آسٹریلیا میں رمضان اور عید کا کیا تصور ہے اور یہ کیسے منائیے جاتے ہیں ؟

Lantern With Moon Symbol And Mosque Shape Background. Ramadan Kareem And Islamic New Year Concept.

Photo taken in Bangkok, Thailand Credit: Songyuth Unkong / EyeEm/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اسلامی ثقافت میں رمضان اور عید کی کیا اہمیت ہے؟ اور، یہ تہوار آپ کے مسلمان ساتھیوں، دوستوں یا پڑوسیوں کے لیے کتنے اہم ہیں؟


Key Points
  • رمضان اسلام کا مقدس ترین مہینہ ہے جس میں صحت مند بالغ مسلمان صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں۔
  • عید الفطر روزے کے مقدس مہینے کے اختتام پر تین روزہ جشن ہے۔
  • آسٹریلوی مسلمان عید کی خوشی اپنے مخصوص ثقافتی طریقوں سے مناتے ہیں ۔
 آسٹریلیا دنیا کی 1.97 بلین مسلم آبادی میں سے 813,000 سے زیادہ کا گھر ہے۔

آسٹریلیا جیسے کثیر الثقافتی ملک میں، کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا مشکل نہ ہو گا جس نے مختلف عقیدے یا ثقافت کے لوگوں سے ملاقات نہ کی ہو، دوستی نہ کی ہو یا کام نہ کیا ہو۔

ایک دوسرے کے مذہب اور ثقافت کو سمجھنا اور اس کی تعریف کرنا ایک مربوط کثیر الثقافتی معاشرے کا بنیادی پہلو ہے۔

آسٹریلیا کے مسلمانوں نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح ایک ماہ پر مبنی رمضان کی عبادات اور روزوں کا آغاز کر دیا ہے

Man praying in the sunset (Pixabay).jpg
The Islamic Hijri calendar, is based on the cycles of the moon around the Earth. Credit: Pixabay

تو رمضان کیا ہے ؟

 رمضان اسلامی قمری تقویم کا نواں مہینہ ہے جس کے دوران صحت مند بالغ مسلمانوں کو صبح سے شام تک روزہ رکھنا ضروری ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر زلیحہ کیسکن میلبورن میں چارلس اسٹورٹ یونیورسٹی میں مرکز برائے اسلامک سٹڈیز اینڈ سولائزیشن کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔

وہ کہتی ہیں، رمضان کا مہینہ مسلمانوں کو،ایک طرح سے سیکھنے ، آگے بڑھنے اور نظم و ضبط اپنانے کا طریقہ سیکھاتا ہے

رمضان مسلمانوں کے لیے سال کا مقدس ترین مہینہ تصور کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ایک بہت ہی خاص مہینہ ہے۔
Associate Professor Zuleyha Keskin, Associate Head of the Centre for Islamic Studies and Civilisation at Charles Stuart University, Melbourne.
 
اسلامی کیلنڈر، جسے ہجری کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، زمین کے گرد چاند کے چکروں پر مبنی ہے۔ چونکہ یہ شمسی سال سے 10 سے 12 دن چھوٹا ہے، اس لیے اسلامی تہواروں کی تاریخیں ہر سال مختلف ہوتی ہیں۔

اس سال ماہ رمضان کا مقدس مہینہ 22 مارچ سے 20 اپریل کے درمیان آیا ہے ۔

Shot of a young muslim woman pouring drinks for her family
A meal with loved ones during Ramadan. Source: iStockphoto / PeopleImages/Getty Images/iStockphoto

مسلمانوں پر روزہ کیوں فرض ہے؟

 
روزہ (عربی میں صوم) اسلام کے پانچ ستونوں شہادت ایمان، نماز، روزہ، زکوۃ اور حج میں سے ایک اہم فریضہ ہے-

خاص طور پر روزے کے دوران، مسلمانوں کو تمباکو نوشی، جنسی تعلقات، غصے کا اظہار یا بحث و مباحثہ اور غیر اخلاقی کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ، اضافی عبادت کے طریقوں، جیسے نماز، قرآن پڑھنے اور سمجھنے اور خیراتی کاموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ بہت سے مسلمان افطار کرنے یا افطار کے بعد اضافی عبادات کے لئے مساجد میں بھی آتے ہیں۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں سینٹر فار عرب اینڈ اسلامک سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر کریمہ لاشیر کہتی ہیں کہ رمضان میں کھانے پینے سے پرہیز کرنے کے علاوہ بہت کچھ شامل ہے۔

"بہت اہم بات یہ ہے کہ، یہ روحانیت کا مہینہ ہے، یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو کسی کے عقیدے کے ساتھ، خدا کے ساتھ دوبارہ جڑنے کے لیے وقف ہے،" پروفیسر لاشیر بتاتی ہیں 

یہ ایک ایسا مہینہ ہے جہاں ہم ہمدرد انسان بننا دوبارہ سیکھتے ہیں، ان لوگوں کی ضروریات کو سمجھنا سیکھتے ہیں جو غریب ہیں، جو کھانے پینے کے بھی متحمل نہیں ہوتے اور اپنے ارد گرد کی دنیا سے دوبارہ رابطہ قائم کرتے ہیں۔
Professor Karima Laachir, Centre for Arab and Islamic Studies, ANU
 پروفیسر لاشیر نشاندہی کرتی ہیں کہ عبادت کی ایک شکل اور ایک مذہبی فریضہ ہونے کے علاوہ، روزے صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں ۔

"جسمانی طور پر، یہ بہت صحت مند عمل ہے کیونکہ یہ جسم کے میٹابولزم کو منظم کرتا ہے، یہ جسم کو کسی بھی زہریلے مادے سے پاک کرتا ہے۔ لہذا، یہ ایک بہت ہی صحت مند عمل ثابت ہوتا ہے اور ہم جانتے ہیں... انٹرمیڈیٹ فاسٹنگ جسم کے لئے کتنی اہم ہے ۔

Friends gathering for eating dinner together
Healthy adult Muslims are required to fast from dawn to dusk during Ramadan. Source: Moment RF / Jasmin Merdan/Getty Images

عید کیا ہے؟

 اور جب مسلمان پورا مہینہ روزے رکھ لیتے ہیں تو اس کے بعد آتی ہے عید ۔

عید عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تہوار یا خوشی کے ہیں جبکہ اسلامی کیلنڈر میں دو اہم عیدیں ہیں: عید الفطر اور عید الاضحی۔

عید الفطر، جسے 'چھوٹی عید' بھی کہا جاتا ہے، تین روزہ جشن ہے جو ماہ رمضان یا روزے کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

عید الفطر رمضان کے مہینے کے دوران جو کچھ حاصل (عبادت اور روحانیت ) کیا ہے اسے منانے کا ایک موقع ہے۔
Dr Zuleyha Keskin, Centre for Islamic Studies and Civilisation, Charles Stuart University
 جیسے ہی عید کا دن آتا ہے ، مسلمان بھی صدقہ دینے کے پابند ہیں، جسے زکوٰۃ الفطر کہا جاتا ہے، یہ صدقہ در اصل غریب افراد کو بھی عید منانے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

پروفیسر لاشیر کہتی ہیں، عید الفطر "یکجہتی اور بخشش" کا جشن ہے ساتھ ہی یہ کمیونٹی کے جذبے کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کرتا ہے اور عید مسلمانوں کو معافی مانگنے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔

مزید برآں، یہ بچوں کو تفریح فراہم کرنے، نئے دوست بنانے اور ثقافت سے واقف ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

Tradicionalni muslimanski roditelji i njihova djeca dijele lepinju tokom iftara u Ramazanu
In most Islamic countries, Eid al-Fitr is a public holiday. Source: iStockphoto / Drazen Zigic/Getty Images/iStockphoto
خاص طور پر بچوں کے لیے نئے کپڑے خریدنا، گھروں کی صفائی کرنا اور خصوصی مٹھائیاں اور پکوان تیار کرنا عید کی تیاریوں کا بڑا حصہ ہے۔

اس سال عیدالفطر 21 یا 22 اپریل کو ہوگی، لیکن اس بات کا انحصارچاند نظر آنے پر ہے۔ زیادہ تر اسلامی ممالک میں عید الفطر عام تعطیل ہوتی ہے۔

جہاں تک عید الاضحی کا تعلق ہے، جسے 'قربانی کی عید' یا 'عظیم عید' بھی کہا جاتا ہے، یہ سالانہ حج کے بعد آتی ہے اور جو حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جانب سے ان کے بیٹے حضرت اسمٰعیل کی قربانی اور سالانہ حج کے موقع پر مسلمانوں کے اجتماعی جشن کا نام ہے ۔

EID AL FITR  SYDNEY
Members of the Muslim community celebrate Eid al-Fitr, marking the end of the month-long fast of Ramadan with prayer at Lakemba Mosque in Sydney. Source: AAP / DEAN LEWINS/AAPIMAGE

آسٹریلیا کے مسلمان عید کیسے مناتے ہیں؟

عید الفطر کی تقریبات اسلامی کیلنڈر میں 10ویں مہینے کی پہلی تاریخ کی صبح خصوصی دعاؤں کے ساتھ شروع ہوتی ہیں۔

اجتماعی دعائیں مقامی مساجد اور کمیونٹی سینٹرز میں منعقد کی جاتی ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کو 'عید مبارک' کہہ کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں

اہل خانہ اور دوست احباب بھی ایک دوسرے سے ملنے جاتے ہیں اور عید کے موقع پر کمیونٹی کے اجتماعات عام ہیں۔

پروفیسر لاشیر مزید کہتی ہیں، "یہ ایک خاندانی اجتماعی جشن ہے جہاں ہر کوئی ایک دوسرے سے ملنے جاتا ہے، اور وہ عید الفطر کے تین دن ضیافتوں اور کھانے، خصوصی کیک اور پکوانوں میں شامل ہوتے ہیں۔"

تاہم، آستریلیا کی مسلم آبادی بہت سے ممالک سے تعلق رکھتی ہے جن کی ثقافتی روایات مختلف ہیں اوراسی لحاظ سے عید کی تقریبات مختلف ہوتی ہیں۔

RAMADAN EID SYDNEY
Large crowds filled the Mosque in Lakemba and lined the streets to mark the end of the holy month of Ramadan, Sydney. Source: AAP / JANE DEMPSTER/AAPIMAGE
 علی اعوان پاکستانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے آسٹریلین ہیں جو ہر سال عید الفطر کے موقع پر خاص طور پر مصروف رہتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے کثیر ثقافتی عید کے تہواروں میں سے ایک کا اہتمام کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ مختلف پس منظر کے مسلمانوں کے درمیان "بہت بڑا" ثقافتی فرق ہے۔ آسٹریلیائی کثیر ثقافتی عید فیسٹیول کے چیئر کے طور پر ان کا کام ان سب ثقافتوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا ہے۔

"کچھ لوگ مختلف کھانا بناتے ہیں، اور ان کے پاس مختلف لباس ہوتے ہیں جو وہ عید کے دن پہنتے ہیں۔ اور پھر، جب جشن منانے کی بات آتی ہے، تو یہ کچھ سرگرمیوں، کچھ پرفارمنس، یا کچھ مختلف اور انوکھے طریقوں کے حوالے سے ہو سکتی ہے،" جناب اعوان بتاتے ہیں۔

عید کے تہوار کے دوران، ہم تمام مختلف پرفارمنسز، مختلف ثقافتوں کو ایک جگہ پر لانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی آسٹریلیا کی خوبصورتی ہے۔
Ali Awan, Australian Multicultural Eid Festival
پروفیسر لاشیر بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آسٹریلیا میں عید کی تقریبات بہت سے اسلامی ممالک کے مقابلے بہت زیادہ متنوع اور مضبوط ہیں۔

وہ کہتی ہیں، "آسٹریلیا میں مسلم کمیونٹی کے بارے میں سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ زیادہ تر تقریبات کمیونٹی سینٹرز اور مقامی مساجد میں ہوتی ہیں، جو مختلف پس منظر کی ان تمام کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے کا رجحان رکھتی ہیں،" ۔


شئیر