کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بھارتی سابق کرکٹر روی شاستری کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے آسٹریلین بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 54 ایمبیسڈرز مقرر کیے گئے ہیں جن میں آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، سابق ویمنز کپتان لیسا اسٹھالیکر،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں.
ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے.
عثمان خواجہ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر بننے پر بہت پر جوش ہوں، سپورٹس تمام رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے اور اتحاد اور احترام کو قائم کرتا ہے میرے خیال میں کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بالکل صحیح وقت ہے کہ ہم آسٹریلیا کو زیادہ بڑے اور منصفانہ طور پر پیش کریں یہ کام ہم زیادہ مواقع پیدا کر کے کر سکتے ہیں لیکن سب سے ضروری ہے کہ تمام بیک گراؤنڈز کے لوگ اس گیم میں مکمل طور پر شامل ہوں تھوڑا ٹائم اور محنت لگے گی میں اس سفر کو لے کر بہت خوش ہوں سابق ویمنز کپتان لیسا اسٹھالیکر نے کرکٹ آسٹریلیا کے اقدام کو احسن قرار دیا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے برمنگھم میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔لیڈز میں بارش کے باعث پہلا ٹی ٹونٹی میچ نہ کھیلا جا سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جانا ہے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگی.
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے سیریز بہت اچھی ہوتی ہے، کمبینیشن کا پتا چل جاتا ہے اور اگر جیت جائیں تو کھلاڑی بہت پر اعتماد ہو جاتے ہیں اگر ہم یہ سیریز اچھی کھیلتے ہیں تو یہی کانفیڈنس آگے لے کر جائیں گے انجری کبھی بھی ہو سکتی ہے، ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھی انجری ہو سکتی ہے ہمارا میڈیکل پینل بہت اچھا ہے اور ہم نیوزی لینڈ سیریز سے بھی فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز کا ورک لوڈ مینج کر رہے ہیں ۔

علی فواد نے کہا کہ وہ پاکستان میں اس کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور کام کر رہے ہیں انہوں نے پاکستان کا سب سے پہلا ہارس رائڈنگ سکول اور اکیڈمی لاہور میں کھولی جہاں 2017 میں پہلی بار ویمن ٹیم تیار کی گئی، بچوں کی ٹیم بنائی جس نے نیزہ بازی کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔
(رپورٹ: انس سعید)