رعایتی پروازیں اور سستی رہائیش: شمالی کوئینز لینڈ میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات

TROPICAL CYCLONE JASPER

A supplied image obtained on Wednesday, December 13, 2023, shows fallen debris along Mossman Daintree Road in Queensland. People are bunkering down and authorities are on high alert as Tropical Cyclone Jasper is on the verge of crossing the Queensland coast as a category 2 system. (AAP Image/Supplied by myPolice Greater Cairns) NO ARCHIVING, EDITORIAL USE ONLY Credit: MYPOLICE GREATER CAIRNS/PR IMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

کوئنز لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست کے انتہائی شمال اور جنوب مشرق میں قدرتی آفات سے بحالی پر دو ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔ پریمیئر سٹیون مائلز نے اس دوران ملٹی ملین ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جن میں سائیکلون کے بعد بحالی کے لئے سیاحوں کے لئے شمالی علاقں میں رعایتی پروازیں اور سستی رہائیش بھی شامل ہے۔


انتہائی شمالی کوئنز لینڈ میں، وہ اب بھی سائیکلون جیسپر کے نتیجے میں سیلاب کی لاگت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے
کیپ ٹربیولیشن کا وہ راستہ - جو رین فورسٹ کو گریٹ بیریئر ریف سے ملاتا ہے بند ہے، اور ڈینٹری تک فیری کراسنگ صرف ضروری خدمات کے لیے ہیں۔
مختصر قیام کے لیے رہائش فراہم کرنے والی جورگی بیگز کہتی ہیں کہ نقل و حمل کی بندشوں نے مقامی سیاحت کی صنعت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
کوئنز لینڈ کے پریمیئر سٹیون مائلز نے پانچ ملین ڈالر کے مشترکہ ریاستی اور وفاقی فنڈنگ پیکج کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیکیج کیرنز اور پورٹ ڈگلس کے علاقوں کے لیے رعایتی پروازیں اور رہائش فراہم کرے گا، تاکہ سیاحوں کو واپس آنے کی ترغیب دی جا سکے۔
مسٹر مائلز کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ کوئینز لینڈ میں بحالی ہو اور سیاحت جاری رہے۔
Tourism۔Tropical North Queensland
کے مارک اولسن کا کہنا ہے کہ وہ فنڈنگ میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں
لیکن جورگی بیگز جیسے چھو ٹے آپریٹر چاس صورتحال سے مطمئین نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ
چھوٹے آپریٹرز اور خاص طور پر اوپری ڈینٹری میں، یہ ہمارے لیے بالکل بے معنی ہے۔ کیونکہ لوگ ہم تک نہیں پہنچ سکتے۔
کوئنز لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ نقصان کی حد سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ڈپٹی پریمیئر کیمرون ڈک کا کہنا ہے کہ انہوں نے صفائی اور تعمیر نو کی لاگت کا تخمینہ کم از کم دو بلین ڈالر لگایا ہے۔
جہاں کاروباری ادارے تباہ کن موسم سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں وہاں دوسری طرف رہائشی اپنے گھروں کو صاف کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
ریاست بھر میں 60,000 سے زیادہ لوگوں کو پہلے ہی 11 ملین ڈالر کی سرکاری مالی امداد مل چکی ہے۔
کیمرون ڈک کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
گولڈ کوسٹ کے میئر ٹام ٹیٹ کا کہنا ہے کہ 20 مضافاتی علاقوں میں 700 گلیوں کو صاف کرنا پڑا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 750,000 ٹرک ملبے سے بھرے ہوئے ہیں، جس میں دو میٹر اونچے 80 فٹ بال کے میدانوں کو بھرنے کے مساوی درختوں کا  کوڑا کرکٹ  لدا ہے۔
ایک طرف صفائی کا عمل جاری ہے،تو دوسری طرف  کوئنز لینڈ کے پریمئیر سٹیون میلز نے وجل وجل کی دور دراز کمیونٹی کا دورہ کیا، یہ ایسی مقامی کمیونٹی ہے جو سیلاب کے پانی کی وجہ سے ایک مرحلے پر ریاست سے کٹ گئی تھی، جس سے قصبے کے مکینوں کو ہوائی راستے سے نکالنا پڑا۔
گریٹ بیریئر ریف کے لیے خصوصی ایلچی سینیٹر نیتا گرین کا کہنا ہے کہ وہاں کی صورتحال اب بھی نازک ہے۔
کوئنز لینڈ میں کرسمس کے طوفانی موسم سے مقابلہ آسان نہ تھا اور  ایک مرحلے پر 130,000 گھر بجلی سے محروم تھے۔
گولڈ کوسٹ پر، کرسمس کے دن سے کچھ گھر بجلی سے محروم ہیں،
حکام کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں بجلی بحال کرنے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔مگر معاشی بحالی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر