آسٹریلیا میں زخمی جنگلی حیات کی مدد کیسے کی جائے ؟

NSW oli wok blong savem Koala taem ol bush faea, ol bush oli lus mo ol sik weh eii kam blong spolem fiuja blong iconic Ostrelean Animal ia

Sapos yu luk wan injured o sik wael laef, hemi impoten blong askem help blong wan speselis. Credit: Lisa Maree Williams/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

اگر آپ آسٹریلیا میں سفر کر رہے ہیں یا سیاحت کی غرض سے باہر ہیں اور آپ کا سامنا کسی زخمی جنگلی جانور سے ہوتا ہے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ اس جانور کی مدد کیسے کی جائے تاکہ اسے مناسب دیکھ بھال کیسے فراہم کی جا سکے۔


Key Points
  • اگر آپ زخمی یا بیمار جنگلی حیات کا سامنا کرتے ہیں، تو اپنی مقامی وائلڈ لائف ریسکیو سروس سے رابطہ کرکے ماہر کی مدد حاصل کریں۔
  • زخمی یا بیمار جنگلی حیات کی مدد کرتے وقت، اپنی اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
  • جانوروں کے ڈاکٹر زخمی اور بیمار جنگلی حیات کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کا علاج کرتے ہیں، اور جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والے مسلسل دیکھ بھال اور بحالی میں مدد کرتے ہیں۔
 آسٹریلیا دنیا کی سب سے متنوع اور دلکش جنگلی حیات کا گھر ہے، جن میں کینگرو، والبیز، وومبٹس، پوسم، مینڈک، پرندے، سانپ اور سمندری جانور شامل ہیں۔

آپ کا سامنا کون سے جانوروں سے ہوتا ہے ، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ آسٹریلیا میں کہاں رہتے ہیں، آپ کو نظر آنے والی جنگلی حیات کی انواع ماحول اور جگہ کی مناسبت سے مختلف ہوں گی۔ بدقسمتی سے، جنگلی حیات بعض اوقات گاڑیوں، انفراسٹرکچر، یا قدرتی آفات جیسے آگ یا سیلاب سے بیمار ہو سکتی ہے یا زخمی ہو سکتی ہے۔

اگر آپ زخمی یا بیمار جنگلی حیات کا سامنا کرتے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ محفوظ طریقے سے کس طرح مدد فراہم کی جائے اور ماہر کی مدد کہاں سے لی جائے، تاکہ جنگلی حیات کو علاج، صحت یابی اور جنگل کی زندگی میں واپس جانے کا بہترین موقع فراہم کیا جا سکے۔
Wael laef veterinarian Dr Tania Bishop - WIRES.jpg
Wael laef veterinarian Dr Tania Bishop - WIRES.jpg
تانیہ بشپ ایک وائلڈ لائف ویٹرنریرین ہیں جو وائلڈ لائف انفارمیشن، ریسکیو اینڈ ایجوکیشن سروس یا وائرز ے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ آسٹریلیا میں جنگلی حیات کی مدد اور بحالی سے متعلق سب سے بڑا ادارہ ہے
آسٹریلیا میں ڈرائیونگ کے دوران، خاص طور پر دیہی علاقوں میں کار سے جنگلی حیات کو دیکھنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے اور خاص طور پر صبح اور شام کے وقت جب جنگلی حیات زیادہ حرکت میں ہوتے ہیں
تانیہ بشپ
" اگر آپ کیمپنگ کر رہے ہیں یا (رہائشی علاقے سے دور ) گھوم پھر رہے ہیں تو جنگلی حیات کا سامنا کرنے کا ایک اچھا موقع ہے، اور آپ جتنے پرسکون ہوں گے، اتنا ہی زیادہ امکان ہوگا کہ آپ کو جنگلی جانور نظر آجائیں ،" ڈاکٹر بشپ کہتی ہیں۔
Exploring Stradbroke Island near Brisbane
Stradbroke Island in Queensland, Australia Source: iStockphoto / Kevin LEBRE/Getty Images/iStockphoto

اگر آپ زخمی یا بیمار جنگلی حیات دیکھیں تو ماہر سے مدد لیں۔

سیاحت کے دوران یا عام زندگی میں زخمی یا بیمار جنگلی حیات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر بڑی انواع جیسے کینگرو، وومبٹس یا کوالا۔ ڈاکٹر بشپ تجویز کرتی ہیں کہ ایسی صورت میں جلد از جلد ماہر کی مدد حاصل کریں۔

 "یہ مقامی جانوروں کے ڈاکٹر یا مقامی کونسل کے رینجر سے لے کر ٹیلی فون وائلڈ لائف کیئر ہیلپ لائن تک ہو سکتا ہے یا موبائل فون ایپس بھی ہیں جو آپ کا رابطہ جنگلی حیات کے بچاؤ کی ایسی تنظیم سے کروا سکتی ہیں جوجنگلی حیات کو بچائے گی اور اسے ضرورت کے مطابق مناسب دیکھ بھال کے لیے لے جائے گی۔ آسٹریلیا کی ہر ریاست اور علاقے میں وائلڈ لائف ریسکیو اور نگہداشت کی تنظیمیں موجود ہیں، اس لیے آپ اپنی جگہ کے لیے موزوں وائلڈ لائف کیئر ہیلپ لائن کو آن لائن تلاش کر سکتے ہیں۔"

یہ بھی ضروری ہے کہ آپ پہلے اپنی اور دوسروں کی حفاظت پر غور کریں۔

 "خاص طور پر اگر آپ کو سڑک کے کنارے جنگلی حیات نظر آتی ہے، تو یہ یقینی بنانا ہمیشہ ضروری ہے کہ آپ اپنی کار کو کسی محفوظ جگہ پر کھڑا کریں جہاں اسے آسانی سے دیکھا جا سکے، اور آپ محفوظ پوزیشن میں ہوں۔ یاد رکھیں کہ ممکن ہے زخمی جنگلی حیات خوفزدہ ہو جائیں اور اپنے دفاع کی کوشش کریں ،‘‘ ڈاکٹر بشپ کہتی ہیں۔

A bettong with a cast and bandage on its fractured leg - WIRES.jpg
A bettong with a cast and bandage on its fractured leg - WIRES.jpg
یہ ضروری ہے کہ کسی بھی جنگلی حیات سے بہت خاموشی اور سکون سے رابطہ بنائیں تاکہ ان کے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ اگر آپ ایسا محفوظ طریقے سے کر سکتے ہیں تو، اگر ممکن ہو تو جانور کو تولیہ یا کپڑے کی ٹوکری سے ڈھانپیں، کپڑا گرمی اور تناؤ سے کچھ راحت فراہم کرتا ہے لیکن اس کے ذریعے سانس لینا ممکن ہوتا ہے، اور جتنی جلدی ممکن ہو مدد کے لیے کال کریں۔
تانیہ بشپ
اگر آپ کا سامنا کسی مردہ مرسوپیئل سے ہوتا ہے، جو کہ ممالیہ جانور کی ایک قسم ہے یہ جانور اپنے بچوں کو جسم سے منسلک قدرتی تھیلی میں رکھتے ہیں - جیسے کینگرو، والبیز، وومبٹس اور پوسم، تو ڈاکٹر بشپ کہتی ہیں کہ بچے کے لیے جانور کے تھیلی کو چیک کرنا ضروری ہے، اگر آپ محفوظ طریقے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ .

 "تھیلی سے صرف ایک ایسے بچے کو نکالیں جس کے جسم پر واضح طور پر کھال ہو۔ اگر اس کی کھال نہیں ہے تو اسے ایک خصوصی دیکھ بھال کرنے والے کے ذریعہ تیلی سے ہٹانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس مرحلے پر ان کے منہ عموما قدرتی طور پر بند ہوتے ہیں اور ہٹانے سے شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ایک جانور کے اس بچھے کو گرم تاریک ماحول میں رکھا جائے اور جلد از جلد ایک دیکھ بھال کرنے والے کے پاس لے جایا جائے کیونکہ یہ بچے اپنی ماؤں کو کھونے پر بہت زیادہ صدمے کا شکار ہوتے ہئیں اور اگر وہ مزید دباؤ کا شکار ہوں تو بہت آسانی سے مر سکتے ہیں۔


اپنی گاڑی میں جنگلی حیات کی ابتدائی طبی امداد کی کٹ رکھیں

 ڈاکٹر بشپ کا کہنا ہے کہ کچھ عام طور پر دستیاب گھریلو اشیاء ہیں جو آسانی سے جنگلی حیات کے لیے بنیادی طبی امدادی کٹ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

 "ایک بہترین وائلڈ لائف فرسٹ ایڈ کٹ میں ایک پرانا موٹا تولیہ شامل ہوگا جس میں پنجوں کے الجھنے کے لیے کوئی ڈھیلے دھاگے نہیں ہیں، ایک گتے کا ڈبہ یا پالتو جانور پالنے والا بکسا اور باغبانی کے موٹے دستانے اور اگر ممکن ہو تو، جانور کے چھوٹے بچے کو محفوظ رکھنے کے لئے تکیے کا غلاف ۔ آپ کو مل سکتا ہے۔"

 زخمی جنگلی حیات کو جتنی جلدی ممکن ہو جانوروں کے ڈاکٹر کو ضرور دیکھانا چاہیے۔ قانون کے مطابق صرف لائسنس یافتہ اور تربیت یافتہ جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کو آسٹریلیا کی جنگلی حیات کی دیکھ بھال کا اختیار ہے کیونکہ جنگلی جانور کی ضروریات بہت پیچیدہ ہوتی ہیں

A young wallaby under general anaesthetic in a wildlife hospital receiving treatment for a fractured leg - WIRES.jpg
A young wallaby under general anaesthetic in a wildlife hospital receiving treatment for a fractured leg - WIRES.jpg
ان کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ آی خسوصی دیکھ بھال اور بحالی کے اقدامات کے بعد ان کے واپس جنگل میں جانے کے اچھے امکان موجود ہیں یا نہیں ۔ایک بار جب جانوروں کے ڈاکٹر زخمی جنگلی حیات کا علاج کر لیتے ہیں اور جانور کی حالت مستحکم ہو جاتی ہے، تو انہیں خصوصی دیکھ بھال کرنے والوں کے پاس واپس بھیج جاتا ہے جو جانوروں کی کچھ اقسام کے لیے چند ہفتوں سے لے کر ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں،" ڈاکٹر بشپ بتاتی ہیں۔

مورگن فلپوٹ وائز کے ساتھ جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرتے ہیں وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں ۔

"ہم اپنے فون پر دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر ایک پیغام موصول کرتے ہیں جس میں ہمیں زخمی جانور کے بچاؤ کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے۔ اور پھر عام طور پر ہم بچانے والے سے رابطہ کرتے ہیں اور مزید تفصیلات حاصل کرتے ہیں اور وہاں سے ہمارا کام شروع ہو تا ہے کہ کیا ان جانوروں کو واقعی زخم یا بیماری کی تشخیص کے لیے بہت جلد ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت ہے،‘‘ جناب فلپوٹ کہتے ہیں۔

شئیر