بے نتیجہ میچز کے باوجود عثمان خواجہ اور سرفراز احمد کی دھوم

Pakistan's Sarfraz Ahmed and Australia's Usman Khawaja celebrating after completing their century (AP Photo)

Pakistan's Sarfraz Ahmed celebrates after scoring a century during the fifth day of the second test cricket match between Pakistan and New Zealand, in Karachi, Pakistan, Friday, Jan. 6, 2023. (AP Photo/Fareed Khan). Fans known as "The Richies" cheer as Australia's Usman Khawaja celebrates with making 100 runs against South Africa during the second day of their cricket test match at the Sydney Cricket Ground in Sydney, Thursday, Jan. 5, 2023. (AP Photo/Rick Rycroft)

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

سرفراز احمد کے چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں یادگار واپسی نے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے بچا لیا۔ آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا مگر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ صرف پانچ رنز سے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری سے محروم رہ کر بھی اننگ ڈیکلئیر کرنے پر کسی پر تنقید نہیں کی۔ ۔پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی ۔سرفراز احمد کے چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں یادگار کم بیک ۔پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست سے بچا لیا - سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے کراچی میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا پاکستان ٹیم پندرہ رنز اور کیوی ٹیم ایک وکٹ جیت سے دور رہی خراب روشنی کے باعث میچ تین اوورز پہلے ہی ختم کیا گیا ۔
چار سال بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 118 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے ۔سرفراز احمد نے سنچری مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گراؤنڈ میں شکر کا سجدہ بھی ادا کیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی ملنے کے حوالے سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم کے کپتان بابراعظم ہیں جب تک بابراعظم کپتان ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلنے کا تعلق پرفارمنس اور فٹنس سے ہوتا ہے اگر یہ دونوں چیزیں پاس ہوں تو چالیس سال کی عمر تک بھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں.
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمان تبدیل ہونے کے بعد سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہیں ہموار ہونے لگی ہیں ۔سزایافتہ کرکٹر محمد عامر نے دو سال قبل اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے غیر مناسب رویہ رکھنے کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا ۔پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ نے چیمپئن ٹرافی 2017 کے ہیرو محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پی ایس ایل میں پرفارمنس سے مشروط قرار دے دی ہے ۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ اگر مکی آرتھر دوبارہ سے پاکستان ٹیم کے کوچ بنتے ہیں تو یہ ایک اچھا فیصلہ ہوگا مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔امید ہے نجم سیٹھی کی چئیرمین شپ میں پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی ۔
آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ اس طرح آسٹریلیا نے 3 میچز کی یہ ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی۔اس سے پہلے سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگزمیں 255 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز 475 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی، 195 رنزکی اننگز کھیلنے پرعثمان خواجہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس میچ میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ صرف پانچ رنز سے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری سے محروم رہ گئے مگر انہوں نے کپتان یا انتظامیہ پر اننگ ڈیکلئیر کرنے پر تنقید کے بجائے کہا کہ دنیا میں اس سے پہلے دو اور کھلاڑی بھی ۲۰۰ کے قریب پہنچے مگر اننگ ڈیکلئیر کے باعث ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔

عثمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے
آسٹریلیا کی جیت کی کوشش کو نظر میں رکھتے ہوئے کپتان سے کہہ دیا تھا کہ جیت کے لئے جو سب سے بہتر ہو وہ فیصلہ کریں
عثمان خواجہ
ٹرپل ایم سے بات کرتے ہوئےعثمان خواجہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈیکلیریشن کے فیصلے سے پہلے آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز سے بات کی تھی اور ان پر زور دیا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے "جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے" کریں، چاہے اس کا مطلب اسٹار اوپنر ایک اہم سنگ میل سے محروم رہے۔

پیٹ کمنز کے ڈیکلئیریشن کےاعلان کے بعد عثمان خواجہ ٹیسٹ تاریخ کے ایسے نویں بلے باز بن گئے ہیں جو 190 کی دہائی میں ناٹ آؤٹ رہے۔
عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی ) میں چوتھی سنچری سکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ عثمان خواجہ تیسرے بیٹر ہیں جنہوں نے ایس سی جی میں مسلسل تیسری سنچری سکور کی ۔ دن کے کھیل کے بعد ٹرپل ایم کرکٹ پر بات کرتے ہوئے، خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا یقینی طور پر بیٹنگ جاری رکھتا اگر کھیل صبح 10 بجے کے مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوتا۔مگر براش کے باعث کھیل میں تاخیر ہوئی اور کپتان نے جیت کی کوشش کے لئے بہتر فیصلہ کیا۔
عثمان خواجہ پینتیس سال کی عمر میں ایک ہی گراؤنڈ پر تین سنچریاں سکور کرنے والے پہلے آسٹریلین کرکٹر بھی بن گئے ہیں ۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سابق کپتان رکی پونٹنگ کے پاس ہے ۔رکی پونٹنگ نے ایس سی جی میں چھ سنچریاں بنا رکھی ہے.
اسپین سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر کارلوس الکراز انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے ہیں ٹینس اسٹار کارلوس الکراز کو ٹانگ میں انجری آئی ہے۔مگر دوسری طرف سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویک نے ایڈیلیڈ میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔نوواک جوکووچ نے اپنے آسٹریلین اوپن حریفوں کو جیت کے ذریعے اپنی موجودگی کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں حریف ڈینیئل میدویدیف کے خلاف جیت سے اپنا کھاتا کھولا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم سے دورہ آسٹریلیا سے قبل ملاقات

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے آج کراچی میں پاکستان کی قومی خواتین کرکٹٹیم سے ملاقات کی اور ان سے آسٹریلیا کے دورے سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جمعہ سولہ جنوری سے، میزبان اور موجودہ چیمپئن آسٹریلیا، برسبین، سڈنی، ہوبارٹ اور کینبرامیں پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبانی کرے گا۔ ونڈے سیریز ۲۰۲۲-۲۰۲۵ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ہائی کمشنر نے کہا، 'میرے لئے آج پاکستان کی قومی خواتین کرکٹٹیم سے ملنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہمارے ممالک میں کرکٹ ایک جنون ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹیمآسٹریلیا میں شاندار قیام کرے۔ ان کا آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور ہم شاندار کرکٹکی توقع کرتے ہیں۔
ہائی کمشنر نے پاکستان کے شائقین اور مہمانوں کو سیریز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی “بیک آورگرلز” مہم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔
ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ 'آسٹریلیا کھیلوں میں شمولیت اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کےلیے پرعزم ہے اور آج میں جن باصلاحیت خواتین سے ملا ہوں انہیں آسٹریلوی خواتین کی ٹیم کےساتھ کھیلتا دیکھنے کا منتظر رہوں گا۔'
ہائی کمشنر نے پاکستان کی انڈر ۱۹ خواتین کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جو ساؤتھ افریقہ میںہونے والے پہلے انڈر ۱۹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شمولیت سے قبل، کراچی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، 'آسٹریلوی ہائی کمیشن ۲۰۱۶ سے پاکستان میں انڈر۱۹ لڑکیوں کی کرکٹ کیحمایت کر رہا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ کرکٹ اور دیگر کھیل رکاوٹوں عبور کرنے اور دقیانوسیتصورات کا مقابلہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔'
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لئے ۲۰۲۲ کا سال اچھاگزرا، جہاں ہم نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے چھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں۔ ہم آسٹریلیامیں مسابقتی سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزکھلاڑیوں کو میدان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور ٹور ڈاؤن انڈر میں نئے شائقین بنانے کاموقع فراہم کرے گی۔”

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے کہا، 'میں مثبت ہوں کہ بسمہمعروف کی قیادت میں یہاں جمع ہونے والا اسکواڈ نہ صرف کھیل کے میدان میں، بلکہ اپنی مہارت،نظم و ضبط اور بہترین کھیل کے ذریعے نئے دوست جیتنے کے معاملے میں بھی، آنے والے دورے میںاپنی اچھی کارکردگی دے گا۔'

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم سات روزہ کیمپ کے لئے کراچی میں موجود تھی اور اور یہ چھ جنوری کو کراچی سے برسبین آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی۔

بشکریہ : انس سعید پاکستان
آسٹریلین ہائی کمیشن اسلام آاباد

شئیر