بیٹے کی دیکھ بھال کرنے والی والدہ کو مدد کہاں سے ملی؟

Robina With Son1.jpg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

چھ بچوں کی تنہا والدہ روبینہ یاسمین کئی سالوں سے اپنے بیٹے اسمعیل کو اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ایک دن جب مس روبینہ نے کیئرر گیٹ وے کا پوسٹر دیکھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح کی مدد ، رہنمائی اور مشاورت موجود ہے تو انہوں نے سرکاری خدمات کے کیئرر گیٹ وے کو کال کی اور اس ایک فون کال نے ان کی زندگی میں آسانی کا دروازہ کھول دیا۔


تنہا والدہ محترمہ روبینہ یاسمین عمر کے ساتھ کئی بیماریوں میں گھرے رہنے کے باوجود اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بال سے غافل نہیں رہیں۔ چھ بچوں کی اکیلی والدہ 20 سال سے اپنے 33 سالہ معذور بیٹے اسمعیل کو اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ نوجوان اسمعیل ذہنی و نفسیاتی دباؤ اور پٹھوں کے کھنچاؤں سے متاثر ہیں۔
میرے بیٹے کو مستقل توجّے کی ضرورت ہے جن میں ذاتی حفظانِ صحت کے علاہ اسے نہلانے دھلانے میں مدد دینا، اس کا کھانا بنانا اوراگر وہ گر جائے تو اسے سنبھالنا سب ہی طرح کی دیکھ بھال شامل ہے۔
اسمعیل کی دیکھ بھال میں روبینہ کو اپنے چھوٹے بیٹے کی مدد حاصل رہتی ہے جو اسمعیل کو نہلانے اور کپڑے بدلنے جیسے کاموں میں مدد دیتا ہے۔

پاکستانی نژاد روبینہ جب 1966 میں پاکستان سے آسٹریلیا آئیں تو ان کی anthropologist کی تعلیم یہاں تسلیم نہیں کی گئی تب انہوں نے پبلک ہیلتھ میں ڈپلومہ کیا اور دوبارہ تربیت حاصل کی۔ وہ گھریلو تشدد کے شکارافراد کو مدد فراہم کرتی ہیں اور مشورہ دیتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ اکیلی ماں کے طور پر سالوں سے اسماعیل کی کل وقتی دیکھ بھال کرنا اور ساتھ ہی اپنے خاندان کی کفالت کرنا بہت چیلنجنگ ثابت ہوا ہے.

وہ کہتی ہیں کہ جب وہ خوشی سے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کرتی ہیں تو انہیں سکون ملتا ہے گرچہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی صورت حال پریشان کن ہے لیکن پھر ان کا ایمان اورعقیدہ بھی انہیں تقویت دیتا ہے۔

ایک دن جب مس روبینہ اپنے ڈاکٹر کی سرجری گئیں توانہوں نے کیئرر گیٹ وے کا ایک پوسٹر دیکھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دوسروں کی دیکھ بھال کرنے والے کئیریر کے لئے

کس طرح کی مدد ، رہنمائی اور مشاورت موجود ہے۔

"بعض اوقات مشکلات کا مقابلہ کرنا اتنا مشکل ہو جاتا ہے کہ روبینہ افسردہ ہو کر رونے لگتی ہیں۔ مگر انہوں نے سوچا کہ انہیں سرکاری خدمات کا فائیدہ اٹھانا چاہئے اور اس ایک فیصلے نے ان کی زندگی میں کچھ آسانی کا دروازہ کھول دیا۔
میں بہت شکر گزار ہوں کہ حکومت مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کر رہی ہے، جیسا کہ میں مفت حکومتی مدد حاصل کر رہی ہوں جس کی ہمیں ضرورت ہے۔
"میں نے کیئرر گیٹ وے کے ہوم پیج پر پر دئے نمبر پر کال کی اور کسی ایسے شخص سے بات کی جو میرے حالات کو سمجھتا تھا اور دیکھ بھال کر رہا تھا، اور "مشاورت اور مدد کے پیکج" تک رسائی میں میری مدد کرنے کے قابل تھا۔ میں بہت شکر گزار تھی کہ یہ مفت سروس ہے ورنہ میں اس کی استطاعت نہیں رکھتی۔

مس روبینہ نے کہا کہ انہوں نے کئی مشاورتی سیشن کیے ہیں اور وہ بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں کیونکہ کسی کے ساتھ بات کرنے کے قابل ہونا اچھا ہے۔مس روبینہ کے پاس اب سپورٹ اور نیٹ ورک ہے۔

robina with Son BW.jpg
آسٹریلین حکومت کی دیکھ بھال کرنے والون کے لئے خدمات ان کی ضروریات کو سمجھتی ہے اور یہ رازداری کے ساتھ کام کرتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کے سرکاری مفت خدمات نے ان کی زندگی میں ایک حقیقی فرق ڈالا ہے۔"
صدقہ دل سے دوسروں کی رضاکارانہ دیکھ بھال کرنے والوں کی حقیقی کہانیون پر مبنی ڈیجیٹل فوٹو گرافی نمائش کو ریئل کیئررز ریئل اسٹوریز The Real Carers Real Stories کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس نمائیش میں ثقافتی اور لسانی لحاظ سے متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے دس بلا معاوضہ دیکھ بھال کرنے والوں کی تصویری کہانیاں شامل ہیں۔ یہ تصاویر حساس لیکن دیکھ بھال کرنے والے پآر عزم افراد کی زندگی کے ایک دن کی جھلک اور ان کی منفرد کہانیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
Call Carer Gateway on 1800 422 737 or go to
CarerGateway.gov.au to find out what we can do for you
If you or someone you know is impacted by family and domestic violence or sexual assault call 1800RESPECT on 1800 737 732 or visit
. In an emergency, call 000
______________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر