LISTEN TO

اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ: متاثرہ افراد میں مسلم خواتین زیادہ ہیں
SBS Urdu
13/03/202507:08
اسلامو فوبیا کی ایک نئی رپورٹ میں جنوری 2023 سے گزشتہ سال نومبر کے درمیان واقعات میں سنگین اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی موناش اور ڈیکن یونیورسٹیوں کے محققین کی جانب سے مرتب کی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے 309 مصدقہ واقعات کی تصدیق رجسٹر میں کی گئی۔
یہ پچھلی تمام رجسٹر رپورٹوں میں نشاندہی کیے گئے واقعات کی تعداد سے دوگنا سے زیادہ ہے۔
یہ گزشتہ رپورٹنگ مدت کے مقابلے میں 150 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے، اور 2014 میں رپورٹ شروع ہونے کے بعد اسلامو فوبیا کے واقعات میں سب سے بڑا اضافہ ہے.
__________________
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: