آل راؤنڈر مچل مارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایورڈ جیت لیا ہے ۔ مچل مارش نے سال 2023 میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایلن باڈر میڈل اپنے نام کیا مچل مارش 223 ووٹ کے ساتھ یہ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کپتان پیٹ کمنز 144 اور اسٹیو سمتھ 141 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ مچل مارش گزشتہ ایک دہائی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آل راؤنڈر ہیں اس سے قبل شین واٹسن نے 2011 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلی گارڈنر نے بیلنڈا کلارک ایوارڈ جیتا ہے انہوں نے اپنے کیرئیر میں یہ ایوارڈ دوسری بار اپنے نام کیا ہے۔ میلبرن کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اوپنر عثمان خواجہ نے سالانہ ایواڈز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل سے ہٹ کر ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے اس طرح کے ایونٹس میں شرکت کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔

MELBOURNE, AUSTRALIA - JANUARY 31: Ashleigh Gardner poses with the Belinda Clark Award and Mitch Marsh poses with the Allan Border Medal during the 2024 Cricket Australia Awards at Crown Palladium on January 31, 2024 in Melbourne, Australia. (Photo by Morgan Hancock/Getty Images for Cricket Australia) Credit: Morgan Hancock/Getty Images for Cricket Austral
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کر دی فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز مکمل ہونے کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچ کر کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

KUALA LUMPUR, MALAYSIA - 2023/12/06: Ahtisham Aslam of Pakistan (L) and Jan van 't Land of Netherlands (R) in action during the FIH Hockey Men's Junior World Cup Malaysia 2023 match between Netherlands and Pakistan at Bukit Jalil National Hockey Stadium. Final score; Netherlands 3:3 Pakistan. (Photo by Wong Fok Loy/SOPA Images/LightRocket via Getty Images) Source: LightRocket / SOPA Images/SOPA Images/LightRocket via Gett
پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم تیسری بار مسلسل اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی اومان میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم بہتر کھیل پیش نہ کرنے کی وجہ سے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ پیرس اولپمکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا دکھ ہےہمیں اولپمکس میں شرکت سے محروم کیا گیا سیمی فائنل کے آخری لمحات میں ہونے والے فیصلے پر احتجاج کیا گیا ایمپائر کے فیصلے کے خلاف ایف ائی ایچ کو تحریری شکایت کی گئی۔
کپتان عماد شکیل نے کہا کہ باقی قوم کی طرح ہمیں بھی کوالیفائی نہ کرنے کا دکھ ہے،چھ، سات ماہ سے ہمیں ڈیلیز نہیں ملے فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے کا دکھ نہیں، پاکستان ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔
(رپورٹ: انس سعید)