اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلین والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

WhatsApp Image 2024-05-29 at 04.08.22.jpeg

Credit: Pakistan Volleyball Federation

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی اور ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی کبڈی ٹیم پر پابندی لگا دی۔


پاکستان کی والی بال ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست دے دی آسٹریلین والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے درمیان تین میچ شیڈول ہیں سیریز کے تینوں میچ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو تین صفر سے مات دی شاہینز نے مہمان ٹیم کو تینوں سیٹس میں چت کر دیا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے عہدیدار خالد وقار نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ اس طرح کی سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے سیریز کے پہلے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں والی بال کا مستقبل روشن ہے

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل آسڑیلین ٹیم نے دو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں آسٹریلوی ٹیم آج اپنا پہلا پریکٹس میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ کو کھیلا جائے گا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ عمان کے خلاف چھ جون کو شیڈول ہے آسٹریلوی ٹیم کے گروپ میں انگلینڈ ، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ بھی شامل ہیں۔
پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان مچل مارش نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بہت پرجوش ہیں انجری سے نجات حاصل کر لی ہے فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے کافی کرکٹ کھیلی ہے آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑی کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزار کر ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی کبڈی ٹیم کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا ہے بھارت کی کبڈی ٹیم پر پابندی بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے لگائی گئی ہے سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا نے ایس بی ایس کو بتایا کہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے جنرل ہاؤس میں انڈین کبڈی فیڈریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔

انڈین کبڈی فیڈریشن 2018 سے ایڈہاک پر چل رہی تھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس طرح دیگر ممالک کی الیکٹڈ باڈیز کے ساتھ کام کیا جاتا ہے ویسے ہی بھارتی فیڈریشن قانون کے مطابق الیکٹڈ باڈی تشکیل دے سرور رانا نے کہا کہ بھارتی کبڈی ٹیم انڈور ایشین گیمز ، انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکے گی ۔

(رپورٹ: انس سعید)

شئیر