2024 میں ہونے والی ایسی تبدیلیاں جن کا آپ کو علم ہونا چاہئے

جانئے اُن اہم تبدیلیاں کے بارے میں جو یکم جنوری 2024 سے نافذ ہو رہی ہیں۔

A graphic with a calendar, electric car, Centrelink logo, Medicare logo, vape.

Changes to welfare, superannuation, electric vehicles and more come into effect on 1 January. Source: SBS

نیا سال شروع ہو گیا جو اپنے ساتھ بہت ساری تبدیلیاں لارہا ہے۔

اخراجات اور ادائیگیوں سے لے کر تعلیم، ویپنگ اور برقی گاڑیوں پر پالیسسیوں میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

سوشل پیمنٹ یا بہبود کی ادائیگیاں

نوجوانوں، طلباء یا نگہداشت کرنے والے معاونت کی ادائیگی حاصل کرنے والے تقریبا 936،000 آسٹریلین افراد کی انڈیکس میں 6 فیصد اضافہ ہوگا۔

زیادہ سے زیادہ ادائیگی کی شرح کسی فرد کے حالات پر منحصر ہوتی ہے۔ یوتھ الاؤنس وصول کنندگان کو اپنے پندرہ روزہ مشاہرے میں 22.40 سے 45.60 ڈالر کے درمیان اضافہ نظر آئے گا۔ آسٹڈی (AUSTDY) حاصل کرنے والے افراد 36.20 سے 45.60$ کے درمیان، اور 21 سال سے کم عمر کے معذوری کی معاونت پنشن وصول کنندگان کو 31.10 سے 44.90 ڈالر کے درمیان اضافی رقم ملے گی۔ کیئر الاؤنس میں ہر دو ہفتے کے مشاہرے میں 8.70$ کا اضافہ ہوگا۔

سپرانویشن

روزگار کے قومی معیار میں سپرانونیشن شامل کیا جائے گا، اور سپُر کو کارکنان کے حق کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ایوارڈ یا انٹرپرائز معاہدے کا حصہ نہ بننے والے مزدوروں کو قانونی طور پر اپنے آجر سے سپُر لینےمیں مدد ملے گی۔
University of Sydney students sit on a lawn on campus.
یکم جنوری سے، یونیورسٹی کے طلباء کو دولت مشترکہ امداد کے اہل رہنے کے لیے کم از کم 50 فیصد پاس کی شرح برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ Source: Facebook / University of Sydney

میڈیکیئر سیفٹی نیٹ

ستمبر کی سہ ماہی سے صارفین پرائس انڈیکس کے مطابق اصل میڈیکیئر سیفٹی نیٹ (OMSN) اور توسیع شدہ میڈیکیئر سیفٹی نیٹ (ای ایم ایس این) کی ذیادہ سے ذیادہ حد میں 5.2 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس کا مطلب ہے کہ OMSN زیادہ رعایتوں کے ساتھ شروع ہونے سے پہلے میڈیکیئر کارڈ ہولڈرز میڈیکیئر آئٹم پر گریپ اخراجات میں 560.40$ اٹھائیں گے۔ ای ایم ایس این کے لئے، رعایتی کارڈ ہولڈرز اور فیملی ٹیکس بینیفٹ پارٹ اے کے اہل خاندانوں کے لئے حد 811.80 ڈالر اور باقی سب کے لئے 2,544.30$ ہوگی۔

مزید تفصیلات

کوویڈ 19

ایا جائے گا، کووڈ کی کچھ ادویات جن میں COVID-19 اینٹی وائرلز شامل ہیں اب فون پر تجویز کیے کی جاسکیں گی۔

گیس

فوسل ایندھن پر انحصار میں کمی لے لئے، وکٹورین حکومت اب مکانات بنانے کے اجازت نامے کی ضرورت ہوگی جس میں نئے گیس کے کنکشن نہیں دئے جائیں گے۔ اس اسکیم کے اجرا سے وکٹوریہ میں نئے مکانات یکم جنوری سے قدرتی گیس نیٹ ورک سے منسلک نہیں کئے جائیں گے۔
A building with a sign that reads: "Centrelink".
نوجوانوں، طلباء یا نگہداشت کرنے والے معاونت کی ادائیگی حاصل کرنے والے تقریبا 936،000 آسٹریلیائی افراد کو انڈیکس میں 6 فیصد اضافہ ہوگا۔ Source: AAP / Julian Smith

برقی گاڑیاں

این ایس ڈبلیو (NSW) میں اب برقی گاڑیوں کی خریداری پر اسٹیمپ ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔
الیکٹرک اور ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے جنوبی آسٹریلیا کی 3،000$ کی سبسڈی بھی ختم کی جارہی ہے۔

ویپنگ اور سگریٹ نوشی

وفاقی حکومت اس سال ویپنگ کے بڑھتے رحجان کی حوصلہ شکنی کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔۔
وزیر صحت مارک بٹلر نے ویپنگ کو “صحت عامہ کا بڑا مسئلہ” قرار دیا ہے اس سے نمٹنے کی کوشش میں، ویپنگ اصلاحات کے پہلے مرحلے میں ڈسپوز ایبل سنگل یوز ڈیوائسز کی درآمد پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے ویپس لکھنے کے لئے ایک نیا طریقہ کار بھی ہوگا، جسے خصوصی رسائی اسکیم کہا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے علاج معالجے تک رسائی میں بہتری آئے گی۔
دریں اثنا، 2021 میں درج 18 تمباکو نوشی کی لت کے خاتمے کی ادویات کے میڈیکیئر فوائد شیڈول (ایم بی ایس) پر رعایت ختم کی جارہی ہے۔

اس رعایت کے ذریعے، مریض کسی جی پی کے ذریعہ تمباکو نوشی یا نیکوٹین چھوڑنے کی مشاورت تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ان خدمات کو اب بھی “مریض کے معمول کے فراہم کنندہ کے ساتھ” دیگر ایم بی ایس آئٹمز کے تحت رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یونیورسٹی کے طلبا و طالبات

یونی اسٹوڈنٹ کی دولت مشترکہ امداد، جیسے HECS-HELP کے اہل رہنے کے لئے اب کم از کم 50 فیصد کی پاس کی شرح برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یکم جنوری سے اعلی تعلیم فراہم کرنے والوں کو اسٹوڈنٹ سپورٹ پالیسی بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہوگی اور اس رعایت کی طلباء تک فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

خالی گھر

نئے سال سے وکٹوریہ میں خالی رہائشی لینڈ ٹیکس (VRLT) میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرچہ وی آر ایل ٹی 1 جنوری 2025 سے لاگو ہوتا ہے، لیکن یہ یکم جنوری 2024 سے گھر کے خالی یا اس میں رہائیش سے مشروط ہوگا۔

تبدیلیوں کے تحت، ایک وکٹورین پراپرٹی خالی سمجھی جائے گی اگر یہ پچھلے ٹیکس سال کے کم از کم چھ ماہ تک استعمال میں نہ ہومگر اب خالی مکان پر ہر سال وی آر ایل ٹی میں اضافہ ہوگا جو پہلے سال میں 1 فیصد، دوسرے میں 2 فیصد، اور تیسرے میں 3 فیصد. یہ سرمایہ بہتر قیمت پر ادا کی جاتی ہے۔ چھٹیوں کے گھر یا ہالیڈے ہاؤسز سمیت کچھ کواستثنیٰ حاصل ہوگا۔

کندر گارٹن اور پری اسکول

کوئینز لینڈ میں والدین اپنے بچوں کے لئے ہفتے میں 15 گھنٹے مفت کنڈرگارٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔اور اے سی ٹی حکومت تین سال تک کے بچقں کے لئے سال میں 300 گھنٹے مفت پری اسکول فراہم کرے گی۔
____________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
تاریخِ اشاعت 2/01/2024 12:57pm بجے
تخلیق کار David Aidone
ذریعہ: SBS