کھانے کے شوقین افراد کے لئے موسم معنی نہیں رکھتا، سردی ہو یا گرمی شوقین لوگ قلفی کھا ہی لیتے ہیں ۔
قلفی کھانے میں بھی اور بنانے میں بھی ائسکریم اور فالودہ سے بالکل مختلف ہے۔
لاک ڈاون میں لوگوں نے گھر منگوا کر قلفی کے ذائقے کا لطف لیا ۔
آسٹریلیا میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور اب بہار اپنے عروج پر ہے ۔ ایسے موسم میں جہاں لوگ موسم گرما کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں وہیں میلبرن میں موجود قلفی مارٹ عوام و خواص دونوں کو ہی پاکستان کی ذائقے دار منفرد قلفی سے لطف اندوز ہونےکا موقع بھی دے رہا ہے ۔
اپنے گھر میں ہی باقاعدہ باورچی خانہ ترتیب دے کر ، میلبرن کی رہائشی صدف قلفی بنا کر فروخت کرتی ہیں ۔ صدف کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے مستند ذائقے کی قلفی انہوں نے ہی میلبرن میں متعارف کروائی ہے ۔ عام آئسکریم ، فالودہ اور قلفی کس طرح ایک دوسرے سے مختلف ہے اس حوالے سے صدف کہتی ہیں کہ آئسکریم ہلکی ہوتی ہے جس کے بنانے میں کبھی کبھی انڈا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور جیلاٹن کا استعمال بھی ممکن ہے جبکہ قلفی ایک ایشیائی میٹھا ہے جو اپنے" کیریملازڈ ملک" کی وجہ سے ذائقے بھر پور ہوتی ہے، دوسری طرف فالودے میں سویاں، اور پھل بھی ڈالے جاتے ہیں ۔
صدف نے بتایا کہ کووڈ-19 کے باعث میلبرن میں پے در پے لگنے والے لاک ڈاونز نے ہر کاروبار کو متاثر کیا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر صدف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث ان کے "ہوم ڈیلیوری" کے کاروبار میں کافی بہتری آئی ۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ ان کی مصنوعات کھانے پینے کے زمرے میں اتی ہیں اس لئے وہ پانچ کلو میٹر کے قانون سے مستثنٰی تھیں اور دور کے علاقوں میں بھی ڈیلیوری کر سکتی تھیں ، اس صررتحال نے ان کے کاروبار کو نقصان سے بچا لیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مختلف ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں کی جانب سے فالودہ کی فروخت نے یقینا کاروبار پر اثر ڈالا ہے لیکن ان کے صارفین ان تک واپس ضرور آجاتے ہیں ۔

Paan Qulfi Source: Supplied
قلفی کے کون سے ذائقے اسٹریلیا میں مقبولیت پا رہے ہیں اس پر صدف کا کہنا تھا کہ روایتی بادامی قلفی کے علاوہ پان ، پستے اور آم کے ذائقے والی قلفی لوگوں میں بہت پسند کی جاتی ہے ۔ صدف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانے پینے کے شوقین افراد موسم کی پرواہ نہیں کرنے اور میلبرن کے شدید سرد موسم میں بھی لوگ قلفی کھاتے ہیں ۔
- پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , , t
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے