اسپورٹس راونڈاپ:01 دسمبر2023:پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کینبرا پہنچ گئی

Australian cricketer Usman Khawaja gestures during a training session at the Gabba in Brisbane, Tuesday, Dec. 13, 2016. The first day-night Test Match between Australia and Pakistan at the Gabba begins Thursday. (AAP Image/Dan Peled) NO ARCHIVING

Australian cricketer Usman Khawaja gestures during a training session at the Gabba in Brisbane, Tuesday, Dec. 13, 2016. Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا پہنچ چکی ہے۔ کھیلوں کی دنیا میں مزید کیا صورتحال ہے سنئے اسپورٹس راونڈ اپ میں۔


Key Points
  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں ڈیرے ڈال لیے
  • آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو بہترین قرار دے دیا
  • پاکستان اور سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے درمیان تاریخی معاہدہ
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا پہنچ چکی ہے پاکستان اسکواڈ اپنے تربیتی سیشن کا آغاز 3 دسمبر سے کرے گا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔کینبرا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیزی سے ملاقات بھی شیڈول ہے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کینبرا میں چار روزہ پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد پرتھ روانہ ہوجائے گی جہاں پہلا ٹیسٹ میچ چودہ دسمبر سے شروع ہوگاپاکستان اور آسٹریلیا پی ایم الیون کے درمیان چار روزہ میچ 6 دسمبر کو شروع ہوگا، میچ میں پہلی گیند صبح 10:30 بجے پھینکی جائے گی۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نےدورہ آسٹریلیا کو چیلنج قرار دیا ہے شان مسعود نے کہا کہ پریکٹس سیشن میں اچھا موقع ملا ہے ہماری تیاری اچھی ہے پرائم منسٹر الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے بہت فائدہ ہوگا یہ بالکل نئی ٹیم نہیں ہے امام الحق اور عبداللہ شفیق ایک ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں بابر اعظم کی پوزیشن کوئی نہیں چھیڑے گا وہ سب سے بہترین بیٹر ہیں ہم ٹاپ تھری کے حوالے سے کلئیر ہیں ہماری خواہش تھی حارث رؤف بھی یہ سیریز کھیلتے لیکن وہ دستیاب نہیں ہیں کوشش ہو گی کہ جو فاسٹ بولرز ساتھ ہیں ان سے اچھا رزلٹ حاصل کریں۔

ادھر آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انتہائی پرجوش ہیں عثمان خواجہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آئی ہے،بابراعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے،بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی ہے جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے
Usman Khawaja
عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا عثمان خواجہ لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں

پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار اس نوعیت کے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں ۔ معاہدہ کی روح سے دونوں ممالک مل کر کھیل کے فروغ کیلئے کام کریں گے،آئندہ سال کے کیلنڈر میں پاکستان اور سعودی عرب کی قومی، یوتھ اور ویمنز ٹیموں کے درمیان مقابلے کھیلے جائیں گے معاہدے کے تحت فٹبال سے متعلقہ ٹیکنالوجی،سپورٹس سائنس، ریفریز اور مارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات پر بھی دونوں فیڈریشنز کے درمیان معاونت کی جائے گی
MoU Signing Between football federations of Pakistan and Saudi Arabia
Credit: Supplied By Anus Saeed (SBS Urdu Correspondent )
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان محمد یشال نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ معاہدے سے پاکستان فٹبال کو بہت فائدہ ہوگا کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے لیے میچز ملیں گے جس سے کھیل کا معیار اوپر لانے میں مدد ملے گی محمد یشال کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے کھلاڑیوں کے علاوہ امپائرز ریفریز سمیت دونوں فیڈریشنز تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔
رپورٹ: انس سعید

شئیر