آسٹریلیا میں کرکٹ سیزن سے لطف اٹھانے کے لئے دیکھیں یہ آسان گائیڈ

Playing cricket

Cricket, Australia’s national summer sport. Credit: Riccardo Parretti/pexels

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

کرکٹ آسٹریلیا میں ایک بے حد مقبول کھیل ہے، اور یہ طویل عرصے سے آسٹریلیا کی ثقافت کا حصہ رہا ہے، خاص طور پر موسم گرما کے دوران تعطیلات کے دنوں میں کرکٹ کو اہل خانہ یہاں تک کہ کمیونٹیز بھی مل کر بیٹھنے کا بہانہ سمجھتی ہیں ۔ روایتی ٹیسٹ میچوں سے لے کر تیز رفتار فارمیٹ ٹی 20 گیمز تک کھیل کی بنیادی باتیں اور مختلف فارمیٹس کے بارے میں جانیں۔ چاہے آپ پہلے سے ہی کرکٹ کے دیوانے ہیں، یا اس کھیل کے نئے شائق ہیں، ہم آپ کو مقبول ترین ٹورنامنٹس کے بارے میں رہنمائی دیں گے تاکہ آپ بھی پرجوش ہو کر آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن میں حصہ لے سکیں۔


 کرکٹ، جسے آسٹریلیا میں موسم گرما کے قومی کھیل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، مقامی طور پر کرکٹ آسٹریلیا کے زیر انتظام کھیلا جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس کھیل کی ابتدا 16ویں صدی کے انگلینڈ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ کرکٹ نے اپنی تاریخ کا آغاز 1800 کی دہائی کے اوائل میں آسٹریلیا میں کیا، پہلا ریکارڈ میچ 1804 میں سڈنی میں کھیلا گیا۔

اس کے بعد سے، آسٹریلیا نے کرکٹ کا ایک بھرپور ورثہ پروان چڑھایا ہے، جس نے ایلیس پیری اور سر ڈونلڈ بریڈمین جیسے لیجنڈز پیدا کیے، جنہیں پیار سے 'دی ڈان' کے نام سے جانا جاتا ہے اور اب تک کے عظیم ترین کرکٹر کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔

کھیل کے قواعد

کھیل کی صحیح معنوں میں تعریف کرنے کے لیے، اور دلچسپی سے دیکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان بنیادی قواعد کو سمجھا جائے۔

کرکٹ دو ٹیموں کے درمیان کھیلی جاتی ہے، ہر ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں۔

ابصار حسن، ایک پیشہ ور کرکٹر جو نیو ساوتھ ویلز پریمیئر ایسوسی ایشن میں یونیورسٹی آف نیو ساوتھ ویلز کرکٹ کلب کے لیے کھیلتے ہیں، کرکٹ میچ کے بنیادی ڈھانچے اور قواعد کو بیان کرتے ہیں۔

"میچ کے دوران ایک فیلڈنگ سائیڈ ہوتی ہے اور ایک بیٹنگ سائیڈ... عام طور پر کھیل شروع ہونے سے پہلے ٹاس ہوتا ہے۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم کو یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ پہلے فیلڈنگ کرنا چاہتی ہے یا وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی ہے۔ اس ٹاس کے مطابق جو ٹیم فیلڈنگ کرتی ہے اس کے تمام 11 کھلاڑی، کھیل کے لئے تیار کردہ خصوصی بیضوی شکل کے میدان میں ایک ساتھ اترتے ہیں جبکہ دوسری جانب جو ٹیم بلے بازی کرتی ہے اس کے، دو بلے باز میدان کے وسط میں موجود پچ پر بلے بازی کرتے ہیں۔"
wickets in stadium
Wickets in a stadium. Source: Getty / Colin Anderson
اس طرح ٹیمیں باری باری بلے بازی کرتی ہیں جس کا مقصد مخالف ٹیم سے زیادہ زنز بنانا ہوتا ہے ۔ جو ٹیم پہلے بلے بازی کرتی ہے وہ مخالف ٹیم کے لئے ہدف مقرر کرتی ہے، پھر مخالف ٹیم مقرر کردہ ہدف سے زیادہ رنز بنا کر مخالف ٹیم کو شکست دینے کی کوشش کرتی ہے۔۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کھیل کو ختم کرنے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے اور کچھ میچز(جیسا کہ ٹیسٹ) کا دورانیہ کافی طویل ہو سکتا ہے

مزید برآں، میچ کا دورانیہ تین سے پانچ دن تک بھی ہو سکتا ہے، ہر روز چھ گھنٹے کھیلے جاتے ہیں۔

"رن بنانے کے مختلف طریقے ہیں،" جناب حسن بتاتے ہیں۔

"اصل طریقہ یہ ہے کہ پچ کے ایک طرف سے دوسری طرف دوڑنا... پچ کے ایک سائیڈ سے دوسری طرف ایک رن (یعنی دونوں بلے باز پچ کی جس جانب کھڑے ہیں اس سے مخالف سمت دوڑیں تو یہ ایک رن ہوا)۔ اگر کوئی بلے باز معدد بار یہ اس طریقے سے بھاگیں ، تو یہ ایک سے زیادہ رنز ہیں۔ اور اس طرح، بلے باز کو بالرکی جانب سے پھینک گئی بال کو ضرب(ہٹ) لگا کر دور پھینکنا ہوتا ہے تاکہ وہ بھاگ کر رن بنا سکے اس دوران بال اگر فیلڈر کی جانب آتی ہے تو وہ بال کو وکٹ کیپر کے پاس پھینکتا ہے ۔ لیکن بلے باز اس طرح چار سے زائد رن نہی بنا سکتے ،

جب بیٹنگ ٹیم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرتی ہے، فیلڈنگ ٹیم انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

بلے باز کو آوٹ کرنے یا میدان سے باہر بھیجنے کے 10 طریقے ہیں۔ جناب حسن بتاتے ہیں کہ بول آؤٹ ہونا سب سے عام طریقہ ہے۔

"ایک پچ پر، لکڑی کے سٹمپ کے دو سیٹ ہوتے ہیں۔ اگر گیند اسٹمپ سے ٹکراتی ہے تو بلے باز آؤٹ ہوجاتا ہے۔ اگر گیند وکٹ سے پہلے یا وکٹ کے سامنے آپ کی اگلی ٹانگ سے ٹکراتی ہے تو وہ بھی آؤٹ ہے۔ اگر آپ گیند کو مارتے ہیں اور گیند مکمل طور پر (میدان سے ٹکرائے بغیر) پر ہوا میں ہوتی ہے اور فیلڈر اسے زمین پر گرائے بغیر ہوا میں ہی کیچ کرتا ہے تو یہ بھی آؤٹ ہے۔
Batter bowled out
Bowled out. Credit: Patrick Case/pexels
“اگر آپ ایک ایسے گیند باز(بالر) کا سامنا کر رہے ہیں جو سست روی سے گیند کرواتا ہےتو، وکٹ کیپر کو درحقیقت بلے باز کے اسٹمپ کے کنارے کے قریب کھڑے ہونے کی اجازت ہے... اگر بلے باز وکٹ پر مقررہ حد سے باہر جاتا ہے یا پچ سے باہر جاتا ہے اور اپنی بیٹنگ کریز سے باہر ہوتا ہے، اور وکٹ کیپر گیند کو پکڑ کر بیلز کو نیچے گرا دیتا ہے، پھر اس صورت میں بھی بلے باز آؤٹ ہو جاتا ہے۔"

کرکٹ کی اصطلاحات

کرکٹ کی کچھ اور اصطلاحات ہیں جو آپ کرکٹ دیکھتے وقت اکثر سنتے ہوں گے:
  • جو بالر یا گیند باز جو گیند بلے باز کی جانب پھینکتا ہے اسے ڈیلیوری کہتے ہیں ۔
  • چھ گیندوں یا باؤل (ڈیلیوریز ) کو اوور کہتے ہیں۔
  • جب ایک ٹیم اپنی بلے بازی یا باؤلنگ مکمل کرتی ہے تو اسے اننگز کہا جاتا ہے۔

کھیل کے فارمیٹس

آسٹریلیا میں موسم گرما ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب بہت سے مختلف ٹورنامنٹ اور میچ کھیلے جاتے ہیں، جن میں تین گھنٹے کے مختصر میچوں سے لے کر پانچ روزہ ٹیسٹ گیمزتک شامل ہوتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ: کرکٹ کا قدیم ترین فارمیٹ ہے اور عام طور پر دو اننگز پر مشتمل ہوتا ہے۔

ایشیز ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے مشہور سیریز میں سے ایک ہے اور یہ 1882 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی ہے۔ ہر مرتبہ اس سیریز کی میزبانی دونوں میں سے کوئی ایک ملک کرتا ہے اور جب یہ آستریلیا میں کھیلا جاتا ہے تو مخلتف ریاستوں کے دارلحکومتوں میں میچز منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ ہر میچ پانچ روزہ کھیل پر مشتمل ہوتا ہے

مہر رائے ایک پیشہ ور کرکٹر ہیں جو اس وقت گرین ویل کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بتاتی ہیں۔

"دونوں ٹیموں کو دو بار بیٹنگ کرنا پڑتی ہے، اور دونوں ٹیموں کو دو بار فیلڈنگ یا گیند بازی کرنا پڑتی ہے۔ یہ سفید کٹ (کرکٹ کی مخصوص وردی) میں کھیلا جاتا ہے اور ہم اس فارمیٹ کے لیے سرخ چمڑے کی گیند استعمال کرتے ہیں۔

ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ایک چھوٹے فارمیٹ کا کھیل ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں ایک دن میں 90 اوورز کے برعکس ایک روزہ میچوں میں ہر ٹیم پچاس پچاس اوور کرواتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ میچ ایک ہی دن میں مکمل ہو جاتے ہیں۔ 

آسٹریلیا اکثر دنیا بھر کی ٹیموں سے مقابلہ کرتا ہے۔

بگ بیش لیگ، جسے اکثر(BBL)کہا جاتا ہے، آسٹریلیائ میں مردوں کی پیشہ ورانہ ٹی 20 لیگ ہے جس میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں کی ٹیمیں شامل ہیں۔

خواتین کی اپنی پیشہ ورانہ ٹی 20 لیگ بھی ہے، جسے ویمنز بگ بیش لیگ، یا(WBBL)کہا جاتا ہے

کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں ایونٹس ہوتے ہیں جو شائقین میں مشہور ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے لے کر ٹی 20 تک اس کھیل میں کچھ دلچسپ مقابلے اور چیمپئن شپ ہیں جو مقبول ہیں۔

کلاسک فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ میں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ نے اہمیت حاصل کی ہے، جس کا فائنل اکثر انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوتا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس میں منعقد ہوتے ہیں اور شائقین میں بہت مقبول ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ ہر چار سال بعد ہوتا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہر دو سال بعد ہوتا ہے۔
Father teaches children cricket
A family plays backyard cricket. Source: Getty / Marilyn Nieves
آسٹریلیا کے سب سے مشہور کرکٹرز میں سے ایک، آنجہانی، عظیم شین وارن نے ایک بار کہا، "کرکٹ کی تاریخ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے - تاریخ اور خاص طور پر کردار۔"

اور اب آپ کرکٹ کی بنیادی باتیں سیکھ چکے ہیں، یہ تاریخ ہے اور آسٹریلیا کے کئی مشہور کرکٹ کردار بھی آپ جان گئے ہیں۔
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to 

شئیر