ویمن ایشز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کی کرکٹرز نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
ویمن ایشز سیریز میں تین ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی میچز اور واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارہ جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہوکلے نے کہا کہ سیزن کی باقی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی بہت شاندار ہوگی ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں شیڈول میچز پر ایک بار پھر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے میزبانی کے لیے اعلان کردہ تینوں وینیوز جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور ، پنڈی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی شامل ہیں وہ تاحال تیار نہیں کیے جا سکے ہیں۔
اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے لیے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چھ رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے وفد لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں اسٹیڈیمز کے انتظامات کا جائزہ لے گا آٹھ سال بعد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی انیس فروری سے نو مارچ تک پاکستان میں کھیلی جانی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی جنوری کے آخری ہفتے تک تیاریاں مکمل ہونے کے لیے پرامید ہیں ۔
Source: Supplied / Anus Saeed
سہیل عدنان نے فائنل میں مصر کے کھلاڑی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ۔سہیل عدنان نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی سہیل عدنان نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریف کھلاڑی نے بھی بہت اچھا کھیلا لیکن مجھے کامیابی حاصل ہوئی نوجوانوں کو تمام کھیل کھیلنے چاہیے، کرکٹ بیڈمنٹن یا اسکواش کوئی بھی کھیل ہو، کھیل کر آگے بڑھنا چاہیے۔
(بشکریہ انس سعید)
___________________________________________
- یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: