کیا یہ آپ کے لئے کوئی ساز بجانا سیکھنے کا درست وقت ہے ؟

Girl playing tuba - Australia Explained – Learning an instrument

Credit: Cultura RM Exclusive/Phil Fisk/Getty Images/Image Source

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

کیا آپ کے گھر میں کوئی ایسا موسیقی کا آلہ ہے جو نظر انداز پڑا ہو؟ شاید آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ موسیقی کے اسباق کے بے شمار فوائد کا تجربہ کرے۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ ہمیشہ کسی گروپ میں ساز بجانے کی خواہش رکھتے ہوں۔ وجہ کچھ بھی ہو، موسیقی کا آلہ بجانا سیکھنا خوشگوار اور سماجی تجربہ ہے، جس کے لئے آپ کے چاروں طرف مواقع موجود ہیں۔


Key Points
  • اچھے اسکول میں موسیقی کی تعلیم تک رسائی آپ کی ریاست یا علاقے اور آپ کے اسکول پر منحصر ہے۔
  • آپ کی ریاست یا علاقے میں میوزک ٹیچرز ایسوسی ایشن آلات اور مقام کے لحاظ سے اساتذہ کی فہرست بناتی ہے۔
  • ساز سیکھنے کے اسباق ہر عمر، صلاحیت اور موسیقی کے انداز کے لیے دستیاب ہیں۔
ایک آلہ ء موسیقی سیکھنے کے فوائد لامتناہی ہیں ، چاہے وہ بچپن میں ہو یا بالغ عمر میں ۔

موسیقی میں مشغول ہونا آپ کے احساس اور ادراک کو مکمل طور پر متحرک کرتا ہے اور آپ کے علمی ترجمہ اور مواصلات کی مہارت کو بڑھاتا ہے۔

اسکول کے میوزک کوآرڈینیٹر ہاورڈ چیسٹن کے مطابق، "مجموعی سرگرمی کے طور پر، فوائد بہت زیادہ ہیں۔"
بہت کم مضامین جو آپ اسکول یا زندگی میں سیکھتے ہیں ان سب کو ایک پیکج میں اکٹھا کرتے ہیں۔ تعداد اور خواندگی کے بارے میں سوچیں۔ موسیقی میں وہ سب کچھ شامل ہے اور بہت کچھ۔ یہ عدد، خواندگی اور ورزش کا ایک مکمل پیکج ہے۔
ہاوورڈ چیسٹن
بہت سارے مفت اسباق آن لائن دستیاب ہونے کے ساتھ، آپ آسانی سے اپنے موسیقی کے سفر کو گائیڈڈ ٹیوٹوریلز کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں جنہیں مہارت کی مختلف سطحوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لیکن ممکن ہے آپ اپنے ساز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین تکنیک تیار کرنا چاہتے ہوں ۔

استاد کے فوائد

کینبرا کی موسیقار اور تار والے آلات موسیقی کی ٹیچر، اسکا سیمپسن کا کہنا ہے کہ کسی آلے کو سیکھنے کے لئے سبق میں استاد کو شامل کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

"وہ دیکھ اور سن سکتے ہیں کہ آپ کس طرح بجا رہے ہیں اور آپ کو اس آلے کے لیے مخصوص تجاویز دے سکتے ہیں۔ اور وہ آپ کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں،" محترمہ سیمپسن کہتی ہیں۔

"دوسری بڑی بات یہ ہے کہ آپ کو دوسرے لوگوں کے ساتھ ساز بجانے کا موقع ملتا ہے۔ چاہے یہ صرف آپ اور آپ کے استاد ایک جوڑی کے طور پر بجا رہے ہوں، اس طرح آپ یہ سیکھتے ہیں کہ کسی کو ساتھ لے کر اور درست وقت پر اپنا ساز کیسے بجانا ہے، آپ بہت ساری مہارتیں حاصل کر لیتے ہیں۔
A father helps little girl practice cello at home by window - Australia Explained – Learning an instrument
Credit: Cavan Images/Getty Images/Cavan Images RF

اسکول میں موسیقی کی تعلیم

بچے کے لیے اسباق کی تلاش کے دوران اسکول کے موسیقی کے پروگرام ایک قابل عمل آپشن ہو سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کے بچے کے لیے قابل رسائی موسیقی کی تعلیم کا معیار نمایاں طور پر اس ریاست کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے جس میں آپ رہتے ہیں۔

 عام طور پر، آپ کا ریاستی ہائی اسکول ایک بنیادی موسیقی کی کلاس پیش کرے گا، لیکن کچھ اسکول انفرادی آلات کے اسباق بھی پیش کریں گے۔

"عام طور پر اس پر تھوڑا سا اضافی خرچ آتا ہے، اور ٹیوٹرز ان اسکولوں میں یکے بعد دیگرے اور چھوٹے گروپوں میں پڑھانے کے لیے پروفیشنل رینک سے آتے ہیں،" جناب چیسٹن بتاتے ہیں۔

 کچھ اسکولوں میں پیشہ ور موسیقاروں کا ایک بڑا عملہ بھی ہوتا ہے جو صرف موسیقی سکھاتا ہے۔

سائز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسکول کے موسیقی کے پروگرام بھی خاندانوں کے لیے اسکول کی کمیونٹی کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک بہترین طریقہ ہیں۔
Asian chinese mid adult man learning music instrument playing saxophone from his instructor in music studio - Australia Explained – Learning an instrument
Seeking out professional instruction can be a valuable choice. Credit: Edwin Tan/Getty Images

کمیونٹی میں استاد کی تلاش

کچھ میوزک اسٹورزکا عملہ بھی انسٹرومنٹ ٹیوٹر ہو سکتا ہے اور ان کے پاس کافی دیگر افراد سے رابطہ کرنے کے طریقے بھی موجود ہوتے ہیں

 اسکول کے میوزک کوآرڈینیٹر بھی اچھی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور صحیح وسائل تلاش کرنے میں آپ کی مدد کے لیے قیمتی رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

 ایک اور کارآمد وسیلہ آپ کی ریاست یا علاقے میں میوزک ٹیچرز ایسوسی ایشن ہے، جو آلات اور مقام کے لحاظ سے درجہ بند اساتذہ کی فہرست کو برقرار رکھتی ہے، جس سے آپ آن لائن تلاش کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
متبادل طور پر، آپ آلات یا کمیونٹی میوزک گروپس آن لائن تلاش کر سکتے ہیں۔

 "یہاں تک کہ ایک میپ ا یپ کا استعمال کرتے ہوئے اور موسیقی کے اسباق یا لوک موسیقی یا جاز یا راک یہ الفاظ ان میپ ایپس پر خود بھی آتے ہیں، جو آپ کو آپ کی پسند کا سبق ڈھونڈنے میں معاون ہو سکتے ہیں" محترمہ سیمپسن تجویز کرتی ہیں۔

 چھوٹی کمیونٹی ایسوسی ایشنز کو تلاش کرنا فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ اسوسی ایشنز ہر عمر اور مہارت کی سطح کے بہت سے افراد کو خوش آمدید کہتی ہیں جو سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ والدین بھی اپنے بچے کے ساتھ ایک ہی استاد سے سیکھ سکتے ہیں.

سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی

یہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ایک بالغ کے طور پر سیکھنا بہت ہیاچھا تجربہ ہو سکتا ہے، محترمہ سیمپسن کہتی ہیں۔

"آسٹریلیا میں زیادہ تر جگہوں پر گروپ اور ون آن ون اسباق بہت زیادہ دستیاب ہیں، اور وہ ہر سطح اور عمر کے لئے ہیں،" وہ کہتی ہیں۔

یہ ایک زبردست سماجی سرگرمی ہے، اس لیے لوگ اکثر گروپ میں شامل ہونے کے لیے ساوز بجانا سیکھتے ہیں۔ 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے استاد کا انداز آپ کے اپنے سیکھنے کے انداز سے مختلف ہے تو مایوس نہ ہوں۔

"مایوسی یا پریشانی محسوس کرنا، یا سبق میں پریشان ہونا یا رونا، یہ وہ چیز ہے جو لوگوں کے ساتھ ہو سکتی ہے،" محترمہ سیمپسن نے یقین دلایا۔

 اساتذہ کے پاس مختلف طریقے ہو سکتے ہیں تاہم ممکن ہے کہ انہیں یہ علم نہ ہو کہ اآپ کو پڑھانے کے لئے کون سا طریقہ اختیار کرنا چاہئے
اگرچہ یہ مشکل ہے، (تاہم )اپنے استاد کویہ بتانا کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، بہت مفید ہو سکتا ہے کیونکہ استاد پھر وہ ہی سبق آپ کو مختلف انداز میں سیکھانے کی کوشش کرتا ہے
اسکا سمپسن
کسی اور استاد کو تلاش کرنا، یا یہاں تک کہ ایک نیا یا مختلف آلہء موسیقی، بھی آپ کی مشکل کا قابل عمل حل ہو سکتا ہے

مجھے ایک ساز کہاں سے مل سکتا ہے؟

کچھ اسکولوں کے موسیقی کے شعبے آلات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور فیس کے عوض طلباء کو قرض میں موسیقی کا ساز دیتے ہیں، جبکہ دوسرے اسکول طلباء سے اپنے آلات خود لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اچھے میوزک اسٹورز تعارفی پیکجز پیش کرتے ہیں جن میں ایک بنیادی سازاور کیس اور آن لائن ٹیوٹوریل تک رسائی شامل ہوسکتی ہے۔

سیکنڈ ہینڈ انسٹرومنٹ اسٹورز اور آلات کی مرمت کرنے والے بھی ایک بہترین وسیلہ ہیں۔
Senior couple playing music - Australia Explained – Learning an instrument
Senior man playing mandolin and senior woman playing ukulele Source: Moment RF / Joao Inacio/Getty Images
میلبورن کا چیریٹی ادارہ ،ناپسندیدہ ساز، موسیقی کی تعلیم کے پروگراموں، ہوبسن بے کونسل کی لائبریریوں اور یہاں تک کہ ضرورت مند افراد کے لیے گٹار عطیہ کرنے کے لیے کام کرتا ہے ۔

"شاید آپ کی مقامی لائبریری ہوبسن بے کی طرح ایک پروگرام چلاتی ہو جہاں آپ اسی طرح ایک گٹار کو چیک کرسکتے ہیں جیسے ایک کتاب کو کرتے ہیں، اور تین مہینے تک کے لئے حاصل بھیکر سکتے ہیں ،" بانی کریگ واٹ تجویز کرتے ہیں۔

"اس سے ایک شخص کو یہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ آیا یہ ساز اس کے لئے درست ہے یا نہیں۔ بعض اوقات، وہ محسوس کر سکتے ہیں کہ گٹار ان کے لئے صحیح ساز نہیں ہے۔ ان کی پسند پیانو یا سیکسوفون یا کوئی اور آلہ موسیقی ہو سکتا ہہے

شئیر