آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم نے قطر میں ہونے والے فیفا ارلڈ کپ میں تیونس کے خلاف میچ جیت کر 12 سالوں میں پہلی بار ورلڈ کپ میں کوئی مقابلہ جیتا ہے۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ہفتے کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں تیونس کو 1-0 سے شکست دی۔
اس جیت نے پہلے گیم میں فرانس سے آسٹریلیا کی 4-1 کی شکست کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں آگے بڑھنے کی کی امید کو زندہ کردیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سنسنی خیز مقابلے قطر میں جاری ہیں ۔ٹورنامنٹ کے شاندار مقابلے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے فٹبال کے شوقین افراد اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے دوحا پہنچ رہے ہیں جب سے سعودی عرب کی ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دی ہے تب سے خطے میں موجود فینز میں ٹورنامنٹ کو لے کر دلچسپی خاصی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے قطر میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کے حوالے سے کیا جوش و خروش ہے حکومت کی جانب سے لوگوں کو کیا کیا سہولیات مہیا کی جا رہی ہے اس حوالے سے ہم نے قطر میں موجود صحافی امین السلام کے ساتھ گفتگو کی ہے آئیے آپ کو سناتے ہیں ۔۔۔
پاکستان میں بھی فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے خاص طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں جہاں شائقین کا جوش و خروش دیکھ کر لگتا ہے فیفا فٹبال ورلڈ کپ قطر نہیں پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے شہر کی زیادہ تر گلیوں ، گھروں کی چھتوں اور دیواروں پر نوجوانوں نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پینٹنگ بنا رکھی ہے لیاری کی اکثریت ہمیشہ فٹبال ورلڈ کپ ٹیم برازیل کو سپورٹ کرتی ہے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کی پہلی کامیابی پرلیاری میں جشن منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا لیاری کے نوجوان برازیل کو کیوں سپورٹ کرتے ہیں
پاکستان میں کرکٹ اور لانگ مارچ کی تاریخیں ایک بار پھر ٹکرانے کے سبب شائقینِ کرکٹ کو بے یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے بھی آج اسلام آباد پہنچنا ہے.... لانگ مارچ کی کال کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اگرچہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے.. ایک طرف تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کے مقامی کرکٹ کلب میں ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف دونوں ٹیموں کو 28 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرنا ہے. جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی یکم دسمبر سے شروع ہوگا. سیریز کا دوسرا میچ ملتان جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں شیڈول ہے ۔پاکستان نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو مشکلات کا شکار کرنے کے لیے دو نئے باولر ٹیم میں شامل کیے ہیں.... اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر محمد علی کو پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے... دونوں نوجوان کرکٹرز اس سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے کتنے پرجوش ہیں۔
بشکریہ: انس سعید ۔ پاکستان