Key Points
- بابراعظم نے بھارت سے وطن واپس پہنچتے ہی کپتانی سے استعفی دے دیا
- انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلوی ویمن بگ بیش لیگ کو خواتین کرکٹ کے لیے اہم قرار دے دیا
- پاکستان کے نوجوان اسنوکر چیمپئن احسن رمضان نے چاندی کا میڈل جیت لیا ہے
آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں بابراعظم نے کپتانی سے الگ ہونے کا اعلان پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی رکھنے کی پیشکش کی گئی جو بابراعظم نے قبول نہیں کی بابراعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا بابراعظم نے اپنے بیان میں کرکٹ بورڈ ، کوچنگ اسٹاف اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ادھر پی سی بی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے نئے کپتانوں کا اعلان بھی کر دیا ہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی شاہین آفریدی کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہی بہت فخر کی بات ہے اور جہاں تک بات پاکستان ٹیم کی کپتانی کی ہے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی، ریڈ بال کرکٹ سب سے مشکل کرکٹ ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ٹیسٹ کرکٹ کو آگے لے کر جائیں، اپنی شناخت بنائیں اور ایسی کرکٹ کھیلیں جیسے ہمارے فینز بھی پسند کریں
ویمن بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن کے مقابلے مختلف مقامات پر کھیلے جا رہے ہیں ٹیم میلبرن رینیگیڈز ناقص کارکردگی کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر پر موجود ہے میلبرن رینیگیڈز نے اب تک دس میچوں میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کی میلبرن رینیگیڈز آج اپنا گیارہواں میچ برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلے کی میلبرن رینیگیڈز ٹیم میں شامل بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ویمن بگ بیش لیگ کے تجربے میں کارآمد قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈبلیو بی بی ایل ویمنز کرکٹ کی بہترین کھلاڑی پیدا کر رہی ہے یہاں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار اسے دوسری لیگز سے نمایاں کرتی ہے ڈبلیو بی بی ایل، ڈبلیو آئی پی ایل اور دی ہنڈرڈ جیسی فرنچائز لیگ عالمی سطح پر خواتین کی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں میں میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ اپنے وقت کو انجوائے کررہی ہوں رینیگیڈز کی کھلاڑی مجھ سے بھارتی کھانوں کی خواہش کرتی ہیں ہرمن پریت کور نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انڈین مینز کرکٹ ٹیم کے کارکردگی کو بھی سراہا ہے
پاکستان کے نوجوان اسنوکر چیمپئن احسن رمضان نے ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا میڈل جیت لیا ہے احسن رمضان کو ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں سائپرس کے کھلاڑی نے شکست دی۔قطر کے شہر دوحا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارجیو سے ہوا بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل یہ میچ دس فریم تک جاری رہا جو سائپرس کے کھلاڑی نے چھ چار کے اسکور سے اپنے نام کیا۔احسن رمضان کے مینجر عمران نوشائی نے بتایا کہ احسن رمضان نے بہت اچھا مقابلہ کیا امید ہے فخر پاکستان احسن رمضان مستقبل میں گولڈ میڈل جیت کر آئے گا
رپورٹ:انس سعید
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: