گوگل کو اردو زبان سکھانے اور کراچی کا نقشہ دکھانے والے رضا کار

Volunteers teaching Urdu language to Google and updating map of Karachi

Volunteers teaching Urdu language to Google and updating map of Karachi Source: Supplied / Ehsan Khan

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آج آپ کی ملاقات کرواتے ہیں کراچی کے کچھ ایسے رضا کاروں سے، جو گوگل کو نہ صرف اردو زبان سکھا رہے ہیں بلکہ گوگل کو کراچی کا میپ دکھانے اور سمجھانے میں بھی اس سے تعاون کر رہے ہیں۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


اردو سے انگریزی یا کسی اور زبان میں گوگل پر ترجمہ کرنا ہو یا پھر مقامی زبان میں کچھ بھی سرچ کرنا ہو، ان رضا کاروں کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے، ساتھ ہی شہر میں کوئی نیا کاروبار یا ہوٹل کھلے، کارخانے لگیں یا پھر کوئی بھی نئی تعمیرات مکمل ہوں، لوکل گائیڈز کہلائے جانے والے ٹیکنالوجی سے جڑے یہ افراد اپنے مخصوص انداز میں اس ڈیٹا کو گوگل میپ سے لنک کر دیتے ہیں، جس سے وہ ریکارڈ نہ صرف سرچ انجن میں آجاتا ہے بلکہ گوگل میپ کا بھی مستقل حصہ بن جاتا ہے۔

گوگل کراوڈ سورس سے جڑے یہ افراد اپنا کام کیسے کرتے ہیں؟ اور گوگل کو اردو زبان سکھانے کا خیال انھیں کیسے آیا ؟ یہی سب کچھ جانتے ہیں ان رضا کاروں کاشف مسیدیا، محمد بلال اور رضوان شاہ سے۔

کاشف مسیدیا، گوگل کراوڈ سورس کے کراچی میں مینٹور ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ انھیں ایک ریسرچ کے دوران اردو ترجمہ کی ضرورت پیش آتی تھی، لیکن وہاں اردو کے ترجمہ میں کمی رہ جاتی تھی، گوگل کراوڈ سورس سے جڑنے کے بعد معلوم ہوا کہ میں اردو کی بہتری کیلیے کام کر سکتا ہوں، اگر یہ کام کر لوں تو یہی ڈیٹا دیگر لوگوں کے کام آسکتا ہے۔

WhatsApp Image 2023-10-04 at 06.31.00.jpeg
Source: Supplied / Ehsan Khan
کاشف مسیدیا کے مطاق شہر میں کوئی بھی نیا ہوٹل کھلے، کارخانہ لگیں یا پھر تعمیرات مکمل ہوں،لوکل گائیڈز اس علاقے میں جا کر اس جگہ کی نہ صرف خود سے تصاویر بناتے ہیں بلکہ اس کا پوری انفارمیشن بھی حاصل کی جاتی ہے اور پھر وہی انفارمیشن اور تصاویر کو گوگل کراوڈ سورس سے شیئر کیا جاتا ہے، انھوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ایسا نہیں کہ گوگل خود آکر یہاں سے ڈیٹا اکھٹا کرتا ہو۔

کاشف مسیدیا بتاتے ہیں گوگل کو مختلف زبانیں بولنے والے افراد کے مختلف لہجوں میں بھی ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ گوگل سرچنگ کرنے والے افراد کو سرچ کرنے میں آسانی ہو اور کسی بھی لہجے والے فرد کو دورانِ سرچنگ کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

کاشف مسیدیا کے مطابق گوگل کرواڈ سورس پر ڈیٹا شیرئنگ کا ایک منظم نظام موجود ہے، جس کی جانچ پڑتال کے بعد ہی اسے گوگل کراوڈ کا مستقل حصہ بنایا جاتا ہے۔
WhatsApp Image 2023-10-04 at 06.37.54.jpeg
Source: Supplied / Ehsan Khan
گوگل مینٹور کاشف کہتے ہیں رضاکارانہ کام کرنے کا مقصد صرف عام پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنا ہے، اس کام میں انجری اور اسکلز دونوں ہی درکار ہیں، ہمارے اس کام سے طالب علموں کو بھی سرچنگ میں فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

محمد بلال بھی گلوگل کراوڈ سورس کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں، بلال نے ایس بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف زبانوں کے الفاظ کا ذخیرہ تو بہت ذیادہ ہے لیکن رضاکاروں کی تعداد کم ہے، غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے باعث ڈیٹا فیڈنگ کی رفتار سست ضرور لیکن سو فیصد درست ہونے پر دھیان رہتا ہے۔
WhatsApp Image 2023-10-04 at 06.31.02.jpeg
Source: Supplied / Ehsan Khan
رضوان شاہ بھی بطور رضا کار گوگل کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں، رضوان شاہ بتاتے ہیں کہ مقامی زبانوں کو بہتر بنانے کا مشن شروع کر دیا ہے، اردو کے ساتھ ساتھ سندھی اور پشتو زبان میں بھی گوگل پر نہ صرف ڈیٹا فیڈ کیا جا رہا ہے بلکہ اس سلسلے میں گوگل کی اصلاح بھی کی جاتی ہے ، رضوان شاہ کی خواہش ہے اور بھی لوگ اس میں شامل ہو، وہ بتاتے ہیں کہ اردو کا ڈیٹا کافی حد تک گوگل کو فراہم کیا جا چکا ہے تاہم سندھی اور پشتو میں ڈیٹا کی بہت کمی ہے۔

رضوان کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں کی محنت کا پھل نظر آنا شروع ہوگیا ہے، وہ بتاتے ہیں کہ گوگل کراؤڈ سورس کو 35 ہزار ہینڈ رائٹنگ اسکرپٹس فراہم کیے گئے ہیں جس سے اردو ترجمہ سمیت اردو سرچنگ میں کافی بہتری آچکی ہے۔

کاشف مسیدیا کے مطابق لوگوں کی خدمت کے باوجود اکثر منفی کمنٹس سننے کو ملتے ہیں، اس کے باوجود جتنا سیکھا ہے اسے آگے بڑھانے کا مشن جاری ہے۔

(رپورٹ: احسان خان)

شئیر