انڈیجنس آسٹریلینز کے لئے 26 جنوری کا کیا مطلب ہے؟

BRISBANE INVASION DAY RALLY

Invasion Day Rally, Brisbane 2024. Source: AAP / JONO SEARLE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

26 جنوری آسٹریلیا کا قومی دن ہے، لیکن یہ تاریخ متنازعہ ہے۔ بہت سے تارکین وطن جو آسٹریلیا کو اپنے نئے گھر سے تشبہ دیتے ہیں اس کا جشن منانا چاہتے ہیں ، لیکن اس دن کے پس پردہ موجود پوری داستان جاننا ضروری ہے۔


Key Points
  • آسٹریلین ڈے اس دن کی نشاندہی کرتا ہے جب 1788 میں برطانیہ نے سڈنی کوو میں یونین جیک لہرایا تھا، جو نوآبادیات کا آغاز تھا۔
  • 26 جنوری کو برطانوی نوآبادیات کا آغاز ہوا، جو انڈیجنس اور ٹورس جزیرے کی تاریخ کا ایک تکلیف دہ حصہ ہے۔
  • پولز سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلینز کی اکثریت چاہتی ہے کہ آسٹریلیا ڈے 26 جنوری کو برقرار رہے۔
26 جنوری سرکاری طور پر آسٹریلیا کا قومی دن ہے، ملک کا قومی دن۔ لیکن انڈیجنس لوگوں، اور آسٹریلینز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے، یہ جشن منانے کا دن نہیں ہے۔

بوئے اسپیریم ، ایک گمیلارےکوما اور موراواری ایکٹیوسٹ اور پوڈ کاسٹر ہیں جو، اس دن کی جذباتی اہمیت کو بیان کرتے ہیں۔

"میرے لیے، جب میں اس دن کی صبح کا تصور کرتا ہوں تو، ایسا لگتا ہے کہ میں جنازے میں جا رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ کچھ برا ہوا ہے۔ یہ ایک بہت ہی دردناک احساس ہے۔"

26 جنوری آسٹریلیا کا قومی دن کیوں ؟

26 جنوری، 1788 کو، انگریزوں نے سڈنی کوو میں یونین جیک کا جھنڈا بلند کیا، جس سے نوآبادیات کا آغاز ہوا۔

آسٹریلیا کا دن 1935 سے 26 جنوری کو منایا جا رہا ہے لیکن یہ 1994 میں ملک گیر عام تعطیل بن گیا۔

کچھ آسٹریلین شہری اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ باربی کیو کا اہتمام کرکے، ساحل سمندر پر جا کر یا آتش بازی دیکھ کر یہ جشن مناتے ہیں۔ اس تاریخ کو شہریت کی بہت سی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

لیکن 26 جنوری کو 1938 سے ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کی طرف سے "یوم سوگ" کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔ آسٹریلین باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس دن کو منانے سے انکار کر رہی ہے اور قومی تعطیل کو ایک مختلف تاریخ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
BRISBANE INVASION DAY RALLY
Invasion Day Rally in Brisbane, 2024 Source: AAP / JONO SEARLE

مقامی آسٹریلوی باشندوں(انڈیجنس افراد) کے لیے یہ ایک تکلیف دہ دن کیوں ہے؟

ڈاکٹر سمر مے فنلے، ایک یورٹا یورٹا خاتون اور وولونگونگ یونیورسٹی کی سینئر لیکچرر، بتاتی ہیں کہ 26 جنوری انڈیجنس اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے لیے مصائب کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔

"یہ نسل پرستی کا آغاز ہے، یہ امتیازی سلوک کا آغاز ہے، یہ ایک ایسے وقت کا آغاز ہے جہاں ہمارے لوگوں کو کمیونٹی اور اس ملک سے محروم کر دیا گیا تھا جس پر ہمارے آباؤ اجداد 65،000 سالوں سے چل رہے ہیں۔"

برطانوی نوآبادیات مقامی آسٹریلوی باشندوں کے لیے تباہ کن رہی ہے جنہوں نے اپنی زمین پر قبضے، قتل عام، متعارف شدہ بیماریوں اور اپنے بچوں کو زبردستی چھینے جانے جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

کالونائزیشن کے اثرات، بشمول نظامی امتیاز، صحت کے خراب نتائج، اور نظام انصاف میں زیادہ نمائندگی، آج بھی محسوس کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر فنلے نے تمام آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی تاریخ کے بارے میں جانیں۔

"میرے خیال میں آسٹریلیا کئی طریقوں سے ایک شاندار ملک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جو لوگ اس ملک میں آتے ہیں اور نئے شہری ہیں وہ اسے تسلیم کریں گے اور پہچانیں گے۔ لیکن ایک ہی وقت میں، اس ملک میں ہماری ایک تاریخ ہے جو تکلیف دہ ہے اور اچھی طرح سے تسلیم شدہ بھی نہیں ہے۔

تاریخ کو تبدیل کریں، تسلیم کریں یا ختم کریں؟

سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر آسٹریلوی 26 جنوری کو آسٹریلیا ڈے کے طور پر باقی رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہر سال ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو اس دن تعطیل کی تاریخ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

بہت سے انڈیجنس آسٹریلینز تاریخ کو منتقل کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ کچھ اس کی تاریخ کو تبدیل کرنے پر اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اس دن کے مصائب کا عتراف کیا جائے۔ دوسرے، جیسے بوئے اسپیریم کا خیال ہے کہ اس دن کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے۔

"یہ نوآبادیاتی تفہیم کو ختم کرنے کے بارے میں ہے کہ یہ ملک پرامن طور پر آباد ہوا تھا یا یہ کہ ابوریجنل لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اسے درست وقت پر تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے، اور یہ صرف نسل پرستوں اور مرکزی دھارے کے عوام کو یاد دلانے کے لیے ہے کہ اب آپ نسل کشی کا جشن نہیں منا سکتے، یہ ٹھیک نہیں ہے،" وہ کہتے ہیں۔
MELBOURNE INVASION DAY RALLY
People gather outside Victorian Parliament for the Invasion Day rally, 2024. Source: AAP / Diego Fedele

26 جنوری کو احترام کے ساتھ کیسے منایا جائے؟

انڈیجنس گروہ 26 جنوری کو پورے ملک میں مارچ، ریلیاں، ڈان سروسز، اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، اس دن کو "یومِ حملہ" یا "بقا کا دن" کے طور پر حوالہ دیتے ہیں۔

ڈاکٹر فنلے بتاتے ہیں کہ دن کا آغازکیسے ہوتا ہے اور کون (ان تقریبات میں )حصہ لے سکتا ہے۔

"مارچ ایک احتجاج کے طور پر سڑکوں پر پرامن مارچ ہیں۔ جب میں وہاں رہتا تھا تو میں نے میلبورن میں چند مارچوں میں شرکت کی۔ اور خاندانوں کے اکٹھے ہونے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے، چاہے وہ ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے والے خاندان ہوں، چاہے وہ ایسے افراد کے خاندان ہوں جو انڈیجنس نہیں ہیں ۔"

راعنا حسین ریکنسیلیشن آسٹریلیا کے بورڈ ممبر ہیں، ایک غیر منافع بخش فاؤنڈیشن جو مقامی اور غیر مقامی آسٹریلویوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دیتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ اجتماعات امید اور اتحاد فراہم کرتے ہیں۔ 

"آپ کو یکجہتی کا وہ احساس ملتا ہے، اور اکثر آپ کو کمیونٹی کے ساتھ رہنے کی امید کا احساس ہوتا ہے۔ اتحادیوں کے طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعی اہم ہے کہ ہم اولین اقوام کے لوگوں کے پیچھے کھڑے ہوں کیونکہ وہ تاریخ کو تبدیل کرنے یا اس دن کے اصل معنی کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

کئی کونسلز اب 26 جنوری کو آسٹریلیا ڈے کی تقریبات اور شہریت کی تقریبات کا انعقاد نہیں کرتی ہیں۔
New Australian citizens
New Australian citizens, Broken Hill, NSW Source: AAP / STUART WALMSLEY

تارکین وطن آسٹریلیا کے انڈیجنس باشندوں سے کیسے تعلق رکھ سکتے ہیں

جناب اسپیرم کا خیال ہے کہ تارکین وطن، جن میں سے بہت سے جنگ اور قبضے کا تجربہ کر چکے ہیں، مقامی جدوجہد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر سکتے ہیں۔

"یہ حیرت انگیز ہے کہ لوگ یہاں آتے ہیں اور ایک طرح کا سکون پاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 26 جنوری 1788 کے بعد سے ہمیں انصاف نہیں ملا، ہمیں سکون نہیں ملا۔

راعنا حسین کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کا معاملہ صرف ایب اوریجنل ہی نہیں بلکہ تمام آسٹریلینز کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔

"میرے خیال میں بہت سے لوگ ، یہ سمجھتے ہیں کہ (26 جنوری کے حوالے سے) یہ پیچیدگی اور دکھ اور غم صرف فرسٹ نیشن کے لوگوں کے لئے ہی ہے، لیکن جو بھی اس دن کی اہمیت کو سمجھتا ہے وہ اس کے بارے میں پیچیدہ محسوس کر سکتا ہے۔ جبکہ میرے لیے، ایک ہندوستانی تارکین وطن کی اولاد ہونے کے ناطے، ہماری اپنی نوآبادیات اور برطانوی استعمار کی اپنی تاریخ ہے۔
ایک ایسی خاتون ہونے کے طور پر جو تارکین وطن افراد کی دوسری نسل سے ہیں، محترمہ حسین سمجھتی ہیں کہ بہت سے تارکین وطن اپنی نئی شناخت کیوں منانا چاہتے ہیں۔ 

لیکن وہ مانتی ہیں کہ تمام آسٹریلوی باشندوں کو اپنے ملک کی حقیقی تاریخ کے بارے میں سنجیدہ گفتگو کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ ہم اسے منانے کا کوئی جامع طریقہ تلاش کر سکیں۔ 

"مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک ملک کے طور پر یہ بات چیت کرنی ہوگی، اور پھر ہم اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ہم اس تاریخ کو کس دن منانا چاہتے ہیں اور اس تمام تاریخ کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں اور پھر اکٹھے ہونا چاہتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں، ہم سب کو متحد کرنے کا مناسب دن کون سا ہے۔

Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to 

شئیر