عید کے رنگ اور گہما گہمی اب تقریبا ماند پڑ گئی ہے لیکن آسٹریلیا کے شہر برسبین میں آستریلین پاکستانی نیشنل ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس بی ایس کت تعاون سے ایک عید ایوارڈ شو منعقد کیا گیا ، ایوارڈ کا مقصد آستریلین اقدار کی خوبصورتی میں شامل متنوع پس منظر کی کمیونٹیز کو یکجا کرنا اور بین الثقافتی اور بین المذہبی ہم آہنگی کا فروغ تھا