LISTEN TO

مختصر خبریں: بدھ 07 مئی 2025
SBS Urdu
04:11
پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ بھارت کا دعوی ہے کہ اس نے نو مقامات پر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بھارتی حملوں کا جواب دے رہا ہے لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بجلی منقطع ہوگئی۔
آسٹریلین شہریوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک بھر میں کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد ممکنہ شدید فلو سیزن سے پہلے ویکسین لگوائیں۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا کی وارننگ کے پیچھے ویکسینیشن کی کم شرح ہے لیکن آسٹریلوی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ سانس کی بیماری کو کم نہ سمجھیں۔
آسٹریلیا میں یکم جنوری سے اب تک 71,000 سے زیادہ فلو کے
کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ غیر موسمی طور پر بہت زیادہ ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں:04 مارچ 2025
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں “” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یاڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننےکےلئےنیچےدئےاپنےپسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: