ایشز سیریز کے افتتاحی میچ میں عثمان خواجہ کی سنچری، ایشیا کپ کا ہائیبرڈ ماڈل منظور

20230618001811726931-minihighres.jpg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ایشز سیریز کے پہلے میچ عثمان خواجہ کی سنچری , ایشیا کپ کے ہائیبرڈ ماڈل کا اعلان , ملک میں پہلی مرتبہ ویمن فٹبالز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد۔دورہ سری لنکا کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان۔


 آسٹریلیا کی مہمان ٹیم نے ایشز ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل311 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ختم کیا۔
انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پاکستانی نژاد آسٹریلین بلّے باز عثمان خواجہ نے انگلینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی اور 126 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے 8-393 کے جواب میں ابتدا میں لڑکھڑانے کے بعد آسٹریلین بیٹنگ لائین کا اعتماد بحال کرنے میں عثمان خواجہ کی سنچری نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے دن بھر بیٹنگ کی۔دلچسپ بعد یہ ہے کہ انگلینڈ کے سابقہ دو دوروں میں عثمان خواجہ کو شامل نہیں کیا گیا تھا اور اس ٹیسٹ سے پہلے ملک میں ان کا اوسط اسکور 17.78 تھا۔
ایجیسن میں کھیلے گئے اس پہلے ایشیز ٹسٹ میں شائیقین نے ایک بالکل مختلف عثمان خواجہ کو دیکھا۔ جو 36 سال کی عمر میں بھی بہترین فارم میں نظر آئے۔
خواجہ یقیناً آسٹریلیا کے سٹار تھے، جنہوں نے تیز گیندوں کے خلاف اچھی لینتھ پر شاندار پلنگ کرتے ہوئے 16 چوکے مارے جن میں سے آٹھ باؤنڈریز آف دی شاٹ تھیں۔اس سے پہلے انگلش شائقین آسٹریلیا کے کھیلنے کے انداز کو بورنگ قرار دے رہے تھے۔عثمان خواجہ نے اس خیال کو مسترد کیا کہ وہ اس بار خود کو ثابت کرنے کے لئے کھیل رہے تھے انہوں نے کہا کہ ان کے لئےعمر کے اس حصے میں خود کو ثابت کرنے کے بجائے اپنے انداز میں پرفارم کرنا ذیادہ اہم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل تسلیم کر لیا گیا ہے جس کے تحت ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ سری لنکا میں ہوگا ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کر دہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 31 اگست سے لاہور میں ہوگا ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہونگے جبکہ آخری 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں ہونا بڑی کامیابی ہے ۔کوشش کر رہے ہیں پانچ میچز ہوں لیکن کم از کم چار میچز پاکستان میں ہی ہوں گے ٹورنامنٹ کا واحد میزبان پاکستان ہے اگر ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرتے تو اس سے اثرات ورلڈ کپ اور چیمپئز ٹرافی پر آتے ۔
Pakistan India Cricket World Cup
Pakistan Cricket Board's management committee chairman Najam Sethi, left, briefs to the International Cricket Council's chairman Greg Barclay during his visit to PCB head office, in Lahore, Pakistan, Tuesday, May 30, 2023. The ICC's top officials arrived in Pakistan to discuss the country's participation in this year's 50-over World Cup in India. The tense political relations between the two neighboring countries has seen both nations suspending their bilateral cricketing ties for a decade, but they have regularly competed in the ICC events. (AP Photo/K.M. Chaudary) Source: AP / K.M. Chaudary/AP

پاکستان تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے اپنی مہم کا آغاز آئندہ ماہ سے کرے گا ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی پہلی سیریز سری لنکا کے خلاف کھیلے گا سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی یاد رہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہے جو آسٹریلیا نے حال ہی میں بھارت کو شکست دے کر اپنے نام کیا ۔

ادھر سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم کا کیمپ تین جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا جو نو جولائی تک جاری رہے گا پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ انہیں چھ ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔دورہ سری لنکا کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے ۔اعلان کردہ سولہ رکنی اسکواڈ میں محمد حریرہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی پہلی بار شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم محمد رضوان ، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہے ۔پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز اور چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ٹیم کو منتخب کیا گیا ہے۔یہ تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری پہلی سیریز ہے اور یہ اسکواڈ ہمیں اچھا آغاز فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پہلی بار ویمن فٹبال گول کیپرز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے لاہور میں ہونے والے کیمپ کے پہلے مرحلے میں چھ گول کیپرز نے شرکت کی جن میں سے تین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔ گول کیپرز کیمپ کا مقصد قومی ٹیم کے لیے ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے _13 جون سے کراچی میں شروع ہونے والے کیمپ کے دوسرے مرحلے میں بھی تین فٹ بالرز کو قومی کیمپ میں بلایا جائے گا اور باقی فٹ بالرزکی بھی مہارت بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔کیمپ میں شامل ویمن گول کیپرز کا کہنا ہے کہ پہلے ٹرائیلز میں انہیں ایک گھٹنے کے بعد گھر واپس بھیج دیا جاتا تھا ۔۔ لیکن اس کیمپ میں انہیں اپنی مہارت میں بہتری لانے کا موقع دیا گیا ہے فٹ بال کی بنیادی تکنیک کے ساتھ ایڈوانس چیزیں بھی بتائی جا رہی ہیں ۔

بشکریہ: انس سعید
_______________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر