تھری جی نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد ریجنل علاقوں میں خراب سروس کی شکایات

A split image. On the left is signage outside a Telstra store. On the right is the Optus logo.

The Telecommunications Industry Ombudsman received 56,718 complaints about providers between July 2023 and June 2024, marking a 14.6 per cent decrease compared to the previous year. Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 میں تھری جی - نیٹ ورک کے بند ہونے کے بعد سے ان کے موبائل کوریج میں کمی نہیں ہوئی بلکہ کچھ علاقوں میں توسیع ہوئی ہے ۔ لیکن ریجنل علاقوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں ناقص سروس مل رہی ہے یا مکمل بلیک آؤٹ ہو رہا ہے، جس سے کچھ کمیونٹیز میں حفاظتی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔


وزیر مواصلات مشیل رولینڈ کا کہنا ہے کہ وہ خراب کوریج کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ٹیلی کاموں سے ہفتہ وار اپ ڈیٹس کی درخواست کی ہے۔UNSW میں سکول آف سسٹمز اینڈ کمپیوٹنگ میں سینئر لیکچرر ڈاکٹر فیکل بوہفس کہتے ہیں کہ متاثرہ افراد کے مسائل کو درست کرنے کی لاگت ٹیلکوز کو برداشت کرنی چاہیے۔
انکوائری میں ٹیلسٹرا لی محترمہ روے کا ایک بیان پڑھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رول آؤٹ کے دوران انفرادی تجربات مختلف تھے۔
آپٹس کے ایگزیکٹو ہاروی رائٹ نے انکوائری کو بتایا کہ ستمبر 2024 سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو صارفین کی شکایات میں سے ایک فیصد سے بھی کم تھری جی کے متعلق تھیں ای۔ ٹیلسٹرا کا تھری جی نیٹ ورک پورے آسٹریلیا میں 2.65 ملین مربع کلومیٹر کا احاطہ کرتا تھا، جب کہ فور جی اب تین ملین مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ قومی سطح پر رفتار میں 10 فیصد، بیرونی علاقائی علاقوں میں 20 فیصد اور ملک کے دور دراز حصوں میں 50 فیصد بہتری آئی ہے۔ انکوائری میں محترمہ روے کا ایک بیان پڑھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رول آؤٹ کے دوران انفرادی تجربات مختلف تھے۔

________________________________________________________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر