اسپورٹس راؤنڈ اپ:اولمپک میں پاکستانی دستہ، اور پاکستانی نژاد آسٹریلین نے میچ کی آٹھ سو ٹکٹس خرید لیں

Sports round up

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستانی کرکٹ ٹیم سے یک جہتی ، بریسبین میں مقیم پاکستانی نژاد آسٹریلین نے میچ کی آٹھ سو ٹکٹس خرید لیں, پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کا مختصر دستہ فرانس پہنچ گیا, ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا سیمی فائنل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔


آسٹریلیا کے شہر برسبین میں مقیم پاکستانی نژاد آسٹریلین شہری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کا انوکھا انداز اپنایا ہے ۔طارق نوید نے گابا میں شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چودہ نومبر کو ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی آٹھ سو سے زائد ٹکٹس خرید لی ہیں طارق نوید کا ماننا ہے کہ امریکہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کا دکھ بہت ہے لیکن اس مشکل وقت میں ٹیم کوسپورٹ کرنا ہے اسی مقصد کے لیے انہوں نے یہ ٹکٹس خریدی ہیں طارق نوید نے بتایا کہ وہ یہ ٹکٹس فینز کو ڈاسکاؤنٹ ریٹ پر دیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ فینز اسٹیڈیم آکر ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکیں ۔

پیرس اولمپکس کے رنگا رنگ مقابلے آج سے شروع ہوں گے پاکستان کا اٹھارہ رکنی دستہ فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ چکا ہے اٹھارہ رکنی دستے میں ساتھ کھلاڑی اور گیارہ آفیشلز شامل ہیں ۔پاکستانی ایتھلیٹس شوٹنگ ، سوئمنگ اورجیولین تھرو میں حصہ لیں گے شوٹنگ ایونٹ میں تین ، سوئمنگ اور ایتھلیٹس میں دو دو کھلاڑی شرکت کریں گے

جیولین تھرور ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں سبز حلالی پرچم تھامے دستے کی قیادت کریں گے۔ ارشد ندیم بتیس سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرامید ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے بڑے ایونٹ کے لیے بہت محنت کی ہے فینز سے دعاؤں کی اپیل ہے ادھر پاکستان ایتھلٹس فیڈریشن کے چئیرمین اکرم ساہی نے بتایا کہ ارشد ندیم کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا ہے امید ہے وہ امیدوں پر پورا اتریں گے
WhatsApp Image 2024-07-26 at 6.02.00 AM.jpeg
ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج میزبان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی پاکستان ویمن ٹیم نیپال اور یواے ای کی ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائئ ہے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے بتایا کہ ہم نے پہلے میچ میں سٹرگل کی، جس طرح سے بیٹنگ اور باؤلنگ ہونی چاہیے تھی ہم اس طرح نہیں کر سکے، اس کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں بہتری نظر آئی ہے جیسے میں نے ہمیشہ فاسٹ کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے تو پچھلے دونوں میچز میں وہ کرکٹ ہمیں نظر آئی ہے اور رائٹ ڈائریکشن میں چل رہے ہیں اور آگے بھی ایسے ہی چلیں ہم نے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اپنی کھلاڑیوں کو یہی کہا ہے کہ کھل کر کھیلیں اور اپنا ٹیلنٹ دکھائیں ماڈرن کرکٹ کھیلنے کے لیے ماڈرن کوچنگ کی ضرورت ہے ہم نے جو کیمپ میں محنت کی ہے وہ فیلڈ میں نظر آ رہی ہے ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ سیمی فائنل اور فائنل میں جو بہتر ٹیمیں آئیں ان کے خلاف بھی ہمارا ایسا ہی مومنٹم رہے ۔

بشکریہ: انس سعید

_____________________________

اردو پوڈ کاسٹ نیچے دئے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم سے سنئے

شئیر