Household, Income and Labour Dynamics in Australia یاHILDA کی رپورٹ میں
گھریلو زندگی اور آمدنی کے مختلف اعداد و شمار کے ذریعے آسٹریلینز کی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کا تجزیہ کیا اور چار اہم رجحانات پائے۔
پہلا تجزیہ بتاتا ہے کہ نفسیاتی پریشانی بڑھ رہی ہے۔
... 2011 ، میں 15-24 سال کی عمر کے نفسیاتی طور پر پریشان افراد کی تعداد صرف ۱۸ فیصد تھی جو ۲۰۲۱ میں دگنی سے ذیادہ ہو کر 42 فیصد ہوگئی ۔
15-24 sal کی عمر کے گروپ میں تنہائی بھی سب سے زیادہ تھی، جو کہ 2001 اور 2009 کے درمیان ایک بڑی تبدیلی ہے – ۲۰۰۹ تک تنہا رہنے والوں کا سب سے زیادہ تناسب 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں تھا۔مگر اب ضعیفوں سے ذیادہ نوجوان تنہائی کا شکار ہیں.
راجر ولکنزHILDA سروے کے شریک ڈائریکٹر ہیں بتاتے ہیں کہ وبائی مرض نے تنہائی پر منفی اثر ڈالا۔
فرسٹ نیشنز کے افراد دیگرآسٹریلینز اور تارکین وطن کے مقابلے میں اوسطا زیادہ تنہائی کا شکارہیں۔
شادی کرنے والوں کی تعداد بھی گھٹ رہی ہے۔2001 میں، 18 سال سے زیادہ عمر کی تقریباً 55 فیصد خواتین شادی شدہ تھیں، لیکن 20۲۱ تک یہ تعداد گھٹ کر ۱۸ فیصد ہوگئی۔
لیکن پروفیسر ولکنز کے مطابق شراکت داری کی شرح مکمل طور پر تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
2001 میں، 18 سے 64 سال کی عمر کی تقریباً 64 فیصد خواتین ملازمت کرتی تھیں، لیکن 2019 تک یہ تعداد 10 فیصد بڑھ کر 74 فیصد ہو گئی۔