Key Points
- ایسی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو گھریلو تشدد سے باہر آنے کے بعد بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
- بے گھر ہونے والوں کے لئے امدادی خدمات اکثر فوری بحرانی رہائش فراہم کرنے سے زیادہ مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
- جب ایسا کرنا محفوظ ہو، تو اپنی ریاست یا علاقے کی ہیلپ لائنز اور خدمات تلاش کرنے کے لیے آن لائن جائیں۔
- اگر آپ گھریلو اور خاندانی تشدد سے بچ رہے ہیں تو ہاؤسنگ سپورٹ کے لیے (1800RESPECT)پر کال کریں۔
آخری مردم شماری (2021) کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہر رات 122,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوتے ہیں۔
بے گھر ہونے کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ آپ کے سر پر چھت نہیں ہے ۔ پوشیدہ بے گھری میں وہ لوگ شامل ہیں جو ایس جگہوں پر رہنے پر مجبور ہیں جہاں بہت زیادہ افراد ایک ساتھ رہ رہے ہیں، یا پھر جگہ نہ ہونے کے باعث صوفے یا کم گنجائش والی جگہ پر سو رہے ہیں ، اپنی کار میں رہنے پر مجبور ہیں یا ایسی رہائش گاہوں میں قیام رکھتے ہیں جو بحران کی صورت میں پیش کی جاتی ہیں۔
بحران کی رہائش عام طور پر ریاستی یا وفاقی حکومت کی فنڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے۔
بحرانی رہائش کس کے لیے ہے؟
جیڈ ڈونوگھو کا کہنا ہے کہ بحرانی رہائش کا مطلب ان لوگوں کے لیے محفوظ، عارضی رہائش ہے جنہیں کسی بھی قسم کے نامساعد حالات کی وجہ سے فوری جگہ ضرورت ہے۔ جیڈ سالویشن آرمی کے ساتھ ہوم لیسنس نیشنل جنرل مینیجر ہے، جو آسٹریلیا کے بے گھر افراد کی خدمات فراہم کرنے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔
وہ کہتے ہیں، "بے گھر ہونے کے راستے اتنے ہی آسان ہو سکتے ہیں جتنا کہ کوئی شخص نوکری سے محروم ہونا، کرائے کے قابل رہائش کا فقدان، غربت، صحت کے عمومی مسائل یا دماغی صحت کے مسائل،" وہ کہتے ہیں۔
Increasingly women are becoming homeless on fleeing domestic violence. Source: Getty / ArtistGNDphotography
گھریلو تشدد سے باہر آنے والی خواتین
اے بی ایس کی رپورٹ کے مطابق 2016 سے خواتین کے بے گھر ہونے کے واقعات میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خواتین کی کمیونٹی شیلٹرز (WCS) کی سی ای او اینابیل ڈینیئل کہتی ہیں کہ گھریلو تشدد سے باہر آنے والی کافی زیادہ خواتین بے گھر ہو رہی ہیں۔
"وہ نیٹ ورکس سے الگ تھلگ ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ انہیں مالی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ان کے پاس پیسے تک رسائی نہ ہو تاکہ وہ زیادہ مشکل کرائے کی مارکیٹ میں کرائے کا خرچ برداشت کر سکیں۔ یہ تمام چیزیں خواتین کے بے گھر ہونے کی وجوہات میں حصہ ڈال سکتی ہیں،‘‘ وہ کہتی ہیں۔
محترمہ ڈینیئل کہتی ہیں، "خواتین کی کمیونٹی شیلٹرز نیو ساوتھ ویلز کے آس پاس کی مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، اور اس سے بھی بڑھ کر،ایسے خواتین اور بچوں کے لیے جو بے گھر ہیں یا گھریلو اور خاندانی تشدد والے رشتوں سے باہر آ رہی ہیں، کے لیے نئے بحرانی رہائش گاہیں قائم کرنے کے لیے بھی معاونت کرتی ہے"۔
"وہ بحرانی رہائش گاہیں تین ماہ تک محفوظ چھت، کیس ورک سپورٹ اور کمیونٹی ریپراؤنڈ اور شمولیت فراہم کرتی ہیں۔"
یہ نیٹ ورک خواتین کو سستی، مستقل رہائش کے راستے پر جانے میں بھی مدد کرتا ہے اور ساتھ ہی مدد دیتا ہے کہ وہ بدسلوکی سے آزاد رہ سکیں۔
(WCS)ریاستی حکومت کی فون ہیلپ لائنز اور مقامی کمیونٹیز سے منسلک ہے۔
اگر آپ کا کمپیوٹر یا فون استعمال کرنا محفوظ ہے، تو آپ خواتین کے کمیونٹی شیلٹرز کو تلاش کر سکتے ہیں یا(womenscommunityshelters.org.au.) پر جا سکتے ہیں۔
محترمہ ڈینیئل کا کہنا ہے کہ یہ پیشہ ور افراد گھریلو اور خاندانی تشدد اور بے گھر ہونے کے چیلنجوں کو نیویگیٹ کرنے کے لیے آپ کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔
اس کے ارد گرد(گھریلو تشدد اور بے گھری) تنہائی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہت زیادہ ماہر معاونت اور بہت ساری کمیونٹیز ہیں جو آپ کی مدد کریں گی اور آپ کا ساتھ دیں گی۔اینابیل ڈینیئل، سی ای او، خواتین کی کمیونٹی شیلٹرز
Homeless young invalid man sitting in wheelchair on the street Credit: LaraBelova/Getty Images
گھریلو اور خاندانی تشدد سے بچنے والے دوسرے افراد کے بارے میں کیا خیال ہے؟
Safe steps ریاست وکٹوریہ میں موجود ایک ایی خدمت ہے جو ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنےٹے گھریلو تشدد کے خلاف ٹیلی فون معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ ادارہ کسی بھی عمر، جنس، جنسیت، اہلیت اور ویزا کی حیثیت کے لوگوں کو خاندانی اور گھریلو تشدد سے بچنے کے لیے خصوصی مدد حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
نکول عبدیلا سیف سٹیپس کی رہائشی خدمات کی ایگزیکٹو مینیجر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ Safe steps جیسی خدمات مقامی خاندانی تشدد کے ماہرین اور دیگر معاون خدمات بشمول تارکین وطن اور قانونی خدمات کو حوالہ فراہم کر سکتی ہیں۔
"ہم خطرے کی تشخیص اور حفاظتی منصوبہ بندی کرتے ہیں، وکٹوریہ بھر میں ہنگامی اور معاون رہائش کے راستے فراہم کرتے ہیں، بشمول مختصر مدت کے قیام کے دوران پالتو جانوروں کے لیے دوستانہ اختیارات بھی فراہم کئے جاتے ہیں، مالی اور مادی امداد فراہم کرنے کے لیے ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، اور خاندانی عدالتوں میں مدد اور مشورہ پیش کرتے ہیں اوران لوگوں کے لیے بھی معاون ہیں جوکسی معذوری کا سامنا کر رہے ہیں" وہ کہتی ہیں۔
"اگرکسی فرد کو سنگین خطرہ سے دوچار کے طور پر تشخیص کیا جاتا ہے، تو ہم ان کی بحرانی رہائش تک رسائی میں مدد کریں گے۔ یہ رہائش کسی موٹل میں ہو سکتی ہے، وکٹورین پناہ گاہ میں یا تین بحرانی رہائش گاہوں میں سے کسی اور جگہ پر۔
کوئی بھی شخص جو اپنی یا کسی اور کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہے وہ کسی بھی وقت(1800 015 188) پر (Safe Steps) سے رابطہ کر سکتے ہیں،(safesteps.org.au) پر ای میل کر سکتا ہے یا اپنی ویب چیٹ استعمال کر سکتا ہے۔
When people are assessed as being at serious risk they can be directed to crisis accommodation services. Source: Getty / David Freund
کیا آپ ابھی محفوظ ہیں؟
جب آپ کسی کرائسس سپورٹ ہیلپ لائن پر فون کرتے ہیں جیسے کہ (Safe steps) کی جانب سے آپ کی فوری صورتحال کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے جانا معمول ہے۔
محترمہ عبدللہ کہتی ہیں، "گفتگو کچھ اس طرح کی ہوگی: 'کیا آپ ابھی محفوظ ہیں؟' اور اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ بات چیت کرنے کے لیے محفوظ ہیں، تو اس خطرے کی تشخیص کو مکمل کرنے کے لیے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔"
اگر آپ انگریزی نہیں بولتے ہیں، تو کوئی آپ کی طرف سے مترجم کی درخواست کر سکتا ہے—شاید کسی دوست سے، کسی کمیونٹی سروس سے، جی پی سے یا آپ کی انگریزی کلاس سے کوئی آپ کے لئے مترجم کی درخواست کر سکتا ہے۔
امدادی خدمات کی طلب میں اضافہ
بدقسمتی سے، آسٹریلیا میں بحرانی رہائش کے لیے ہمارے پاس گنجائش سے زیادہ مانگ موجود ہے جسے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
سالویشن آرمی اس طلب کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرتی ہے،ادارہ تقریباً 40,000 لوگوں کی مدد کر رہا ہے جو بے گھر ہیں اور ہر سال 850,000 کرائسس بیڈ فراہم کرتے ہیں۔ یہ تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔
اپوائنٹمنٹ لینے کے لیے آپ آن لائن جا کر اپنے قریب کی سالوس سروس تلاش کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو آسٹریلیا بھر میں دیگر بے گھر خدمات کے لیے رابطے بھی بھیج سکتے ہیں۔
زیادہ تر ریاستی حکومتوں کے پاس بے گھر نظام تک رسائی کا ایک ہی نقطہ ہے۔ اپنے قریب ترین خدمات تلاش کرنے کے لیے، فون نمبر کے لیے گوگل کریں بحران رہائش' اور آپ کی ریاست یا علاقہ۔
There is more demand than we can meet. Source: Getty / imamember
کچھ بحرانی رہائش کی خدمات:
گھریلو اور خاندانی تشدد سے بچنے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ سپورٹ کے لیے(1800RESPECT)پر کال کریں۔
بحران (نامساعد حالات )سے نمٹنے کے لئے ادائیگی
سروسز آسٹریلیا کے ترجمان جسٹن بوٹ کا کہنا ہے کہ آپ حکومتی بحران کی ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ادائیگی ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں اور شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
جناب بوٹ کا کہنا ہے کہ "یہ ان لوگوں کے لیے یک بارگی، غیر قابل ٹیکس ادائیگی ہے ان کے لئے جو پہلے ہی انکم سپورٹ کی ادائیگی حاصل کر رہے ہیں جیسے کہ ایک خاص فائدہ، جاب سیکر کی ادائیگی، اور آپ کو انتہائی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اگر آپ شرائط پر پورا اترتے ہیں، تو میں آپ کو پرزور ترغیب دیتا ہوں کہ فوراً ہم سے رابطہ کریں، کیونکہ آپ کو ایسے حالات پیدا ہونے کے سات دنوں کے اندر بحران کی ادائیگی کے لیے درخواست دینا ہوگی۔جسٹن بوٹ، سروسز آسٹریلیا
سروسز آسٹریلیا میں 131 202 پر ایک ایسی خدمت ہے جو متعدد زبانوں میں دستیاب ہے، اور ویب سائٹ کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
سروسز آسٹریلیا آپ کی جاری ادائیگیوں پر کارروائی کرے گی چاہے آپ کے پاس کوئی مقررہ پتہ نہ ہو۔ جب بھی آپ کے حالات بدلیں بس انہیں بتائیں۔ وہ آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے کام کریں گے—پوسٹ آفس باکس، دوست، فیملی ممبر یا دیگر مقامی سروس فراہم کنندہ کے ذریعے۔