ٹورازم آسٹریلیا اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ سیاحوں کی اولین اقوام کے حوالے سے دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ مسافر مستند اور ثقافتی طور پر عمیق تجربات تلاش کرتے ہیں۔
نکول مچل کا کہنا ہے کہ سیاح فرسٹ نیشنز کے لوگوں اور ملک کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔ وہ ڈسکور ایب اوریجنل ایکسپیرینس DAE کی ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جو کہ ایک ٹورازم آسٹریلیا کا مشترکہ ادارہ ہے جو فرسٹ نیشنز کی سیاحت کو فروغ دیتا ہے۔
"سال 2023 میں ہمارے پاس 969,000 بین الاقوامی سیاح تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی سیاحت کے دوران انڈیجنس سیاحت کے تجربات میں حصہ لیا،" محترمہ مچل کہتی ہیں۔
"لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے مقامی مسافروں میں سال 2019 سے 2023 کے دوران 22 فیصد تک اضافہ دیکھا ہے۔ لہذا یہ 1.185 ملین مقامی زائرین ایک انڈیجنس سیاحت کا تجربہ کر رہے ہیں۔
DAE اجتماعی طور پر ہر تجربے کی رہنمائی ابوریجنل یا ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر لوگوں کے ذریعے لیتا ہے۔
Jarramali Rock Art Tour Credit: The Edit Suite/Tourism Australia
کہانی کی ملکیت اور کہانی سنانا
’’کوکو یالانجی‘‘ آدمی ’’جوان واکر‘‘، فار نارتھ کوئنز لینڈ میں واک اباؤٹ کلچر ایڈونچر کے نام سے ادارہ چلاتے ہیں۔
"میرے خیال میں اگر آپ ایبوریجنل کلچر اور تاریخ کے بارے میں سیکھ رہے ہیں، تو یہ بہتر ہے کہ آپ ایبوریجنل لوگوں سے سیکھیں تاکہ ایبوریجنل لوگوں کی کہانی کا پہلو حاصل کیا جا سکے، اور آپ جس زمین اور سمندر پر سفر کر رہے ہیں اس کی صحیح معنوں میں سمجھ حاصل کریں۔"
قدیم ترین زندہ ثقافتوں سے سیکھنے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے جنہوں نے شروع سے ہی ان علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔جوآن واکر، واکاباؤٹ کلچر ایڈونچرز
جناب واکر پورٹ ڈگلس کے قریب شاندار 135 ملین سال پرانے ڈینٹری رین فارسٹ کے بارے میں جاننے کے لیے سیاحوں کو اس زمین تک لے جاتے ہیں۔
وہ مختلف ماحولیاتی نظام، تاریخ، روایات اور قدرتی وسائل کے بارے میں اپنا علم بانٹتے ہیں، اور زائرین کو مقامی جنگلات کے کھانے چکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
کھانا سیاحوں کو ملک اور زمین سے متعارف کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
انڈیجنس کھانوں کے تجربات درحقیقت مشہور سیاحتی سفروں کی فہرست میں سرفہرست ہیں کیونکہ بش فوڈز اپنے منفرد ذائقوں اور استعمال کی وجہ سے پہچان حاصل کرتے ہیں۔
Tourism Australia recognises the growing interest in First Nations tourism as travellers seek out authentic and culturally immersive experiences.
ہماری خوبصورت زمین کی کہانیاں
آسٹریلیا کے وسیع صحرائی علاقوں کی سیاحت کے بے شمار طریقے ہیں۔ آپ کو کشتی کے ذریعے، قدرتی پروازیں اور 4WD سفاری ملیں گے، جس میں کیمپنگ سے لے کر لگژری قیام تک رہائش ہے۔
ہمارے نیشنل پارکس دنیا کے کچھ قدیم ترین راک آرٹ پر فخر کرتے ہیں،جن میں سے کچھ تقریباً 20,000 سال پرانے ہیں۔ مقامی رہنما ان سائٹس کی کچھ ثقافتی اہمیت کو کھول سکتے ہیں۔
ناردرن ٹریٹری میں کاکاڈو نیشنل پارک اپنی ماحولیاتی اور ثقافتی اقدار کی وجہ سے عالمی ثقافتی ورثے میں درج ہے، اور اس میں راک آرٹ کا سب سے زیادہ ارتکاز ہے۔
آبشاروں، ساحلوں، جنگلی حیات اور تیراکی کے لئے خوبصورت مقامات کے ساتھ، مغربی آسٹریلیا میں کمبرلے ناقابل یقین راک آرٹ گیلریوں کا گھر بھی ہے۔
اور آثار قدیمہ جنوب مغربی نیو ساؤتھ ویلز میں عالمی ثقافتی ورثہ میں درج منگو نیشنل پارک کے مناظر اسے پرستان سے تشبہ دینے کے لئے کافی ہیں۔
ایک قدیم ڈرائی بیسن کے ساتھ، جھیل منگو دنیا کے اہم ترین آثار قدیمہ کے مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں آپ قدرتی مناظرتلاش کر سکتے ہیں، کیمپ لگا سکتے ہیں یا گائیڈڈ ٹور میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ثقافتی طور پر عمیق تجربات
محترمہ مچل کہتی ہیں کہ مسافر اکثر اس براہ راست خوبصورت تجربے، میں محو ہو جاتے ہیں۔
آپ آرٹ کلاس لے سکتے ہیں، یا آپ سڈنی کے شمال میں وارامی کے علاقے میں ،کواڈ بائیک کے پیچھے بیٹھ ریت کے ٹیلوں پرکر جا سکتے ہیں، اور آپ ثقافت کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔نکول مچل،ڈسکور ایب اوریجنل ایکپرینس
ہر سیاحتی تجربے کو فرسٹ نیشنز کے شاندار گائیڈز کے ذریعے بڑھایا جاتا ہے جو اس زمین کو زندہ کرتے ہیں اور ان یادوں کو تشکیل دیتے ہیں جو آپ ہمیشہ کے لیے ساتھ لے جاتے ہیں۔
Great Golf Courses of Australia aboriginal experience
مقامی کمیونٹیز سیاحت سے مستفید ہو رہی ہیں
انڈیجنس افراد کی زیرقیادت سیاحت نہ صرف ایب اوریجنل برادریوں کے لیے آمدنی لاتی ہے بلکہ ثقافتی استحکام میں بھی معاونت کرتی ہے۔
Maruku Arts وسطی آسٹریلیا میں دور دراز کی کمیونٹیز کے 900 فنکاروں پر مشتمل ہے۔ نکول مچل بتاتی ہیں کہ انڈیجنس لوگ اپنا فن بیچتے ہوئے، ورکشاپس اور ثقافتی دوروں کی میزبانی کرتے ہوئے، اور صحرا کے قدیم طریقوں کو بانٹتے ہوئے اپنی ہی زمین پر رہائش رکھ سکتے ہیں (یعنی انہیں فکر معاش میں اپنی زمین چھوڑنے کی ضرورت نہیں)
محترمہ مچل مقبول ڈاٹ پینٹنگ ورکشاپس کے بارے میں کہتی ہیں، وہ مقامی پٹجنتجارا زبان میں منعقد کیے جاتے ہیں، لہذا یہ اس زبان کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
جوآن واکر کا کہنا ہے کہ ان کے ثقافتی دوروں سے وہ اپنی ہی سرزمین پر رہتے ہوئے، آنے والوں کو آبائی تاریخ اور اپنی خاندانی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
"لہذا کام کے لیے دور جانے کے بجائے، مجھے اپنے خاندان کے قریب رہنے، اپنے لوگوں کے قریب اور زمین سے جڑنے کی اجازت ہے۔ لوگوں سے اپنے ورثے کے بارے میں بات کر کے اورانہین اپنی ثقافت سکھا کر اور ساتھ ہی لوگوں کو زمین، سمندر اور آبی گزرگاہوں کے لیے اس احترام سے واقف کروا کر جہاں کا وہ سفر کر رہے ہیں یہ روزی کمانے کا ایک بہترین طریقہ ہے،
As a First Nations Storyteller, Bundjalung man Kyle Ivey guides visitors on a climb of the Sydney Harbour Bridge as part of the Burrawa Aboriginal Climb Experience. Credit: davidf/Getty Images
شہری مراکز میں ثقافت
یہ ایک عام مفروضہ ہے کہ انڈیجنس ثقافت صرف دور دراز مقامات پر موجود ہے، لیکن آپ کو ہمارے شہری مراکز میں بھی بھرپور کہانیوں ملیں گی۔
ایک فرسٹ نیشنز اسٹوری ٹیلر کے طور پر، بنڈجالونگ آدمی کائل آئیوی سیاحوں کو سڈنی ہاربر برج کی چڑھائی پر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان سیاحتی ٹورز کو ری کنسیلیشن ٹورز کی طرح چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
"جب میں پل کے ساتھ باہر چل رہا ہوں تو میں رک جاؤں گا اور ایسی چیزوں کی نشاندہی کروں گا جو کہانیاں سنانے کا عمل قدرے آسان بناتی ہیں۔"جیساکہ،
چڑھائی کے دوران جناب آئیوی نے ان مقامات کی نشاندہی کی جو اولین اقوام کے افراد کے لئے اہم ہیں ۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کے آباؤ اجداد کس طرح اس زمین پر رہتے تھے اور یورپی آباد کاروں کے آتے ہی یہ کیسے تبدیل ہوئی۔
اس طرح کے سیاحتی ٹورز انہیں نہ صرف اپنے لیے بلکہ آسٹریلیا میں 500 سے زیادہ متنوع ثقافتی گروہوں کے لیے فخر کا احساس دیتے ہیں۔
"یہ میرے لیے میری یاداشت کو یقینی طور پر تازہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ ایک ایسا بھر پور تجربہ ہے جو نہ صرف مجھے آگے بڑھنے کا شوق بیدار رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ مزید معلومات حاصل کرنے ، زیادہ لوگوں کو اس سیاحت میں شامل کرنے اور ناموں کو درست انداز میں یاد رکھنے میں بھی میری مدد کرتا ہے
میلبورن کے قلب میں آپ ایب اوریجنل آرٹ کی تنصیبات کو دیکھنے کے لیے دریائے یارا کے ساتھ گائیڈڈ بیرارنگ ولیم واک میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اس واک کے دوران آپ سنیں گے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زمین کیسے بدلی ہے اور مقامی کولن لوگوں کے لیے اجتماعی جگہ کے طور پر اس کی اہمیت کیا ہے۔
میلبورن میں موجود ایک اور انڈیجنس سیاحت کا علاقہ ہے۔ جس کے تحت آپ یارا ریور کے ساتھ ساتھ ایک واک کر سکتے ہیں اور فٹزروئے میں بھی واک کر سکتے ہیں۔
اور تسمانیہ میں آپ نیپالونا/ہوبارٹ کے آبائی باشندوں کی قیادت میں سیاحتی تجربہ حاصل ہو سکتا ہے۔ یہ 90 منٹ کی واک اور پرفارمنس مقامی پلاوہ کے لوگوں کی تاریک اور اثر انگیز کہانی بیان کرتی ہے۔
Petermann, Northern Territoty / Australia - December 8, 2019: A tour guide walked through the safety precautions of hiking into Kata Tjuta near a tent Credit: alanlim97/Getty Images
فرسٹ نیشنز ٹورازم کے ذریعے مفاہمت
نکول مچل کہتی ہیں، ان جیسے انڈیجنس افراد کی زیرقیادت سیاحتی تجربات کے ذریعے، مقامی اور غیر مقامی لوگ ثقافتی علم کا اشتراک کرتے ہیں۔
"یہ مفاہمت کے لیے ایک مضبوط معاون بھی ہے،" وہ کہتی ہیں۔
"لوگ آسٹریلیا میں بہت سی مختلف ثقافتوں کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔ آپ اس طرح اپنی کمیونٹی بھی ان کے لئے کھول رہے ہیں۔ ایک گائیڈ نے حقیقت میں مجھ سے کہا، 'ہمیں ثقافت کو برقرار رکھنے کے لیے ثقافت کو بانٹنا ہوگا'۔
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
- یا
- ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: