وہ صحت اور فٹنس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کے مختلف پہلووں پر بھی معلومات سے بھرپور دلچسپ وی لاگز بناتے ہیں جن میں آسٹریلوی طرز زندگی سے لوگوں کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مثبت طرز فکر کی ترویج کی جاتی ہے۔
ایس بی ایس اردو سے بات چیت میں فیضان نے کہا کہ ان کی نجی زندگی کے نیشت و فراز نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور وہ یہ سب اپنے دوستوں اور دیگر کمیونٹی ممبران کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں کہ کس طرح یہاں اپنی صحت کی دیکھ بھال کی جائے، بچوں کی تربیت کی جائے اور تعلیم مکمل کرکے پرمننٹ ریزیڈینسی اور شہریت حاصل کی جائے۔
(یہ پوڈکاسٹ پہلی بار جنوری 2024 میں نشر ہوا).
_________________________________________________________________
یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: