امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ نے 2026 میں سیزن کے میچز آسٹریلیا میں کروانے کا اعلان کیا۔ مقابلے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ این ایف ایل کا ستائیس سال بعد آسٹریلیا میں میچز کروانے کا مقصد امریکی فٹبال کو عالمی سطح پر توسیع دینا ہے ۔ امریکن پروفیشنل فٹبال کے آخری بار میچز سڈنی میں 1999 میں کھیلے گئے تھے ۔ وکٹورین پریمیئر جیسنٹا ایلن نے این ایف ایل کے میچز کے میلبرن میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آسٹریلیا میں امریکن فٹ بال کے شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس سے کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف ایل کا میلبرن میں میچز کا انعقاد آسٹریلیا کی اسپورٹس کمیونٹی کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
افغانستان کی ویمن کرکٹرز نے تین سال بعد میلبرن میں کرکٹ میچ کھیلا ہے ۔افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی کے باعث بیشتر کرکٹرز آسٹریلیا میں پناہ گزیر ہیں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد یہ پہلا موقع ہے جس میں افغان کرکٹرز نے میچ میں شرکت کی ہے۔ خواتین کرکٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراؤڈ کے آنے کا بہت شکریہ جس سے ان کو بہت پازیٹو اینرجی ملی ہے یہ پہلا یا آخری میچ نہیں تھا، ہم مستقبل میں ضرور کامیاب ہوں گے افغان خواتین کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کے لیے بہت اچھا موقع ہے ہم آسٹریلیا گورنمنٹ اور کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ پاکستان اسکواڈ میں چند سرپرائز سلیکشن کے سبب کرکٹ بورڈ شدید تنقید کی زد میں ہے ۔ سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف ، مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ اور ٹیم میں ایک اسپنر کو شامل کرنے پر حیران ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کے امکانات بہت کم ہیں ۔
بشکریہ انس سعید
ّّّّّّّّّّّّّّ______________
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: