بہت سےلوگ اسے سال کا بہترین وقت سمجتے ہیں۔ لیکن کچھ کا خیال ہے کہ ایمانداری سے یہ سمجھنا چاہیے کہ آخر اس تہوار کا اصلی مقصد کیا ہے۔
آسٹریلین انسٹیٹیوٹ سے وابستہ Nina Gbor کے بقول: "کچھ ماحولیات دانوں کے بقول کرسمس ایک بڑا ماحولیاتی بحران ہے کیونکہ کئی ہفتوں تک آپ کے خرچ اور خراجات آسمان کو چھونے لگتے ہیں۔"
آسٹریلین انسٹیٹیوٹ کی Yuletide رپورٹ میں یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اضافی ضایعات کس قدر ہیں اور شروعات تحائف سے کی گئی ہے۔
نینا کے بقول: "تحفے دنیا کرسمس کی پرانی رسم ہے، اور خوبصورت اور حیرت انگیز ہے۔ لیکن ہماری تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہر دس میں سے تین ، 30 فیصد آبادی یا لگ بھگ 6۔1 ملین لوگوں کو جو تحفے ملیں گے وہ اسے استعمال ہی نہیں کریں گے۔ اور مالیاتی اندازوں کے مطابق اس کی قدر قریب 921 ملین ڈالرز کے برابر ہے۔"
بات صرف تحائف ہی کی نہیں ہے۔ Care Australia کی رپورٹ کے مطابق کرسمس کے موقع پر ان تحائف کی بستہ بندی میں ڈیڑھ لاکھ کلومیٹرکے برابر کاغذ کا استعمال ہوتا ہے جسے کھینچ کر پوری دنیا کے گرد چار بار لپیٹا جاسکتا ہے۔ Sustainability Victoria نامی ادارے مطابق اضافی غذا کے ضائع ہونے سے پیدا ہونے والی سبز مکانی گیس اس ریاست میں ایندھن کو چھوڑ کر دیگر ذرائع کی خارج ہونے والی گیسوں کے 25 فیصد کے برابر ہے۔
اور کرسمس کے تہوار میں تو کھانے پینے کی اشیاء کو مرکزی اہمیت حاصل رہتی ہے۔ OzHarvest نامی ادارے کی مینیجر روبی ویک کے مطابق: "اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ ہر برس ہم آسٹریلیا میں 7.6 ملین ٹن غذا ضائع کرتے ہیں، اور اس میں سے 2.5 ملین ٹن ہمارے گھروں سے آرہا ہے۔ اور یہ تعداد بہت زیادہ ہے - در حقیقت میں تہواروں کے موسم میں ان میں 30 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔"
میٹ جینیور کا ماننا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ ان تمام ضایعات کا روک تھام کیا جاسکے۔ "ہمیں یقینی طور پر اس بارے میں سوچنا چاہیے کہ بالآخر کرسمس کے حوالے سے ہمارے پاس کیا باقی رہ جائے گا۔ تو دیکیھیے یہ بہت سارے ریپنگ پیپرز جن کی طرف لوگ راغب ہوتے ہیں - ہو سکتا ہے کہ وہ جاذب اور چمکدار ہوں لیکن عام طور پر یہ ری سائیکل نہیں ہوتے ، یا آسانی سے ری سائیکل نہیں ہوتے۔"
Oz Harvest کا ادارہ اس بارے میں بھی سوچ وبچار کر رہا ہے کہ کس طرح کھانے پینے میں اصراف اور ضایعات کا راستہ روکا جاسکے۔ روبی ویک کا مشورہ ہے لوگ پہلے اپنے پاس موجود اشیا کے استعمال کریں اور پھر مزید خریدنے کا سوچیں۔ "فریج میں ایک شیلف بنائیں جہاں آپ کھانا رکھیں جسے آپ کو پہلے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ اسے وہاں رکھ دیں - اور اس میں مدد کرنے کے لیے ہمارے پاس واقعی ایک آسان حل ہے۔ اسے UseItUp ٹیپ کہتے ہیں۔ یہ ایک کاغذی ٹیپ ہے، یہ روشن پیلے رنگ کا ہے، اور آپ اسے شیلف کو نشان زد کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں یا آپ اسے کنٹینرز پر لگادیتے ہیں، اور یہ پورے گھرانے کے لیے واقعی ایک مفید بصری ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔"
آخر میں میٹ جینیور کے الفاظ: ""میرے خیال میں کرسمس تہوار کا وقت ہے۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جب آپ کے پاس بہت سارے رنگ، بہت ساری روشنیاں اور بہت سی خوشیاں ہوتی ہیں۔ اور یقینی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ان سب چیزوں کو دور ہٹانے کے لئے اچانک دوڑ پڑنا چاہئے۔ بلکہ میرے خیال میں یہ صرف ہوشیار رہنے اور کرسمس کے تہوار پر اپنے اثرات کے بارے میں سوچنے کے لیے ضروری ہے۔"