سڈنی کے مضافاتی علاقے ایسٹ ووڈ میں، نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے ریاست کی کثیر الثقافتی برادریوں کے لیے اضافی فنڈنگ کی نقاب کشائی کی۔
جس میں اعلان کیا گیا کہ اس ماہ کے ریاستی بجٹ کے حصے کے طور پر، حکومت نے دو سالوں کے دوران کثیر الثقافتی خدمات کے لیے اضافی $28 ملین مختص کیے ہیں۔
پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ یہ حکومتی فنڈنگ میں تین گنا اضافہ ہے
پیکیج میں حکومت اور کمیونٹی پیغام رسانی کے لیے ترجمے کی خدمات کو بڑھانے کے لیے $16 ملین مختص ہیں۔
اسکے علاوہ 10 ملین ڈالر تہواروں اور ثقافتی تقریبات کے لیے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ کمیونٹی اور مذہبی مصروفیات کے لیے 2 ملین ڈالر ہوں گے۔
ملٹی کلچرلزم کے وزیر مارک کور کا کہنا ہے کہ پیکیج میں ایک نئی مذہبی کمیونٹیز ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی شامل ہے۔
نئی کونسل کے صدر سابق ڈپٹی پولیس کمشنر نک کلداس ہیں، جو ملٹی کلچرل ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ بھی یہی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا پہلا کام مساجد اور گرجا گھروں سمیت مذہبی مقامات کے ارد گرد سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہوگا۔
نیو ساؤتھ ویلز کے جیوش بورڈ آف ڈپٹیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بارک کا کہنا ہے کہ ان کی کمیونٹی نے یہود دشمنی اور نفرت پر مبنی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے۔
آسٹریلوی قومی امام کونسل کے صدر امام شیدی السلیمان بھی کچھ اسی قسم کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس پیکیج کا اعلان ملٹی کلچرل اور مزہبی رہنماوں کی جانب سے اپنی برادریوں میں کووڈ-19 کے دوران صحت کے پیغامات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کو سڈنی کے متنوع پوسٹ کوڈز کے ساتھ سخت لاک ڈاؤن سمیت دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ سختی برتنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لیکن پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے اپنی حکومت کے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلیے کمیونٹیز کے ساتھ مل کر مؤثر طریقے سے کام کیا۔
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: