ٓآسٹریلیا میں مشروم (کھمبی) کی تلاش کتنی محفوظ ہے؟

Australia Explained -  Fly Agaric mushroom

Red & white Fly Agaric fungi mushroom Amanita muscaria Source: Moment RF / Rhisang Alfarid/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں، حکام ایسے مشروم کھانے کے خلاف سختی سے مشورہ دیتے ہیں جن کی ماہرانہ طور پر شناخت نہیں کی گئی ہے یا کسی سپر مارکیٹ یا گروسر سے خریدی نہیں گئی ہے، کیونکہ اگر یہ کھمبیاں بغیر تحقیق کھائی جائیں تو کچھ زہریلی یا مہلک ہو سکتی ہے۔ ہر ریاست اور علاقہ میں، قواعد و ضوابط مختلف ہوتے ہیں، اور کچھ علاقوں میں مشروم کو بنا تحقیق کھانےکی اجازت نہیں ہے۔


Key Points
  • آسٹریلیا میں ایک اندازے کے مطابق کھمبیوں کی ایک ملین منفرد انواع ہیں۔
  • آسٹریلیا میں مشروم کی خوردنی انواع کی شناخت کے لیے احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہے۔
  • فیٹل ڈیتھ کیپ مشروم کو دیگر جنگلی کھمبیوں سے ممتاز کرنا انتہائی مشکل ہے اور یہ خوردنی انواع سے مشابہت رکھتے ہیں۔
سڈنی سے تعلق رکھنے والی کرسٹی باربرا اپنے بچپن میں اپنی دادی کے ساتھ مشروم توڑنے کو یاد کرتی ہیں ۔

"مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی تھی ، میری دادی مجھے اور میری بہنوں کو کھمبیاں توڑنے لے جایا کرتی تھیں۔ وہ ہمیں وکٹوریہ میں آلٹونا کے ایک مقام پر لے جاتی تھیں،‘‘ محترمہ باربرا کہتی ہیں۔

"میری دادی 1940 کی دہائی کے اواخر میں مالٹا سے ہجرت کر کے آسٹریلیا آئی تھیں، اور آسٹریلیا میں ان ابتدائی برسوں میں کھمبیاں توڑنا ان خوشیوں میں سے ایک تھی جو انہوں نے دریافت کی،" وہ مزید کہتی ہیں۔

کھمبیوں کو تلاش کر کے توڑنا کچھ تارکین وطن کے لیے گہرے جذباتی یا ثقافتی تعلق رکھتا ہے، خاندان اور دوستوں کے ساتھ سماجی سرگرمی کے طور پر، یا کھانا تلاش کرنا کے طور پر۔

ڈیاگو بونیٹو فاریسٹری نیو ساؤتھ ویلز (فاریسٹری کارپوریشن آف نیو ساوتھ ویلز ) کے ساتھ ایک رجسٹرڈ کھمبیاں توڑنے کے انسٹرکٹر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیو ساوتھ ویلز میں ریاستی جنگلات میں مشروم کی کٹائی کی اجازت ہے۔
Australia Explained - Mushrooms at Tarkine Wilderness Area, Tasmania
A mycologist examines Laccaria fungi in a Cool Temperate Rainforest. Credit: Jason Edwards/Getty Images
"کھانے کے قابل مشروم پورے آسٹریلیا میں ہر جگہ اُگ سکتے ہیں اور یہاں بہت سی انواع ہیں جن کی مخصوص ثقافتی حلقوں میں بہت زیادہ تعریف کی جاتی ہے، جیسے پائن مشروم، روسی پولش اور اطالوی ثقافت میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں، اور کسانوں کے لیے فارمی کھمبی کی اہمیت ہے،" جناب بونیٹونے وضاحت کی۔

پروفیسر بریٹ سمرل سڈنی کے میں آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف بوٹینیکل سائنس میں سائنس، تعلیم اور تحفظ کے چیف سائنسدان اور ڈائریکٹر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مشروم کی خوردنی اقسام کی شناخت کے لیے احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہے۔

"خطرہ یہ ہے کہ آسٹریلیا میں کچھ مشروم ان سے بالکل مختلف ہوں گے جو آپ دنیا کے دوسرے حصوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ تو کچھ زہریلے ہوتے ہیں، کچھ کے ناخوشگوار اثرات ہوتے ہیں...اور بعض صورتوں میں یہ آپ کے لئے شدید زہریلے ہو سکتے ہیں،" پروفیسر سمریل بتاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو مشروم کی قسم کے بارے میں یقین نہیں ہے کہ آپ کس طرح کی کھمبی توڑ رہے ہیں تو اس سے بچنا بہتر ہے۔

ڈیتھ کیپ مشروم

پروفیسر سمرل ایک پلانٹ پیتھالوجسٹ اور فنگس کے ماہر بھی ہیں اور انہوں نے فنگس کی 120 سے زیادہ نئی اقسام کو بیان کرنے میں مدد کی ہے اور 150 سے زیادہ جرنل مضامین اور کتابیں شائع کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں کھمبیوں کی غلط اقسام کے استعمال کی وجہ سے کچھ لوگ المناک طور پر ہلاک ہوئے ہیں۔

’’اگر کسی نے غلطی سے ڈیتھ کیپ مشروم کھا لیا تو، اس مشروم کو کھانے سے مرنے کا امکان ہے... جبکہ بچنے کی صورت میں بھی صحت کو پیچیدہ امراض لاحق ہو سکتے ہیں جو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت سے لے کر مزید سنگین صورتحال تک جا سکتا ہے‘‘، انہوں نے متنبہ کیا۔
Australia Explained - Warning sign stating 'Death Cap Mushrooms may grow in this area. Do not eat'
Source: Moment RF / Simon McGill/Getty Images
آسٹریلیا میں ایک اندازے کے مطابق کھمبیوں کی ایک ملین منفرد انواع ہیں۔

 پروفیسر سمرل کا کہنا ہے کہ یہ زہریلے انواع کی شناخت کو انتہائی مہارت والے علم کا معاملہ بناتا ہے۔

'شناخت کرنا مشکل'

مہلک ڈیتھ کیپ مشروم کی شناخت کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ جنگلی کھمبیوں کی خوردنی انواع سے ملتے جلتے ہیں۔

ڈیتھ کیپ مشروم تسمانیہ، وکٹوریہ، جنوبی آسٹریلیا اور آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری میں پایا جاتا ہے۔

"کچھ مقامی اقسام ایسی بھی ہیں جو سیپ مشروم کی طرح نظر آتی ہیں، خاص طور پر گھوسٹ مشروم، اور وہ کافی گندے ہو سکتے ہیں اور اگر آپ انہیں کھاتے ہیں تو آپ کو متلی، اسہال، پیٹ کے درد کی شکایت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اسپتال میں داخل ہونا پڑ سکتا ہے، "پروفیسر سمرل نے وضاحت کی۔

تسمانیہ میں، Cortinarius eartoxicus گردے کی خرابی کا سبب جانا جاتا ہے، جس سے ڈائیلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔

وکٹوریہ میں بھی اسی طرح کی اقسام موجود ہو سکتی ہیں، حالانکہ ابھی تک ان کی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

لہذا، خاص طور پر ایسی کوئی باقاعدہ نشانی موجود نہیں ہے جس کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکیں کہ یہ کھمبی کھانے کے لئے محفوظ ہے یا نہیں ۔

جناب سمریل مزید مشورہ دیتے ہیں کہ ’’ میں ایسی کھمبیاں چننے (توڑنے) کے خلاف ہوں جو سڑنے لگی ہوں‘‘۔

"مشروم کا معیار اہم ہے۔ اگر یہ ٹوٹنا اور سڑنا شروع ہو گیا ہے، تو بعض اوقات آپ کے معدے میں بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ بن سکتا ہے، جو معدے کی تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔"

اس لیے کسی ماہر کے ساتھ جنگل میں جانا ضروری ہے۔
Mushroom - Pixabay
Mushroom - Pixabay Source: Pixabay

مشروم کا موسم

سرد اور مرطوب موسم جنگلی علاقوں میں کھمبیوں کے اگنے کے لیے موزوں ہے۔

"مشروم کا سیزن مارچ کے وسط میں شروع ہوتا ہے اور یہ موسمی حالات کے لحاظ سے، مقامات کے لحاظ سے، جون کے وسط تک جاتا ہے،" جناب بونیٹو نے وضاحت کی۔

وکٹوریہ میں، یہ موسم تھوڑا سا پہلے شروع ہوتا ہے، نیو ساؤتھ ویلز [اور جنوبی آسٹریلیا] میں تھوڑی دیر بعد،" وہ کہتے ہیں۔

ہر ریاست اور علاقے میں مختلف اصول و ضوابط موجود ہیں

جناب بونیٹو نے مشورہ دیا کہ آسٹریلیا کی ہر ریاست اور علاقے میں کھمبیوں کی تلاش اور توڑنے کے حوالے سے مختلف ضابطے ہیں، اور جنگل میں جانے سے پہلے ان سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

" میں، ہمیں ریاستی جنگلات میں پائن مشروم کی کٹائی کی اجازت ہے، لیکن دوسری ریاستوں میں ایسا نہیں ہے"۔

"مغربی آسٹریلیا میں، آپ کو مشروم کی کٹائی کی اجازت نہیں ہے، چاہے وہ مقامی ہوں یا غیر مقامی اگنے والی کھمبیاں ۔ میں، آپ کو اجازت نہیں ہے؛ میں اس بات پر کوئی واضح ضابطہ نہیں ہے لیکن نہ توڑنا بہتر ہے۔
Australia Explained - Mushrooms at Yellingbo Nature Conservation Park, Victoria
Gilled Fungi, Amanita Ochrophylla, on the forest floor. Credit: Jason Edwards/Getty Images
میں، لوگوں کو کوئنز لینڈ کے قومی پارکوں، ریاستی جنگلات اور دیگر ذخائر سے فنگس جمع کرنے کے لیے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔ ان اجازت ناموں کی سخت شرائط ہیں، بشمول آپ کے مطلوبہ دورے کے بارے میں مقامی رینجر کو مطلع کرنا۔

جناب بونیٹو بتاتے ہیں، ’’اگر آپ کی کوئی نجی جائیداد ہے یا اگر آپ کے دوست کی کوئی جائیدادہے، تو آپ مشروم کی کٹائی کر سکتے ہیں، اس صورت میں آپ پر کوئی ضابطے لاگو نہیں ہوتے ہیں،‘‘ جناب بونیٹو بتاتے ہیں۔

اگر یہ پوڈ کاسٹ آپ کے لیے یا کسی ایسے شخص کے لیے جو آپ مشروم کے استعمال کے بارے میں جانتے ہیں صحت سے متعلق خدشات پیدا کرتا ہے، تو آسٹریلیا میں کہیں سے بھی پوائزنز انفارمیشن سینٹر کو 131 126 پر کال کریں۔

جان لیوا علامات ظاہر ہونے کی صورت میں، 000 پر کال کریں۔


شئیر