آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں اور ٹیرٹریز میں ٹریفک کے قوانین کچھ مختلف ہونے کے ساتھ نئے آنے والوں کے لئے الجھن پر مبنی بھی ہو سکتے ہیں ، جبکہ وہ افراد جو چھٹیوں کے دوران سیاحت کی غرض سے بین الریاست سفر کر تے ہیں ان کو مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب ان افراد کو ، افراد جو مستقل رہائش کی غرض سے ریاست تبدیل کرتے ہیں لاعلمی کی بنا پر زیادہ ڈی میرٹ پوائینٹس کے ساتھ بھاری جرمانے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے ۔
وکٹوریہ،ساوتھ آسٹریلیا، تسمانیہ اورناردرن ٹیریٹری میں دوہرے ڈیمیرٹ پیریڈز نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن لوگوں کو اب بھی تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ہر وقت احتیاط سے گاڑی چلائیں - اس بات کا قوی امکان ہے کہ چھٹی کے دوران پولیس سڑکوں پر موجود رہے گی۔
طیب حمید نے سال 2016 میں میلبرن سے سڈنی ہجرت کی اور وہاں مستقل رہائش اختیار کر لی ۔ ان کا کہنا ہے کہ سڈنی کا موسم اور چہل پہل مجھے میلبرن سے سڈنی کھینچ لائی لیکن سڈنی میں ابتدائی سالوں کے دوران انہیں نیو ساوتھ ویلز میں ٹریفک قوانین کی مکمل معلومات نہیں تھی ۔
طیب حمید کا کہنا ہے کہ میلبرن میں ہر جگہ "یو- ٹرن " لینے کی اجازت ہے اور جن مقامات پر "یو ٹرن" لینے پر پابندی ہے وہاں باقاعدہ ٹریفک بورڈز یا اشارے نصب ہیں ، دوسری جانب سڈنی کا معاملہ بالکل مختلف ہے ۔ طیب کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ جب میں نے گاڑی موڑی اور پولیس نےمجھے روکا تو میں بہت حیران ہوا اور اسی وقت مجھے علم ہوا کہ سڈنی میں جس جگہ "یو ٹرن " لینے کی اجازت ہے صرف ان جگہوں پر اشارے یا بورڈز موجود ہیں ورنہ پورے سڈنی میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
طیب کے ساتھ ٹریفک سے متعلق دوسرا واقعہ ایسٹر کی چھٹیوں میں پیش آیا جب ایک سرنگ (ٹنل) سے گزرتے ہوئے رفتار میں اچانک کمی کے اشارے پر انہیں رفتار کم کرنے میں تاخیر ہوئی۔
ویسے تو میں بہت محتاط ڈرائیور ہوں لیکن رفتار میں کمی کا سائن اچانک سامنے آگیا اور میں کنفیوز ہو گیا
طیب حمید جو اس وقت سڈنی نئے نئے منتقل ہوئے تھے ان کے علم میں نہیں تھا کہ چھٹیوں کے باعث نیو ساوتھ ویلز میں ڈی میرٹ پوائینٹس دگنے ہو چکے ہیں اور
Source: NSW Government
جب میرے گھر جرمانے کا لیٹر آیا تو میں حیران رہ گیا اور میں نے سوچا آٹھ ڈی میرٹ پوائینٹس کسی کو کیسے آ سکتے ہیں ، یہ بہت زیادہ تھے ۔
طیب کا کہنا ہے کہ انہوں ے قانونی طور پراس جرمانے اور ڈی میرٹ پوئینٹس کے خلاف اپیل بھی کی لیکن اخر میں انہیں جرمانہ بھرنا ہی پڑا۔ طیب نے بین الریاست سفر کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کسی بھی ریاست میں سفر کرنے سے پہلے اس ریاست کے تریفک قوانین سے متعلق پوری معلومات حاصل کر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کا علم ہوئے بغیر گاڑی چلانا صرف جرمانے یا ڈی میرٹ کا باعث نہیں ہے بلکہ اس طرح آپ کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے ۔
اس حوالے سے سڈنی میں بطور ڈرائیونگ انسٹرکٹر کام کرنے والے محمود صاحب کہتے ہیں کہ ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ ایک ظلم لگتا ہے اور یہ محسوس ہوتا ہے کہ ڈبل ڈی میرٹس کا کوئی فائدہ یا ضرورت نہیں ہے ، لیکن گاڑی چلانے والوں کو بھی دھیان رکھنا چاہئے اور عام حالات میں بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہئے ۔
دوسری جانب میلبرن میں میں بطور ڈرائیونگ انسٹرکٹر کام کرنے والی نغمانہ کہتی ہیں کہ اگرچہ چھٹیوں کے دوران وکٹوریہ میں ڈی میرٹ پوائینٹس یا جرمانے میں اضافہ نہیں کیا جاتا لیکن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لئے اضافی نفری نظر آ سکتی ہے ۔
نغمانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ بہتر طریقہ اس خاص ادارے سے معلومات حاصل کرناہے جس سے متعلق معلومات درکار ہو،
اور وکٹوریہ میں ٹریفک قوانین کی معلومات کے لئے "وک روڈز" سے معلومات حاصل کی جائیں ۔
نوٹ: یہ آرٹیکل اور پوڈکاسٹ پہلی مرتبہ 27/12/2021 کیا شائع کیا گیا تھا۔
نیو ساؤتھ ویلز
نیو ساؤتھ ویلز میں آج سے ڈبل ڈیمیرٹ پوائنٹس کا اطلاق ہوگا۔
اس کا مطلب ہے کہ جمعہ 20 دسمبر سے بدھ یکم جنوری 2025 تک این ایس ڈبلیو میں گاڑی چلانے والوں کو مندرجہ ذیل ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے ڈبل ڈیمیرٹ پوائنٹس ملیں گے:
- تیز رفتاری
- موبائل فون کا غیر قانونی استعمال
- سیٹ بیلٹ نہ باندھنا (بشمول مسافر)
- بغیر ہیلمٹ کے سواری۔
اے سی ٹی
20 دسمبر سے 1 جنوری 2025 تک اسی مدت کے لیے اے سی ٹی میں بھی ڈبل ڈی میرٹ نافذالعمل رہیں گے۔
ایک اضافی ڈیمیرٹ پوائنٹ اس مدت کے دوران ٹریفک کے دیگر تمام جرائم کے لیے بھی لاگو ہوتا ہے، جیسے کہ لین کی بائیں جانب نہ رہنا۔
ویسٹرن آسٹریلیا
ڈبل ڈیمیرٹ پوائنٹس آج سے ویسٹرن آسٹریلیا میں گاڑی چلانے والوں کے لیے بھی لاگو ہوں گے۔
20 دسمبر سے اتوار 5 جنوری 2025 تک گاڑی چلانے والےمندرجہ ذیل ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے ڈبل ڈیمیرٹ پوائنٹس ملیں گے:
- تیز رفتاری
- منشیات یا الکحل کے زیر اثر گاڑی چلانا
- سیٹ بیلٹ پہننے اور چائیلڈ سیٹ میں غفلت
- سرخ بتی کی خلاف ورزی
- ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا غیر قانونی استعمال
نیز ان جرائم کے لیے 14 پوانٹس ملیں گے:
- اسپیڈ کیمرے کا پتہ لگانےاور اس سے بچنے کے لیے ڈیزائن کردہ ڈیوائس سے لیس موٹر گاڑی چلانا
- اسپیڈ کیمرے سے بچنے کے لیے موٹر گاڑی چلانا
ڈبل ڈیمیرٹ پوائنٹس کا اطلاق 24 سے 27 جنوری 2025 تک ہوگا۔
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: