حکومتی ادائیگیاں آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہیں؟

CENTRELINK STOCK

Services Australia delivers payments on behalf of the government via programs such as Centrelink. Credit: DARREN ENGLAND/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلوی حکومت کے پاس ایک سماجی تحفظ کا نظام ہے جو اہل افراد کو انکم سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ درحقیقت، زیادہ تر لوگ اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر حکومتی ادائیگی وصول کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ سخت قوانین اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ یہ ادائیگیاں کون وصول کر سکتا ہے اور انہیں کتنی ادائیگی دی جائے گی ۔ خوش آمدید آسٹریلیا کیا س قسط میں کوشش کی گئی ہے کہ ہم کچھ عام سرکاری ادائیگیوں کو حاصل کرنے کا طریقہ واضح کریں جن کے آپ حقدار ہو سکتے ہیں۔


Key Points
  • حکومتی ادائیگیاں اس انداز میں وضع کی گئی ہیں کہ وہ زندگی کے ہر مرحلے پر آپ کی ضرورت پوری کر سکیں۔
  • سروسز آسٹریلیا سینٹرلنک جیسے پروگراموں کے ذریعے حکومت کی جانب سے ادائیگیاں فراہم کرتا ہے۔
  • اہلیت کے سخت تقاضے اور انتظار کی مدت ادائیگیوں پر لاگو ہوتی ہے۔
  • پروٹیکشن یا ہیومینٹیرین ویزا رکھنے والوں کو آسٹریلین شہریوں کی طرح ہی ادائیگیوں تک رسائی حاصل ہے۔
وہ ایجنسی ہے جو حکومت کی جانب سے اہل آسٹریلین باشندوں کو سینٹرلنک کی ادائیگیاں فراہم کرتی ہے۔ وہ میڈیکیئر اور چائلڈ سپورٹ کی ادائیگیوں کے بھی ذمہ دار ہیں۔

سروسز آسٹریلیا کے جنرل منیجر ہانک جونگن کہتے ہیں، "آسٹریلیا میں تقریباً ہر کوئی اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ہم سے رابطہ کرے گا۔

زیادہ تر امدادی ادائیگیوں میں رہائش کے تقاضوں سمیت اہلیت کے سخت معیارات ہوتے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں آپ کو آسٹریلیا کا شہری یا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔

آپ کی اہلیت کا اندازہ لگاتے وقت آپ کی آمدنی، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس سب کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور آپ کتنی رقم وصول کرسکتے ہیں۔
Australia Explained - Government Payments
Disability Support Pension supports people who are prevented from working due to a physical, intellectual or psychiatric condition that is likely to persist for more than two years. Credit: vm/Getty Images

آپ کی زندگی کے مرحلے کے مطابق ادائیگی

دستیاب ادائیگیوں کی وسیع رینج کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کے لیے، نے معلومات کو قابل رسائی طریقے سے درجہ بند کیا ہے۔ جناب جونگن کا کہنا ہے کہ ادائیگی کی قسم تلاش کرنا آسان ہے یہاں تک کہ اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کیا آپ کسی ادائیگی کے اہل ہیں یا نہیں اور آپ کو کس طرح کی ادائیگی درکار ہے۔

"ہم نے اسے ’’زندگی کے واقعات‘‘ کی مناسبت سے ترتیب دینے کی کوشش کی ہے اور زندگی کے چھ اہم واقعات ہیں جن کا احاطہ کیا گیا ہے: بچوں کی پرورش، رہنے کے انتظامات، بڑھاپہ، کام، تعلیم، اور صحت اور معذوری،" وہ کہتے ہیں۔

آپ سروسز آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو کسی بھی زمرے(یا ضرورت) کے لیے تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں آپ کو متاثر کر سکتی ہے۔ آپ کو ادائیگی کی اقسام، اہلیت کے معیار، موجودہ ادائیگی کی شرحیں اور انتظار کی مدتیں ویب سائٹ پر مل جائیں گی۔

نئے آنے والے رہائشی کے انتظار کی مدت (NARWP) کا مطلب ہے کہ نئے رہائشیوں کو زیادہ تر سینٹر لنک ادائیگیاں وصول کرنے سے پہلے چار سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہاں ہم کچھ عام سرکاری ادائیگیوں کوواضح کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو کہ سروسز آسٹریلیا کے حصے کے طور پر سینٹر لنک کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔

جاب سیکر کی ادائیگی

بہت سے لوگ حقیقی طور پر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔ جاب سیکر کی ادائیگی وہ مالی مدد ہے جو آپ حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کی عمر 22 سال اور پنشن کی عمر کے درمیان ہے، جو کہ 67 سال ہے، اور آپ روزگار کی تلاش میں ہیں۔

اگر آپ بے روزگار ہو جاتے ہیں، یا عارضی طور پر بیمار یا زخمی ہو جاتے ہیں تو اس ادائیگی کی درخوست دینا مناسب ہے۔

آپ کو ملنے والی ادائیگی کی شرح اس بات پر منحصر ہے کہ آیا آپ فرد واحد ہیں یا آپ کا کوئی ساتھی بھی ہے – یا تو شادی شدہ ہیں یا ڈی فیکٹو ریلیشن شپ میں رہ رہے ہیں – اور آیا آپ کے بچے ہیں۔
Australia Explained - Government Payments
JobSeeker Payment is the financial help you can receive if you’re aged between 22 and Age Pension age, which is 67, and looking for work. Credit: courtneyk/Getty Images

یوتھ الاؤنس

اگر آپ 24 سال یا اس سے کم عمر کے ہیں اور کل وقتی مطالعہ یا اپرنٹس شپ میں ہیں، یا 22 سال سے کم عمر ہیں اور نوکری کی تلاش میں ہیں، تو آپ یوتھ الاؤنس کے اہل ہو سکتے ہیں۔

آڈیسٹی ایک اور علیحدہ ادائیگی ہے جو 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلباء کا احاطہ کرتی ہے

فیملی ٹیکس بینیفٹ

اگر آپ کا ایک کنبہ ہے اور آپ کی آمدنی کم ہے تو آپ فیملی ٹیکس بینیفٹ حاصل کرکے حکومتی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

جناب جونگن کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیوں کی ایک حد ہے جو بچوں کی پرورش کے اخراجات میں خاندانوں کی مدد کرتی ہے۔

"آپ کو ملنے والی ادائیگی کی شرح واقعی آپ کے خاندانی حالات پر منحصر ہے۔ شادی شدہ یا ڈی فیکٹو رشتے میں موجود افراد کے لئے علیحدہ شرحیں ہیں، یہ شرح خاندان کی آمدنی کی سطح کے مطابق ہوتی ہے، اور یقیناً یہ شرحیں بچوں کی تعداد اور ان بچوں کی عمر کے لحاظ سے بھی مختلف ہوتی ہیں۔

ایج پنشن (عمر رسیدہ افراد کی پینشن)

حکومت زندگی کے ہر موڑ پر لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ ایج پنشن ان لوگوں کی مدد کے لیے بنائی گئی ہے جو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، یاد رہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر آسٹریلیا میں 67 سال یا اس سے زیادہ ہے۔
ایج پنشن حاصل کرنے کے لیے آپ کو عام طور پر کم از کم 10 سال تک آسٹریلیا کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ اور ان میں سے کم از کم پانچ سالوں تک آسٹریلیا میں آپ کی رہائش میں کوئی وقفہ نہیں ہونا چاہئے۔
ہینک جونگن، ، جنرل منیجر، سروسز آسٹریلیا
فرد واحد اور شادی شدہ افراد کے لیے ادائیگی کی شرح مختلف ہے۔
Australia Explained - Government Payments
Age Pension is designed to support people who have reached retirement age, which in Australia is 67 years and over. Credit: Fly View Productions/Getty Images

معذوری سپورٹ پنشن

یہ ادائیگی ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جنہیں جسمانی، فکری یا نفسیاتی حالت کی وجہ سے کام کرنے سے روکا جاتا ہے (یا انہیں مشکل کا سامنا ہو) جس کا امکان دو سال سے زائد عرصے تک برقرار رہتا ہے۔ یہ ان لوگوں کی بھی مدد کرتا ہے جن کو ٹرمینل بیماری ہے۔

اہلیت کے معیار سخت ہیں اور آپ کو اپنے کیس کی حمایت کے لیے طبی ثبوت فراہم کرنا چاہیے۔

دیکھ بھال کرنے والے کی ادائیگی

دیکھ بھال کرنے والے کی ادائیگی معذوری کی امدادی پنشن سے وابستہ ہے۔ یہ ان لوگوں کی مدد کے لئے ہے جو شدید معذوری یا بیماری والے شخص کو کل وقتی دیکھ بھال اور توجہ فراہم کرتے ہیں۔

اضافی نگہداشت الاؤنس ان چیزوں کا احاطہ کرنے میں مدد کرتا ہے جیسے طبی نسخے کی ادائیگی یا کسی کو معالج تک لے جانا۔

رہائش اور ویزا کی ضروریات

آسٹریلین شہری اور مستقل رہائشی سینٹر لنک کے ذریعے سرکاری فوائد کے اہل ہیں۔

اگر آپ حال ہی میں آسٹریلیا منتقل ہوئے ہیں، تو مہاجرین، پناہ گزینوں، نئے آنے والے رہائشیوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے معلومات حاصل کرنے کے لیے بس ’’ Moving to Australia‘‘ تلاش کریں۔

Australia Explained -  Bankruptcy
Carer Payment is associated with the Disability Support Pension. It supports those who provide full-time care and attention to a person with a severe disability or illness. Credit: BlessedSelections/Getty Images
آسٹریلیا کی پناہ گزین کونسل کے سینئر پالیسی آفیسر شاہین وائیٹ بتاتے ہیں کہ کچھ دیگر ویزا زمرے بھی ادائیگیوں کے حقدار ہو سکتے ہیں۔
پروٹیکشن یا ہیومینٹیرین ویزا حاصل کرنے والے افراد کو سینٹرلنک اور دیگر مرکزی دھارے کی خدمات تک(اسی طرح ) رسائی حاصل ہے، جیسا کہ دوسرے رہائشیوں اور شہریوں کو، جبکہ پناہ کے متلاشی افراد(Asylum seekers) کو سینٹرلنک تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
Shaheen Whyte, Senior Policy Officer, Refugee Council of Australia
 سیاسی پناہ کے متلاشی بعض لوگوں کو اسٹیٹس ریزولوشن سپورٹ سروسز(SRSS)تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے مالی امداد سے چلنے والا پروگرام ہے جو کمزور تارکین وطن کی مدد کرتا ہے جو ویزا کی درخواست کا انتظار کر رہے ہیں، بشمول پناہ کے متلاشی افراد۔

 

جناب وائیٹ کہتے ہیں، SRSS ایک بنیادی زندگی گزارنے کا الاؤنس فراہم کرتا ہے جو جاب سیکر سینٹرلنک الاؤنس کے 89 فیصد تک محدود ہے، اور کیس ورک سپورٹ اور مشاورتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔"

"بدقسمتی سے، زیادہ تر لوگ جو سیاسی پناہ کے خواہاں ہیں وہSRSS کے لیے نااہل ہیں کیونکہ اس کے پاس پروگرام میں جانے کے لیے کافی اونچی حد ہے۔ پروگرام میں اہلیت کے بہت سخت معیارات ہیں اور محکمہ لوگوں سے یہ ظاہر کرنے کے قابل ہوتا ہے کہ وہ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے جسمانی یا ذہنی صحت کی شدید حالت میں ہیں۔

آپ کو کتنی رقم ملے گی؟

اگر آپ اہلیت کے تمام تقاضوں اور انتظار کی مدت کو پورا کرتے ہیں، تو آپ کی تنخواہ کی شرح آپ کے ذاتی اور مالی حالات پر منحصر ہو سکتی ہے۔

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کتنی رقم وصول کر سکتے ہیں، یہ جاننے کے لئے اپنی زندگی سے مطابقت رکھنے والی خدمات کو ی ویب سائٹ پر تلاش کریں۔ ویب سائٹ آپ کی موجودہ ادائیگی کی شرحوں اور کسی بھی انتظار کی مدت کے بارے میں رہنمائی کرے گی جو آپ پر لاگو ہوسکتی ہیں۔

آپ کی زبان میں معلومات

آپ 75 سے زیادہ زبانوں میں سروسز آسٹریلیا کی معلومات پڑھ، دیکھ یا سن سکتے ہیں۔ سرچ بار میں بس اپنی زبان تلاش کریں۔

جب آپ 13 12 02 پر تشریف لاتے یا کال کرتے ہیں تو سینٹر لنک کے دفاتر مفت مترجم کا بھی انتظام کریں گے۔
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to [email protected]

______________


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔



شئیر