اردو نیوز فلیش منگل 9 جنوری: آسٹریلیا میں تعطیلات کے بعد ایک بار پھر گھروں کے کرایہ میں اضافہ

ANTHONY ALBANESE CAIRNS VISIT

Prime Minister Anthony Albanese, Queensland Premier Steven Mils and Senator Nita Green meet SES personnel who worked on flood rescue at Holloways Beach in Cairns, Friday, December 22, 2023. Australian Prime Minister Anthony Albanese and Queensland Premier Steven Miles are touring flood-hit communities in far north Queensland. (AAP Image/Brian Cassey) NO ARCHIVING Source: AAP / Brian Cassey(copyright)/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ کوئنز لینڈرز کے لیے 50 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان, آسٹریلیا میں تعطیلات کے دوران بھی گھروں کے کرایہ میں اضافہ جاری,ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹد کی فتح


وسطی وکٹوریہ میں ایک شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک 74 سالہ خاتون کو سیلابی ریلے سے بچالیا
وکٹوریہ میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال میں شدت آتی جا رہی ہے۔
مچ اسمتھ نے ایلمور میں بینڈیگو کریک میں خاتون کو اس وقت تیر کر بچا لیا جب گاڑی پانی کے ریلے میں بہنے کے بعد خاتون گہرے پانی میں پھنس گئی تھیں. وکٹوریہ بھر میں درجن سے ذیادہ مقامات پر سیلابی انتباۃ جاری کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البانی نے کوئینز لینڈ کے انتہائی شمال اور جنوب مشرق میں حالیہ تباہ کن بارشوں کے متاثرین کے لیے 50 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔نئے امدادی پیکیج میں سیاحت کی بحالی کے اقدامات اور زیادہ متاثرہ علاقوں کی صفائی کے پروگرام شامل ہوں گے۔اس نئےپیکج کا اعلان دسمبر میں سیاحت کی بحالی کے امدادی پیکیج کے بعد کیا گیا ہے

 شمالی کوئنز لینڈ کے ایک جزیرے پر گر کر تباہ ہونے والے ہوائی جہاز کے پائلٹ کے علاوہ باقی زخمی مسافروں کو اب ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، پیر کی صبح 7:30 بجے کے قریب، کیرنز سے 240 کلومیٹر شمال میں واقع پرتعیش تعطیلاتی مقام لیزرڈ آئی لینڈ پر طیارہ الٹنے کے بعد پائلٹ سمیت دس افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مارکیٹ کے سال کے مصروف ترین وقت سے پہلے تعطیلات کے دوران کرائے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
تازہ ترین مارکیٹ وژن کی رپورٹ کے مطابق اوسط قومی کرایے میں اضافہ جاری ہے، اور دسمبر کی سہ ماہی میں 1.8اضافہ بڑھ کر ۵۸۰ ڈالر فی ہفتہ ہو گیا۔
ایک ایسے وقت جب مہنگائی میں اضافہ جاری ہے آسٹریلین شہریوں کی جانب سے مالیاتی خدمات کے بارے میں شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔
آسٹریلوی مالیاتی شکایات اتھارٹی (AFCA)
2022 اور 2023 کے درمیان صارفین اور چھوٹے کاروباروں کی طرف سے مختلف فائیننشل سرسز کے خلاف گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ شکایات موصول ہوئیں
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انھوں نے مشرق وسطیٰ کے رہنماوں کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پرعزم پایا ہے۔
بلنکن نے سعودی عرب میں صحافیوں کو بتایا کہ جن حکام سے نہوں نے بات کی ان سب کو چیلنجز کا احساس ہے، اور سب کی کوشش ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کو کم کیا جائے"
اور فٹ بال میں،
مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں 2-0 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شئیر