آسٹریلین موٹر سائیکل گرینڈ پری 2024 کے رنگا رنگ مقابلے فلپ آئی لینڈ سرکٹ میں شروع ہوگئے ہیں ۔ آسٹریلیا موٹر سائیکل گرینڈ پری کا تین روزہ ایونٹ فلپ آئی لینڈ کے مشہور سرکٹ پر کھیلا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہ ایونٹ موٹر سائیکل ریسنگ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے اور اس میں مختلف کلاسز کی ریسز منعقد ہوں گی، جن میں موٹو 3، موٹو 2 اور سب سے نمایاں اور اہم موٹو جی پی شامل ہیں۔ایونٹ میں سب سے پہلے موٹو 3 ریس منعقد ہوگی۔ جس میں رائیڈرز کو 21 لیپس مکمل کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد موٹو 2 کی ریس ہوگی، جس میں 23 لیپس شامل ہوں گے۔
لیکن سب سے بڑی اور اہم ریس، موٹو جی پی، 120.1 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی جو فلپ آئی لینڈ سرکٹ کے مشکل اور پیچیدہ موڑوں پر منعقد ہوگی۔ موٹو جی پی ریس کے لیے دو دو رائیڈرز پر مشتمل گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ اہم ایونٹ 20 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
فلپ آئی لینڈ سرکٹ، جو اپنی تیز ہواؤں، تنگ موڑوں اور تکنیکی چیلنجز کی وجہ سے مشہور ہے جو نہ صرف ہمیشہ رائیڈرز کے لیے ایک کڑا امتحان ہوتا ہے بلکہ شائقین کے لیے بھی انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز تجربہ ثابت ہوتا ہے ۔آسٹریلین موٹر سائیکل گرینڈ پری 2024 میں ریسنگ کے علاوہ شائقین کے لیے بہت سے آف ٹریک سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔
پنرتھ پینتھرز نے ایک بار پھر نیشنل رگبی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے پنرتھ پینتھرز نے لگاتار چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو ان کا مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے۔ یہ سنسنی خیز فائنل سڈنی کے اکور اسٹیڈیم میں ٹیم میلبرن اسٹورم کے خلاف کھیلا گیا، جس میں پنرتھ پینتھرز نے میلبرن اسٹورم کو 14-6 سے شکست دی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل کچھ ہی دیر میں شروع ہوگا ۔تیسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 36 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔
The second Test match between Pakistan and England is going on at the Multan Cricket Stadium. Credit: Darrian Traynor/Getty Images
(بشکریہ انس سعید)
________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: