آآپ سیمنا تو گئے ہوں گے، نہیں گئے تو گھر پر یا موبائل فون پر فلم تو ضرور دیکھی ہو گی لیکن ہم آج آپ کی ملاقات کروا رہے ہیں ایک ایسے فلم ساز سے جو اپنا پیغام بات کیے بغیر دیکھنے والوں تک پہنچاتے ہیں، اور ان پیغامات پر مبنی فلمز کو خاموش فلمز کا نام دیتے ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں کچھ عرصہ قبل گینگ وار کا گڑھ کہلانے والے کراچی کے علاقے لیاری کے ہونہار فلم ساز عدیل ولی رئیس کی جنھوں نے خاموش فلموں کے زریعے اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف منوا لیا ہے بلکہ امریکہ میں ہونے والے اسٹوڈنٹ ورلڈ امپیکٹ فلم فیسٹول میں ان کی فلم ،،"ٹو ونز آر ٹو "، نہ صرف منتخب ہوئی بلکہ ایس ڈبلیو آئی ایف ایف ایوارڈ ز کی سوشل کیٹیگری میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب رہی۔
کاندھے پر بستہ ہے لیکن اس میں کتابیں نہیں ، جسم پر یونیفارم ہے لیکن جانے کیلئے اسکول نہیں، یہ بچہ روزانہ یونیفارم پہن کر بستہ اٹھائے گھر سے نکلتا ہے اور چوک میں بیٹھ کر جوتے پالش کرتا ہے۔
یہ سین ہیں عدیل ولی رئیس کی مختصر دورانیے کی فلم 'ٹو ونز آر ٹو‘ جو کے پاکستان کے سکول جانے والی عمر کے چوالیس فیصد بچوں کی کہانی ہے جن کے ہاتھوں میں پینسل نہیں بلکہ روزی کمانے کے اوزار ہیں۔
عدیل ولی رئیس کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کر پائے۔ لیاری میں گینگ وار کا دور دیکھا ، گھریلو معاشی مشکلات بھی سامنے آئیں لیکن کچھ کر گزرنے کے عزم نے عدیل کو اپنا مقصد پورا کرنے کی ہمت دی اور عدیل نے کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔
اب آپ کی ملاقات کرواتے ہیں ایک ایسی خاتون سے جنھوں نے صنف نازک، اکیلے ٹریولنگ جیسی دقیا نوسی باتوں کو پیچھے چھوڑ کر مشکلات سے لڑنا سیکھا۔
کراچی کی رہائشی سونیا بابر نے پہاڑوں سے دوستی کی اور پھر انھیں سر کرنے نکل پڑیں ، پاکستان کی ایک مشکل ترین 5 ہزار 70 میٹر بلند چوٹی ہاراموش لا کو سر کیا لیکن یہ سفر آسان نہیں تھا ۔ موسم انتہائی سرد ، برفانی طوفان اور شدید دھند سونیا اور ان کی ساتھیوں کا راستہ نہ روک سکی۔9 دن کے طویل ٹریک کے بعد جب چوٹی سر کی تو سونیا اور ان کی ساتھیوں کی خوشی دیدنی تھی، مشکل اور خطرناک چوٹی کو سر کرنے کے بعد سونیا سمیت دیگر خواتین نے منفرد انداز اپناتے ہوئے پہاڑ کی چوٹی پر میک اپ کیا، تصاویر اور ویڈیوزبھی بنائیں۔
کوہ پیمائی مہنگا شوق ہے اور یہی سوال جب ہم نے سونیا کے سامنے رکھا تو انھوں نے کچھ یوں جواب دیا
پورے سال کی جمع پونجی سے کلائمبنگ کرتی ہوںسونیا بابر
آخر میں سونیا نے نئے آنے والوں کلائمبرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلڑوں کو سرکرنا مشکل اور خطرناک شوق ہے معیاری کٹ اور ضروری سامان کے ساتھ پہاڑوں کی جانب روانہ ہوں ، اگر ایسا نہ ہوا توجان کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے.
بشکریہ: احسان اللہ ۔ پاکستان
____________________________________________کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: