 روز تک کی، ابتدائی طور پر چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے 9 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کی جانب سے بینچ میں موجود جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی، سوموار کے روز کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا اور 4 ججز نے خود کو بینچ سے علیحدہ کرلیا، جن میں جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس یحیحی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں ، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے وکیل ، اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن، صدر مملکت اور گورنر پنجاب اور کے وکلا بھی عدالت کے ربروہ پیش ہوئے اور دلائل دیئے، عدالت نے سوال کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا کام ہے14 جنوری سے اسمبلیاں تحلیل ہیں، آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ضروری ہیں جبکہ کسی کو پرواہ ہی نہیں ہے، عدالت نے سماعت کے دوران وکلا سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا بھی وقت دیا اور کہا کہ کسی ایک تاریخ پر اتفاق کرکے عدالت کو آگاہ کردیں، سیاسی جماعتوں کے وکلا نے عدالت کو اپنی اپنی جماعتوں کے موقف سے آگاہ کیا، دوران سماعت صدر مملکت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت نے تسلیم کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینا غلطی تھی، صدر کے پی انتخابات کی تاریخ واپس لے لیں گے، سپریم کورٹ میں بینچ کی تبدیلی کے دوران سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی رجسٹرار سپریم کورٹ پر برہم ہوگئے اور انہوں نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر ہونے کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کرلی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے منگل کے روز مقرر مقدمات کی سماعت سے بھی انکار کردیا۔۔۔

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر 2 کیسوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں، جن میں اقدام قتل کیس اور ممنوعہ فنڈنگ کیس شامل ہے، جبکہ توشہ خانہ کیس میں فوجداری مقدمات کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عمران خان منگل کے روز لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں وہ بینکنگ کورٹ، انسداد دہشتگردی کی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، کارکنان جوڈیشل کمپلیکش کا گیٹ توڑ کر عمران خان کے ہمراہ اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی، وفاقی پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساتھ لانے والے 25 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیاہے، دیگر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ادھر عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس نے صحافیوں پر دھاوا بول دیا اور کئی صحافی پولیس تشدد کی زد میں آگئے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو طلب کرلیا ہے

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی نیب کے کیسز میں بریت کے خلاف درخواست دائر کردی ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس میں دائر درخواست وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشرہ بی بی کی دوست فرح خان وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ریڈار پر آگئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے فرح خان کے خلاف کرپشن اور انٹی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

تحریک انصاف کے مستعفی اراکان کی قومی اسمبلی واپسی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے، تحریک انصاف کے وفد کی اسپیکر سے استعفی کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے سے درخواست کی گئی تھی، جبکہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفے اب منظور ہوچکے، اب ارکان کی رکنیت بحال نہیں ہوسکتی، اسپیکر نے کہا کہ تحریک انصاف کے وفد نے گزشہ ملاقات میں استعفوں کی منظوری پر زور دیا، تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کہتے ہیں جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کیلئے قومی اسمبلی جانا چاہتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی 31 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی رکنیت بحال کردی تھی
Pakistan Mosque Bombing
In this handout photo released by Press Information Department, Pakistan's Prime Minister Shehbaz Sharif, second left, and Army Chief, Gen. Asim Munir comfort an injured victim of suicide bombing inside a mosque, during their visit to hospital, in Peshawar, Pakistan, Monday, Jan. 30, 2023. A suicide bomber struck Monday inside a mosque in the northwestern Pakistani city of Peshawar, killing multiple people and wounding scores of worshippers, officials said. (Press Information Department vis AP) Credit: AP

رپورٹ : اصغرحیات ۔ پاکستان

شئیر